دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Najat Dilane Wale Aamal Ki Malomat Ma 41 Hikayat | نجات دِلانے والے اعمال کی معلومات مع 41 حکایات

book_icon
نجات دِلانے والے اعمال کی معلومات مع 41 حکایات

سب سے ہلکا عذاب یہ ہوگا کہ جہنمی کو آگ کی جوتیاں پہنائی جائیں گی اور سب سے ہلکے عذاب میں مبتلا شخص یہ تصور کرے گا کہ شاید جہنم میں سب سے زیادہ اور شدید عذاب مجھے ہی ہورہا ہے۔امید ہے کہ بندہ جب خود کو جہنم کے عذاب سے ڈرائے گا تو اس کا گناہوں سے توبہ کرنے کا مدنی ذہن بنے گا۔

(4) توبہ کرنے والے کورحمت الٰہی سے جو دُنیوی واُخروی فوائد ملنے کی امید ہے اُن کو پیش نظر رکھیے۔ مثلاً: ٭گناہ سے توبہ کرنے والے کا ایسا ہونا جیسے اس نے گناہ کیا ہی نہیں ٭رب عَزَّ وَجَلَّ کا پسند یدہ بندہ ہونا٭رحمت الٰہی کا متوجہ ہونا٭  اللہ عَزَّ وَجَلَّ اور اس کے رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی رضا وخوشنودی حاصل ہونا٭شیطان کو ناراض کرنا ٭ رحمت الٰہی سے ایمان پر خاتمہ ہونا ٭کل بروزِ قیامت سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی شفاعت نصیب ہونا ٭حوضِ کوثر سے جام پینا ٭بروزِ قیامت حساب وکتاب میں آسانی ہونا ٭ رحمت الٰہی سے جنت میں داخلہ نصیب ہونا۔

(5)بزرگانِ دِین کے توبہ کے واقعات کا مطالعہ کیجئے: اس کے لیے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ ۱۲۴صفحات پر مشتمل کتاب  ’’ توبہ کی روایات وحکایات ‘‘  کا مطالعہ کیجئے۔

(6)اُخروی لذات کو دُنیوی لذات پرترجیح دیجئے: یہ بھی توبہ پر مائل کرنے میں بہت معاونت کرتا ہے،  عموماً شیطان بندے کا یہ ذہن بناتا ہے کہ تو نے توبہ کرلی تو فلاں فلاں دُنیوی چیزوں سے محروم ہوجائے گا،  فلاں معاملے میں تجھے دنیوی ترقی نہیں مل سکے گی،  اس شیطانی وسوسے کی یوں کاٹ کیجئے کہ اگر اچانک مجھے موت آجائے توبھی یہ ساری دُنیوی نعمتیں چھن جائیں گی اور توبہ نہ کرنے کے سبب ربّ تعالٰی کی ناراضی کے ساتھ دنیا سے رخصتی ہوگی،  کیوں نہ میں گناہوں سے توبہ کرکے ربّ تعالٰی کی رضا کے ساتھ دنیا سے رُخصت ہوجاؤں تاکہ ہمیشہ کی اُخروی نعمتیں نصیب ہوں ۔فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمہے:  ’’ جودنیا سے محبت کرتا ہے تو وہ اپنی آخرت کو نقصان پہنچاتا ہے اور جو آخرت سے محبت کرتا ہے وہ اپنی دنیا کو نقصان پہنچاتا ہے تو (اے مسلمانو! ) فنا ہونے والی چیز (یعنی دنیا) کو چھوڑ کر باقی رہنے والی چیز (یعنی آخرت) کو اختیار کرلو۔ ‘‘ ([1])

توبہ پر استقامت پانے کے چھ (6)طریقے:

(1)روزانہ سونے سے قبل صلاۃ التوبہ ادا کیجئے: توبہ پر استقامت پانے کا ایک بہترین طریقہ یہ بھی ہے کہ بندہ سونے سے قبل اپنے تمام گناہوں سے توبہ کرکے سوئے اور دو رکعت نماز صلاۃ التوبہ بھی ادا کرلے،  امید ہے کہ اس طرح توبہ پر استقامت پانے میں آسانی ہوگی۔

(2)گناہ سے توبہ کرنے کے فوراً بعد کوئی نیکی کرلیجئے: توبہ پر استقامت پانے کا ایک بہترین طریقہ یہ بھی ہےکہ کسی بھی گناہ سے توبہ کرنے کے بعد فوراً بعد کوئی نیکی کرلیجئے کہ وہ نیکی اس گناہ کو مٹا دے گی اور آئندہ بھی توبہ پر توفیق نصیب ہوگی۔ فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمہے:  ’’ گناہ کے بعد نیکی کرلو یہ اسے مٹادے گی۔ ‘‘ ([2])

(3)توبہ کرنے والوں کی صحبت اختیار کیجئے: جب بندہ ایسے لوگوں کی صحبت اختیار کرے گا جو گناہوں سے توبہ کرتے رہتے ہیں تو امید ہے کہ اسے بھی توبہ کی توفیق اور اس پر استقامت نصیب ہوجائے گی،  اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ دعوت اسلامی کے مدنی ماحول میں بھی وقتاً فوقتاً توبہ کرنے کی ترغیب دلائی جاتی بلکہ توبہ کروائی جاتی اور توبہ پر استقامت کی ترغیب دلائی جاتی ہے،  آپ بھی دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے،  رحمت الٰہی سے توبہ پر استقامت نصیب ہوجائے گی۔امیر المؤمنین حضرت سیدنا عمر فاروق اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہارشاد فرماتے ہیں :  ’’ توبہ کرنے والوں کے پاس بیٹھا کرو کیونکہ وہ بہت زیادہ نرم دل ہوتے ہیں ۔ ‘‘ ([3])

(4) خود کو خوش فہمی کا شکار مت ہونے دیجئے: بندہ جب اس خوش فہمی کا شکار ہو جاتا ہے کہ میں تو ایک بار توبہ کرچکا ہوں لہٰذا اب مجھے توبہ کرنے کی حاجت نہیں تو اسے توبہ پر استقامت نصیب نہیں ہوتی۔ اس خوش فہمی کو دور کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ بندہ اپنی توبہ پر غور کرے کہ کیا میں نے سچی توبہ کرلی ہے؟ کیا مجھےسابقہ گناہوں پر ندامت ہے؟ کیا ان کے ازالے کی بھی کوشش کرلی ہے؟ اگر بالفرض توبہ میں یہ تمام شرائط پائی بھی جائیں تو کیا مجھے یہ معلوم ہے کہ میری توبہ بارگاہِ رَبّ العزت میں قبول بھی ہوئی ہے یا نہیں ؟

(5)اجتماعات میں شرکت کا معمول بنالیجیے: ‏گناہوں کی ہلاکتوں ، جنت کی نعمتوں اور جہنم کی تباہ کاریوں کو بار بار سننانہ صرف تو بہ پر استقامت فراہم کرتا ہے بلکہ اس کی برکت سے نیکیاں کرنے کا جذبہ بھی بڑھتا ہے۔ لہٰذا اگر آپ تو بہ پر استقامت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو دعوت اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کو اپنا معمول بنالیجیے ۔

(6) مدنی انعامات پر عمل اور مدنی قافلوں میں شرکت کیجئے: مدنی انعامات دراصل شیخ طریقت امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی طرف سے عطا کردہ مختلف نیک اعمال کا بصورتِ سوالات مجموعہ ہے، یہ دونوں اُمور توبہ پر استقامت پانے میں بہت ہی معاون ہیں کہ ان دونوں میں توبہ پر استقامت کی نہ صرف ترغیب دلائی جاتی ہے بلکہ عملی طریقہ بھی سکھایا جاتا ہے۔

گناہوں سے توبہ کرنے کا طریقہ:

کلی طور پر گناہوں کی چھ اقسام ہیں ،  گناہوں کے مختلف ہونے کی وجہ سے توبہ بھی مختلف طریقے سے ہوگی،  تفصیل کچھ یوں ہے: (1) بعض گناہوں کاتعلق حقوقُ اللہ سے ہوتا ہے۔جیسے نماز ،  روزہ،  حج،  قربانی اورزکوٰۃ وغیرہ کی ادائیگی میں سستی کرنا،  بدنگاہی کرنا،  قرآنِ پاک کو بے وضو ہاتھ لگانا،  شراب نوشی کرنا ،  فحش گانے سننا وغیرھا۔ حقوق اللہسے تعلق رکھنے والے گناہ اگر کسی عبادت میں کوتاہی کی وجہ سے سرزد ہوں تو توبہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان عبادات کی قضا بھی واجب ہے۔ مثلاً اگر نمازیں فوت ہوئی ہوں یا رمضان کے روزے چھوٹے ہوں تو ان کا حساب لگائے اور ان کی قضا کرے ، اگر زکوۃ کی ادائیگی میں کوتاہی ہوئی ہو تو حساب لگا کر ادائیگی کرے،  اگر حج فرض ہوجانے کے باوجود ادا نہیں کیا تھا تو اب ادا کرےاور اگر گناہوں کا تعلق عبادات میں کوتاہی سے نہ ہومثلاً بدنگاہی کرنا،  شراب نوشی کرنا وغیرہ ، تو اِن پر ندامت وحسرت کا اِظہار کرتے ہوئے بارگاہِ الٰہی میں توبہ کرے اور نیکیاں کرنے میں مشغول ہو جائے۔

 



    [1] مسند امام احمد،  حدیث ابی موسی الاشعری،  ۷ / ۱۶۵،  حدیث: ۱۹۷۱۷۔

    [2] مسند امام احمد،  حدیث معاذ بن جبل،  ۸ / ۲۴۵،  حدیث: ۲۲۱۲۰۔

    [3] مصنف ابن ابی شیبۃ،  کتاب الزھد،  کلام عمر بن الخطاب،  ۸ / ۱۵۰،  حدیث: ۲۴۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن