دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Najat Dilane Wale Aamal Ki Malomat Ma 41 Hikayat | نجات دِلانے والے اعمال کی معلومات مع 41 حکایات

book_icon
نجات دِلانے والے اعمال کی معلومات مع 41 حکایات

(14)(حکایت)نیک لوگوں کی صحبت کے احوال:

  حضرتِ سیدنا حسن بصری عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی  فرماتے ہیں کہ میں ایسے ایسے نیک لوگوں کی صحبت میں رہا جن میں سے بعض حضرات پر پچا س پچا س ایسے سال گزر گئے کہ انہوں نے نہ کبھی اپنے لئے بستر بچھائے اور نہ کبھی آرام کے لئے چادریں تہہ کیں اورنہ ہی کبھی گھر سے کھانا پکوایا،  ان میں سے کوئی ایک لقمہ ہی کھاتامگرپھر بھی اس کی خواہش ہوتی کہ اس لقمے کی جگہ اپنے منہ میں پتھرڈال لیتا ، نہ تو وہ دنیا ملنے پر خوش ہوتے اورنہ اس کے چلے جانے پر غمزدہ ہوتے،  تم جس مٹی کو اپنے پیرو ں تلے روندتے ہو ان کے نزدیک دنیا کی حقیقت اور حیثیت اس مٹی سے بھی کم تھی۔ ان کے بالکل قریب میں حلال مال ہونے کے باوجود جب ان میں کسی سے کہا جاتا کہ اس میں سے قدرِ کفایت ہی لے لیں ۔ تو جواب ملتا:  ’’ خدا  عَزَّ وَجَلَّکی قسم!  میں ایسا نہیں کرسکتا کیونکہ مجھے خوف ہے کہ اگر میں نے اس میں سے کچھ لے لیا تو یہ میرے دل ودین کے بگاڑ کا سبب بن جائے گا۔ ‘‘   اللہ عَزَّ وَجَلَّکی اُن پر رحمت ہوا ور اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین ([1])

(15)(حکایت)سیدنا اُویس قرنی سے محبت اور ان کی صحبت:

حضرت سیدنا ہرم بن حیان عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْحَنَّان فرماتے ہیں کہ جب مجھ تک یہ حدیث پہنچی کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ایک شخص (یعنی حضرت اُویس قرنی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْغَنِی )کی شفاعت سے میری امت کے قبیلہ ربیعہ اور قبیلہ مضر کے برابر لوگو ں کوجنت میں داخل فرمائے گاتو میں فوراً کو فہ کی طر ف روانہ ہوا ۔میرا وہاں جانے کا صرف یہی مقصد تھا کہ حضرت سیدنااویس قرنی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْغَنِی کی زیارت کرلوں اور ان کی صحبت سے فیضیاب ہوسکوں ،  کوفہ ' پہنچ کرمیں انہیں تلاش کرتا رہا۔ بالآخر میں نے انہیں دوپہر کے وقت نہرفرات کے کنارے وضو کرتے پایا ۔ جو نشانیاں مجھے ان کے متعلق بتائی گئی تھیں ان کی وجہ سے میں نے انہیں فوراً پہچان لیا۔ اُن کا رنگ انتہائی گندمی ، جسم دبلا پتلا، سر گرد آلوداور چہرہ انتہائی بارعب تھا۔ میں نے قریب جاکر انہیں سلام کیا۔ انہوں نے سلام کا جواب دیااور میری طرف دیکھا۔ میں نے کہا: اے اویس!    اللہ عَزَّ وَجَلَّآپ پر رحم فرمائے،  آپ کیسے ہیں ؟ ‘‘ اُن کو اس حالت میں دیکھ کراور اُن سے شدید محبت کی وجہ سے میری آنکھیں بھر آئیں اور میں رونے لگا۔ مجھے روتا دیکھ کر وہ بھی رونے لگے اور مجھ سے فرمایا: ’’  اے میرے بھائی ہرم بن حیان!    اللہ عَزَّ وَجَلَّآپ کو سلامت رکھے،  آپ کیسے ہیں ؟ اورمیرے بارے میں آپ کو کس نے بتا یا کہ میں یہاں ہوں ؟ ‘‘  'میں نے جواب دیا: ’’ اللہ عَزَّ وَجَلَّنے مجھے آپ کی طر ف راہ دی ہے۔ ‘‘  یہ سن کرآپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے لَا اِلٰہَ اِلَّااللہُ اور سُبْحٰنَ اللہِ کی صدائیں بلند کیں اور فر مایا: ’’ بے شک ہمارے ربّ  عَزَّ وَجَلَّکا وعدہ ضرور پورا ہونے والا ہے۔ ‘‘

(پھر تھوڑی گفتگو کے بعد)میں نے ان سے کہا : ’’  اے میرے بھائی!  مجھے کچھ نصیحت فرمائیے تا کہ میں اسے یاد رکھوں ۔ بے شک میں آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے صرف   اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رضا کی خاطر محبت کرتا ہوں ۔ ‘‘ یہ سن کر حضرت سیدنااویس قرنی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْغَنِی نے میرا ہاتھ پکڑااورسورۂ دخان کی دوآیتیں تلاوت فرمائیں ، پھر ایک زور دار چیخ ماری،  میرے گمان کے مطابق شاید آپ بے ہوش ہوگئے تھے۔

جب کچھ افاقہ ہوا تو وعظ ونصیحت کے مدنی پھول عطا فرمائے۔پھر فرمایا:  ’’ اے میرے بھائی!  تو اپنے لئے بھی دعا کرنا اور مجھے بھی دعاؤں میں یاد رکھنا۔ ‘‘ اس کے بعد آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  اللہ عَزَّ وَجَلَّکی بارگاہ میں دعا کرنے لگے : ’’ اے پرور دگار  عَزَّ وَجَلَّ!  ہرم بن حیان کا گمان ہے کہ یہ مجھ سے تیری خاطر محبت کرتا ہے اور تیر ی رضاہی کی خاطرمجھ سے ملاقات کرنے آیا ہے۔ یَااللہ عَزَّ وَجَلَّ!  مجھے جنت میں اس کی پہچان کرادینا اور جنت میں بھی میری اس سے ملاقات کرادینا۔یَااللہ عَزَّ وَجَلَّ!  جب تک یہ دنیا میں باقی رہے اس کی حفاظت فرما اور اسے تھوڑی ہی دنیا پر راضی رہنے کی توفیق عطا فرما، یَااللہ عَزَّ وَجَلَّاسے جو نعمتیں تو نے عطا کی ہیں ان پر شکر کرنے والا بنادے،  ہماری طر ف سے اسے خوب بھلائی عطا فرما ۔ ‘‘  پھر مجھ سے فرمایا: ’’ اے ابن حیان!  تجھ پر اللہ عَزَّ وَجَلَّکی رحمت ہو اور خوب برکت ہو،  آج کے بعد میں تجھ سے ملاقات نہ کرسکوں گا، بے شک میں شہرت کو پسند نہیں کرتا۔جب میں لوگو ں کے درمیان ہوتا ہوں تو سخت پریشان اور غمگین رہتا ہوں ۔بس مجھے توتنہائی بہت پسند ہے۔آج کے بعد تو میرے متعلق کسی سے نہ پوچھنا اور نہ ہی مجھے تلاش کرنا۔میں ہمیشہ تجھے یاد رکھوں گا،  اگر چہ تم مجھے نہ دیکھو گے اور میں تجھے نہ دیکھ سکوں گا۔ میرے بھائی!  تم مجھے یا در کھنا، میں تمہیں یا د رکھوں گا۔ میرے لئے دعا کرتے رہنا۔   اللہ عَزَّ وَجَلَّنے چاہا تو میں تجھے یاد رکھوں گا اور تیرے لئے دعا کرتا رہوں گا۔ اب تو اس سمت چلا جا اور میں دوسری طر ف چلا جاتا ہوں ۔ ‘‘ یہ کہہ کر آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  ایک طر ف چل دیئے۔ میں نے خواہش ظاہر کی کہ کچھ دُو رتک آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے ساتھ چلوں ،  لیکن آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے انکار فرمادیا اور ہم دونوں روتے ہوئے ایک دوسرے سے جدا ہوگئے۔میں بار بار آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  کو مڑمڑ کر دیکھتا یہاں تک کہ آپ ایک گلی کی طر ف مڑگئے۔ اس کے بعد میں نے آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  کوبہت تلاش کیا لیکن آپ مجھے نہ مل سکے،  اور نہ ہی کوئی ایسا شخص ملا جو مجھے آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  کے متعلق خبر دیتا۔ہاں !    اللہ عَزَّ وَجَلَّنے مجھ پر یہ کرم کیا مجھے ہفتے میں ایک دو مرتبہ خواب میں آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  کی زیارت ضرور ہو تی ہے۔ (  اللہ عَزَّ وَجَلَّکی اُن پر رحمت ہواور اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین) ([2])

صالحین سے محبت پیدا کرنے کےچار(4) طریقے:

(1)اللہ والوں کی باتوں کا مطالعہ کیجئے: صالحین سے محبت پیدا کرنے کا یہ ایک بہترین طریقہ ہے۔ اس سلسلے میں مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ ان کتب کا مطالعہ بہت مفید ہے: عجائب القرآن مع غرائب القرآن،  کراماتِ صحابہ،  صحابہ کرام کا عشق رسول،  اَخلاق الصالحین،  شاہراہِ اولیاء، فیضانِ سنت،  فیضانِ ریاض الصالحین،  اللہ والوں کی باتیں ،  حکایتیں اور نصیحتیں ،  خوفِ خدا،  عیون الحکایات،  اِحیاء العلوم۔ وغیرہ

 



    [1] آنسووں کا دریا،  ص۱۰۵۔

    [2] عیون الحکایات،  حصہ اول،  ص۵۵۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن