30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
قبر محبوب کے جلوؤں سے بسا دے مالک…یہ کرم کردے تو میں شاد رہوں گا یارب
گر تو ناراض ہوا میری ہلاکت ہوگی…ہائے میں نار جہنم میں جلوں گا یارب
عفو کر اور سدا کے لیے راضی ہو جا…گر کرم کردے تو جنت میں رہوں گا یارب
اطاعت کا جذبہ پیدا کرنے، اطاعت کرنے کے نو(9)طریقے:
(1)نیکیوں اور نیک اعمال کی معلومات حاصل کیجئے: جب تک بندے کو اس بات کا علم نہ ہوگا کہ نیک اعمال کون کون سے ہیں ، اس وقت تک ان اعمال کو بجالانا بہت دشوار ہوگااور یہی اطاعت کا سب سے بڑا رکن ہے کہ بندہ اللہ عَزَّ وَجَلَّاور اس کے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے بتائے ہوئے نیک اَعمال کو بجا لائے۔ اس سلسلے میں مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ اِن کتب کا مطالعہ بہت مفید ہے: ٭احیاء العلوم ٭مکاشفۃ القلوب٭ منہاج العابدین٭ بہارِشریعت٭ جنت میں لے جانے والے اَعمال٭نیکیوں کی جزائیں اور گناہوں کی سزائیں ٭نیکی کی دعوت۔وغیرہ
(2) برائیوں اور گناہوں کی معلومات حاصل کیجئے: یہ بات بھی مُسَلَّمَہ (طے شدہ) ہےکہ بیماری کی تشخیص کے لیے اس کی معلومات ہونا بہت ضروری ہیں ، جب تک معلومات نہ ہوں گی اس وقت تک تشخیص نہیں ہوسکتی اور جب تشخیص نہ ہوگی تو علاج بھی نہ ہوسکے گا۔ نیز اطاعت کا دوسرا بڑا رکن بھی یہ ہے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّاور اس کے رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے جن چیزوں سے بچنے کا حکم دیا ہے بندہ ان سے بچے۔اس سلسلے میں مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ ان کتب کا مطالعہ بہت مفید ہے: ٭اِحیاء العلوم٭ بہار شریعت ٭ جہنم میں لے جانے والے اعمال٭باطنی بیماریوں کی معلومات ٭ نیکیوں کی جزائیں اور گناہوں کی سزائیں ٭گناہوں کی نحوست ٭ برے خاتمے کے اسباب۔ وغیرہ
(3)اطاعت گزار لوگوں کی صحبت اختیار کیجیے: اِطاعت الٰہی کا جذبہ پیدا کرنے کا ایک بہترین ذریعہ اطاعت گزار لوگوں کی صحبت بھی ہے کہ بندہ جیسے لوگوں کی صحبت اختیار کرتا ہے وہ ویسا ہی بن جاتا ہے، جب بندہ اپنے ہی جیسے افراد کو نیکیاں کرتے اور گناہوں سے بچتے ہوئے دیکھتا ہے تو اس کی ذات میں بھی نیکیاں کرنے اور گناہوں سے بچنےکا جذبہ پیدا ہوجاتا ہے۔
(4) اِطاعت کے دُنیوی واُخروی فوائد پر غور کیجئے: چند فوائد یہ ہیں : ٭اطاعت گزار کو تھوڑے مال پر قناعت عطا کردی جاتی ہے۔٭اطاعت گزار لوگوں کے مال سے بے نیاز کردیا جاتا ہے۔٭اطاعت گزار کو صبر وشکر کی دولت عطا کردی جاتی ہے۔٭ اطاعت گزار کی عزت لوگوں کے دلوں میں ڈال دی جاتی ہے۔٭ اطاعت گزار کا خاتمہ رحمت الٰہی سے بالخیر ہوگا۔٭اطاعت گزار کو قبر کے سوالات میں آسانی ہوگی۔٭ اطاعت گزار کو کل بروزقیامت حساب میں بھی آسانی ہوگی۔٭اطاعت گزار حشر کی تکلیفوں سے محفوظ رہے گا۔٭اطاعت گزار ربّ کی رحمت سے عذاب سے بھی محفوظ رہے گا۔٭اطاعت گزار کو جنت میں داخلہ نصیب ہوگا۔٭الغرض اِطاعت گزار کو دنیا وآخرت کی کثیر بھلائیاں عطا کی جاتی ہیں ۔
(5)نافرمانی کی ہلاکتوں پر غور کیجیے: چندہلاکتیں یہ ہیں : ٭ نافرمان شخص کی دنیا میں ذلت و رُسوائی ہوگی۔ ٭ نافرمان شخص کو طرح طرح کی تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ٭کبھی مالی تنگی سے دوچارہوتا ہے۔٭کبھی گھریلو ناچاقیوں سے پالاپڑتا ہے۔ ٭ اسے طرح طرح کی بیماریاں لگ جاتی ہیں ۔٭نافرمان شخص کے برے خاتمے کا بھی خوف ہے۔٭نافرمان شخص کو قبر کے سوالات میں بھی پریشانی کا سامنا ہو سکتا ہے۔ ٭نافرمان شخص کو حشر میں بھی حساب وکتاب میں مشکل ہوسکتی ہے۔ ٭ نافرمان شخص سے اللہ عَزَّ وَجَلَّاور اس کا رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمناراض ہوتے ہیں اور یقیناً یہ تمام نقصانات میں سب سے بڑا نقصان اور بدنصیبی ہے۔
(6)ہر ہرمعاملے میں شریعت کو ملحوظ رکھیے: چاہے اس کا تعلق اللہ عَزَّ وَجَلَّاس کے رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے حقوق سے ہو یا اپنی ذات، والدین، آل اولاد ورشتہ داروں ، پڑوسیوں یا دیگرحقوق العباد سے ہو۔ اپنی زندگی کے ہر ہر معاملے میں شریعت کے مطابق گزارنے کے لیے صدرالشریعہ بدرالطریقہ حضرت علامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی کی مایہ ناز تصنیف ’’ بہارشریعت ‘‘ کا مطالعہ بہت مفید ہے، اس کتاب میں اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ دُنیوی واُخروی کئی معاملات کے بارے میں تفصیلی شرعی رہنمائی کی گئی ہے۔
(7)اطاعت کی راہ میں حائل اسباب کو دور کیجئے: جب اسباب دور ہوجائیں گے تو اللہ عَزَّ وَجَلَّکے فضل وکرم سے اطاعت بھی نصیب ہوجائے گی، اطاعت کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والے چند اسباب یہ ہیں : ٭علم دِین حاصل نہ کرنا٭دِین دار لوگوں کی صحبت اختیار نہ کرنا٭برے لوگوں کی صحبت میں بیٹھنا٭دنیوی محبت کو دل میں بسا لینا٭لمبی لمبی امیدیں لگالینا٭موت کو بھول جانا٭فکرآخرت سے غافل ہوجانا٭گناہوں میں مبتلا ہوجانا۔وغیرہ
(8)مدنی انعامات پر عمل کیجئے: مدنی انعامات دراصل شیخ طریقت، امیراہلسنت بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولاناابوبلال محمد اِلیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکی طرف سے عطا کردہ مختلف سوالات کی صورت میں کئی نیک اعمال کا مجموعہ ہے، ان نیک اعمال کو بجالانے سے دنیا وآخرت کی کثیر بھلائیاں حاصل کی جاسکتی ہیں ، مدنی انعامات اللہ عَزَّ وَجَلَّاور اس کے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی اطاعت کرنے میں بہترین معاون ہیں ۔
(9)مدنی قافلوں میں سفر اختیار کیجئے: جب بندہ راہِ خدا میں نکل کر نیکیاں کرنے اور گناہوں سے بچنے کی کوشش کرتا ہے تو اللہ عَزَّ وَجَلَّکی مدد خصوصی طور پر اس کے شامل حال ہوتی ہے، بلکہ نیک اعمال کا ثواب کئی گنا بڑھا دیا جاتا ہے، مدنی قافلوں میں اکثر وقت مسجد اور عبادت وریاضت میں گزارا جاتا ہے جو یقیناً اللہ عَزَّ وَجَلَّاور اس کے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی اطاعت میں بہترین معاون ہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(16)…دل کی نرمی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع