دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Najat Dilane Wale Aamal Ki Malomat Ma 41 Hikayat | نجات دِلانے والے اعمال کی معلومات مع 41 حکایات

book_icon
نجات دِلانے والے اعمال کی معلومات مع 41 حکایات

پڑھ رہا ہوں کل میرا جنازہ میرے دوست پڑھ رہے ہوں گے،  یوں وہ توفیق الٰہی سے اپنی آخرت کی تیاری میں لگ جاتا ہے۔

جنازہ آگے بڑھ کر کہہ رہا ہے اے جہاں والو!

مرے پیچھے چلے آؤ تمہارا رہنما میں ہوں

(6)قبرستان جانے کی عادت بنائیے: یہ عمل بھی موت کی یاد کو پختہ کرنے میں بہت مفید ہے،  خود رسولُ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمبھی زیارتِ قبور کے لیے تشریف لے جایا کرتے تھے،  زیارتِ قبور سے یہ مدنی ذہن بنتا ہے کہ آج ان لوگوں کا یہ ٹھکانہ ہے،  کل میرا بھی یہی ٹھکانہ ہوگا،  ان قبروں میں سے کئی ایسی قبریں ہوں گی جو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ ہوں گی اور کئی جہنم کے گڑھوں میں سے ایک گڑھا،  نجانے میری قبر جنت کا باغ ہوگی یا جہنم کا گڑھا؟یوں وہ موت کی یاد اور آخرت کی تیاری کی طرف مائل ہوجاتا ہے۔

(7)موت سے متعلق کتب ورسائل کا مطالعہ کیجئے: موت اور اس کی یاد کو پختہ کرنے،  فکر آخرت پیداکرنے،  دنیوی لذتوں کو ختم یا کم کرنے ،  آخرت کی تیاری کا مدنی ذہن دینے والی مکتبۃ المدینہ کی چند مطبوعہ کتب ورسائل کے نام یہ ہیں : ٭ نیکیوں کی جزائیں اور گناہوں کی سزائیں ٭جہنم میں لے جانے والے اعمال ٭ دنیا سے بے رغبتی اور امیدوں کی کمی ٭ احیاء العلوم،  جلدپنجم٭جہنم کے خطرات ٭ آئینہ عبرت ٭قبر میں آنے والا دوست٭توبہ کی روایات وحکایات٭خوف خدا ٭قبر کھل گئی٭مردہ بول اٹھا٭بدنصیب دولہا٭برے خاتمے کے اسباب ٭ چار سنسنی خیز خواب٭قبر کی پہلی رات٭قبر والوں کی 25حکایات ٭ قیامت کے امتحان٭قبر کے امتحان٭مردے کے صدمے۔

(8)عبرت ناک واقعات کا مطالعہ یا مشاہدہ کیجئے: اگر ہم معاشرے،  شہر،  ملک یا دیگر ممالک پر غور کریں یا ان کے متعلق خبریں پڑھیں تو ہم پر ظاہر ہوگا کہ آئے دن کوئی نہ کوئی ایسا واقعہ پیش آتا ہی رہتا ہے جو ہمیں موت کی یاد دلاتا ہے،  روزانہ بیسیوں ایکسیڈنٹ ہوتے ہیں ،  کئی لوگوں کی اَموات ہوجاتی ہیں ،  کئی لوگ معذور ہوجاتے ہیں ،  قدرتی آفات جیسے طوفان،  زلزلے اور سیلاب وغیرہ کے واقعات بھی پیش آتے ہی رہتے ہیں جن میں بسا اوقات ہزاروں لاکھوں لوگوں کی جانیں چلی جاتی ہیں ،  یہ سب واقعات ہمیں موت کی یاد دلاتے ہیں ۔ موت کی یاد اور فکر آخرت پیدا کرنے کے لیے تبلیغ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حضرت مولانا حاجی محمد عمران عطاری مدَّظِلُّہُ الْعَالِیکے مدنی چینل پر نشر کیے گئے سلسلے ’’ عبرت ناک خبریں ‘‘  کی ویڈیوز دیکھنا بھی بہت مفید ہے۔

(9)موت کے بعد پیش آنے والے حالات پرمشتمل کتب کا مطالعہ کیجئے: اس کے لیے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ ۳۲۴صفحات پر مشتمل کتاب  ’’ 152رحمت بھری حکایات ‘‘  کا مطالعہ بہت مفید ہے،  جس میں تقریباً ۹۲ بزرگوں کے موت کے بعد پیش آنے والے حالات کو بیان کیا گیا ہے۔

‏(10)موت کے موضوع پر ہونے والے بیانات سنیے : شیخ طریقت،  امیر اہلسنت بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکے درج ذیل آڈیو، ویڈیو بیانات کو سننا بہت مفید ہے:

٭موت کی سختیاں ٭بیکسی کی موت٭جوان موت٭اچھی بری موت ٭ موت کی منظر کشی٭موت کی سختی٭موت کا انتظار ہے دنیا٭اموات سے عبرت حاصل کیجئے٭موت آکر رہے گی٭موت سے فرار کہاں ؟٭عبرتناک موتیں ٭ بادشاہوں کی موت٭قبر کی پہلی رات٭قبر کی تباہ کاریاں ٭قبر کی پکار٭زمین کھاگئی نوجواں کیسے کیسے؟٭ڈھل جائے گی یہ جوانی٭شکستہ کھوپڑی٭قبر کا سلوک٭مردے کی پکار٭اہل قبر کی سرگزشت٭قبر کا اندرونی منظر٭قبر کے شعلے ٭قبروں کے مناظر ٭برے خاتمے کے اسباب٭ملک الموت کے نمائندے ٭بادشاہوں کی ہڈیاں ٭ مردے کے صدمے۔

(11)دنیا سے چلے جانے والے لوگوں کے احوال کو یاد کیجئے: موت کو یاد کرنے کا سب سے مفید طریقہ یہ ہے کہ بندہ اس دنیا سے چلے جانے والےچہروں ، صورتوں اوران کے مرنے اور مٹی کے نیچے دفنائے جانے کو یاد کرےنیز ان کے حالات اور عُہدوں کو یاد کرے اور غور کرے کہ کس طرح مٹی میں ان کی حسین صورتیں ملیامیٹ ہوچکی ہیں ، کس طرح قبروں میں ان کےاجزا بکھرچکے ہیں ، کس طرح ان کی عورتیں بیوہ اور بچے یتیم ہوگئے، کس طرح ان کا مال خرچ کیا گیا اور ان کی بنائی ہوئی عمارتیں اور بسائی ہوئی محفلیں بے رونق ہوگئیں ، کس طرح وہ اپنی جوانی پر بھروسا اور لہوو لعب میں مبتلا ہوکر جلد آنے والی موت سے غافل تھے،  وہ جن ہاتھوں اور پاؤں سے دنیا جمع کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے تھے اب ان کے وہی ہاتھ پاؤں اور جوڑ علیحدہ علیحدہ چکے ہیں ،  جس زبان کے ذریعے وہ گفتگو کیا کرتے تھے اب اس زبان کو کیڑے کھا چکے ہیں ،  جن دانتوں سے وہ ہنسا کرتے تھے اب مٹی اُن کے دانتوں کو کھا چکی ہے،  وہ اپنی موت سے غافل مرنے سے پہلے سالہا سال کی جمع پونجی میں لگے ہوئے تھے کہ خبر ہی نہ ہوئی اور موت آگئی،  مَلک الموت عَلَیْہِ السَّلَام کی‏صورت ظاہر ہوئی اور بغیر مہلت دیے اُن کی رُوح قبض کرلی گئی۔یہ سب تصور کرنے کے بعد وہ سوچے گا کہ میں بھی تو ان کے جیسا ہوں اور میری غفلت بھی ان کی غفلت جیسی ہے اور عنقریب میرا بھی وہی انجام ہو گا جو اِن سب کا ہوا ہے۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

 (12)…حُسْنِ  ظَنّ

حسن ظن کی تعریف : ‏

‏ کسی مسلمان کے بارے میں اچھا گمان رکھنا  ’’ حسن ظن  ‘‘ کہلاتا ہے۔

آیت مبارکہ : ‏

اللہ عَزَّ وَجَلَّارشاد فرماتا ہے: (لَوْ لَاۤ اِذْ سَمِعْتُمُوْهُ ظَنَّ الْمُؤْمِنُوْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتُ بِاَنْفُسِهِمْ خَیْرًاۙ-وَّ قَالُوْا هٰذَاۤ اِفْكٌ مُّبِیْنٌ(۱۲)) (پ۱۸،  النور: ۱۲) ترجمۂ کنزلایمان:  ’’ کیوں نہ ہوا جب تم نے اسے سنا تھا کہ مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں نے اپنوں پرنیک گُمان کیاہوتا اور کہتے یہ کھلا بہتان ہے۔ ‘‘ اس آیت کے تحت تفسیر خزائن العرفان میں ہے:  ’’

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن