دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Najat Dilane Wale Aamal Ki Malomat Ma 41 Hikayat | نجات دِلانے والے اعمال کی معلومات مع 41 حکایات

book_icon
نجات دِلانے والے اعمال کی معلومات مع 41 حکایات

(2)نیک لوگوں سے محبت کرنے والوں کی صحبت اِختیار کیجئے: صحبت اثر رکھتی ہے،  جب بندہ نیک لوگوں سے محبت کرنے والوں کی صحبت میں بیٹھے گا تو رحمت الٰہی سے اسے بھی نیک لوگوں کی محبت نصیب ہوجائے گی۔

(3)بدمذہبوں کی صحبت سے بچیے: وہ تمام لوگ جو انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام ،  صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان ،  تابعین،  تبع تابعین،  ائمہ دین،  اولیائے کرام رَحِمَہُمُ اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کے خلاف زبان طعن دراز کرتے ہیں ،  ان کی صحبت سے بچیے کہ یہ دین کو ایسے تباہ وبرباد کرکے رکھ دیتے ہیں جیسے آگ لکڑی کو جلا کر راکھ کردیتی ہے،  بدمذہبوں کے ساتھ بیٹھنے والا لعنت میں گرفتار ہوجاتا ہے۔حضرت سیدنا فضیل بن عیاض رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے ایک شخص کو نصیحت کرتے ہوئے ارشاد فرمایا: ’’ بد مذہب کے ساتھ مت بیٹھ کیوں کہ مجھے تجھ پر لعنت اُترنے کا خوف ہے۔ ‘‘ ([1]) حضرت سیدنا یحی بن ابی کثیر عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْعَزِیز  فرماتے ہیں : ’’ اگر کسی راستے پر بدمذہب سے سامنا ہوجائے تو وہ راستہ چھوڑ کر دوسرا راستہ اختیار کرو۔ ‘‘ ([2])

(4)مدنی مذاکروں میں شرکت کا معمول بنا لیجئے: مدنی مذاکروں میں شیخ طریقت امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نہ صرف مختلف سوالات کے جوابات عطا فرماتے ہیں بلکہ انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام،  صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان،  تابعین تبع تابعین،  اولیائے عظام رَحِمَہُمُ اللّٰہُ السَّلَام  کی محبت بھی پلاتے ہیں ،  آپ کی صحبت میں بیٹھنے والا رحمت الٰہی سے کبھی بدعقیدہ نہ ہوگا،  بلکہ ہمیشہ نیک لوگوں کا گرویدہ ہوگا۔اِنْ شَآءَاللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

(15)…اللہ و رسول کی اِطاعت ‏

اللہ ورسول کی اطاعت کی تعریف: ‏

  اللہ عَزَّ وَجَلَّاو راس کے رسو ل صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے جن باتوں کو کرنے کا حکم دیا ہے ان پر عمل کرنا اور جن سے منع فرمایا ان کو نہ کرنا  ’’ اللہ ورسول کی اطاعت ‘‘  کہلاتا ہے۔

آیت مبارکہ: ‏

  اللہ عَزَّ وَجَلَّقرآنِ مجیدمیں ارشاد فرماتا ہے: (  یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَطِیْعُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ) (پ۵،  النساء: ۵۹)ترجمۂ کنزالایمان:  ’’ اے ایمان والو حکم مانو اللہ کا اور حکم مانو رسول کا ۔ ‘‘

احادیث مبارکہ: ‏

تین فرامین مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم: ٭ ’’ جس نے   اللہ عَزَّ وَجَلَّکی اطاعت چھوڑدی وہ قیامت کے دن اللہ عَزَّ وَجَلَّسے اِس حال میں ملے گا کہ اُس کے پاس (عذاب سے بچنے کی) کوئی حجت نہ ہو گی،  اور جو اس حال میں مرا کہ اس کی گردن میں بیعت کا پٹا نہ تھا تو وہ جاہلیت کی موت مرا۔ ‘‘ ([3])٭ ’’ جس نے میری اطاعت کی اس نے   اللہ  عَزَّ وَجَلَّکی اطاعت کی،  جس نے میری نافرمانی کی اس نے   اللہ عَزَّ وَجَلَّکی نافرمانی کی۔ ‘‘ ([4])٭ ’’ جو مجھ پر اِیمان لایااورمیری اطاعت کی اور پھر ہجرت کی میں اسے جنت کے کنارےاور وسط میں ایک ایک گھر کی ضمانت دیتا ہوں تو جو یہ کام کرے اور نہ تو خیر کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے دے اور نہ ہی برائی سے بھاگنے کا کوئی موقع گنوائے تو(یہی اس کے لئے کافی ہے) وہ جہاں چاہے مرے۔ ‘‘ ([5])

اللہ ورسول کی اطاعت کا حکم:

ہرمسلمان پر   اللہ عَزَّ وَجَلَّاور اس کے رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی اطاعت لازم ہے یعنی   اللہ عَزَّ وَجَلَّاو راس کے رسو ل صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے جن باتوں کو کرنے کا حکم دیا ہے ان پر عمل کرے اور جن سے منع فرمایا ہےان سے بچے۔

(16)(حکایت)ساری عمر اِطاعت میں گزاردی مگر۔۔۔!

دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ ۱۶۰صفحات پر مشتمل کتاب  ’’ خوفِ خدا ‘‘  صفحہ۹۳پر ہے: حضرت سیدنا مسروق بن اجدع تابعی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی  اتنی لمبی نماز ادا فرماتے کہ ان کے پاؤں سوج جایا کرتے تھے اور یہ دیکھ کر ان کے گھر والوں کو ان پر ترس آتا اور وہ رونے لگتے۔ ایک دن ان کی والدہ نے کہا:  ’’ میرے بیٹے! تو اپنے کمزور جسم کا خیال کیوں نہیں کرتا؟ اس پر اتنی مشقت کیوں لادتا ہے ؟ تجھے اس پر ذرا رحم نہیں آتا ؟ کچھ دیر کے لئے آرام کر لیا کرو ،  کیا اللہ تعالٰی نے جہنم کی آگ صرف تیرے لئے پیدا کی ہے کہ تیرے علاوہ کوئی اس میں پھینکا نہیں جائے گا ؟ ‘‘ انہوں نے جواباً عرض کی: ’’ امی جان!  انسان کو ہر حال میں مجاہدہ کرنا چاہے کیونکہ قیامت کے دن دو ہی باتیں ہوں گی،  یا تو مجھے بخش دیا جائے گا یا پھر میری پکڑ ہوجائے گی، اگر میری مغفرت ہوگئی تو یہ محض اللہ تعالٰی کا فضل اور اس کی رحمت ہوگی اور اگر میں پکڑا گیا تو یہ اس کا عدل ہو گا ،  لہٰذا اب میں آرام نہیں کروں گا اور اپنے نفس کو مارنے کی پوری کوشش کرتا رہوں گا ۔ ‘‘ جب ان کی وفات کا وقت قریب آیا تو انہوں نے گریہ وزاری شروع کر دی۔ لوگوں نے پوچھا: ’’ آپ نے تو ساری عمر مجاہدوں اور ریاضتوں میں گزاری ہے ،  اب کیوں رو رہے ہیں ؟ ‘‘  ارشاد فرمایا:  ’’ مجھ سے زیادہ کس کو رونا چاہيے کہ میں ستر (70)سال تک جس دروازے کو کھٹکھٹاتا رہا ، آج اسے کھول دیا جائے گا لیکن یہ نہیں معلوم کہ جنت کا دروازہ کھلتا ہے یا دوزخ کا؟کاش!  میری ماں نے مجھے جنم نہ دیا ہوتا اور مجھے یہ مشقت نہ دیکھنا پڑتی ۔ ‘‘

 



    [1] شر ح اعتقاد اھل السنۃ اللکائی ،  ۱ / ۱۳۳،  رقم: ۲۶۲۔

    [2] الشریعۃ للاجری،  باب ذم الجدال و الخصومات فی ‏الدین،  ۱ / ۴۵۸۔

   [3]   مسلم،  کتاب الامارۃ،  باب وجوب ملازمۃ جماعۃ المسلمین ۔۔۔الخ،  ص۱۰۳۰،   حدیث: ۱۸۵۱۔

   [4]   مسلم،  کتاب الامارۃ،  باب وجوب طاعۃ الامراء۔۔۔الخ،  ص۱۰۲۱،  حدیث: ۱۸۳۵۔

   [5]   نسائی،  کتاب الجھاد،  باب مالمن اسلم وھاجر ۔۔۔ الخ،  ص۵۰۹،  حدیث:۳۱۳۰ ملتقطا۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن