30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کی وجہ سے پریشان نہ ہو۔(۳)تیسری چیز علم ہے یہ کہ وہ اِس بات کو جان لے کہ قناعت میں عزّت اور سوال کرنے سے بچت ہے جبکہ طمع میں ذِلّت ہی ذِلّت ہے، پس یوں حرص سے جان چھڑالے اور قناعت کو پالے۔([1])
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(10)…عاجزی واِنکساری
لوگوں کی طبیعتوں اور ان کے مقام ومرتبے کے اعتبار سے ان کے لیے نرمی کا پہلو اختیار کرنا اور اپنے آپ کو حقیر وکمتر اور چھوٹا خیال کرنا عاجزی وانکساری کہلاتا ہے۔([2])
اللہ عَزَّ وَجَلَّقرآنِ مجید میں اِرشاد فرماتا ہے: ( اِنَّ الْمُسْلِمِیْنَ وَ الْمُسْلِمٰتِ وَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ وَ الْقٰنِتِیْنَ وَ الْقٰنِتٰتِ وَ الصّٰدِقِیْنَ وَ الصّٰدِقٰتِ وَ الصّٰبِرِیْنَ وَ الصّٰبِرٰتِ وَ الْخٰشِعِیْنَ وَ الْخٰشِعٰتِ وَ الْمُتَصَدِّقِیْنَ وَ الْمُتَصَدِّقٰتِ وَ الصَّآىٕمِیْنَ وَ الصّٰٓىٕمٰتِ وَ الْحٰفِظِیْنَ فُرُوْجَهُمْ وَ الْحٰفِظٰتِ وَ الذّٰكِرِیْنَ اللّٰهَ كَثِیْرًا وَّ الذّٰكِرٰتِۙ-اَعَدَّ اللّٰهُ لَهُمْ مَّغْفِرَةً وَّ اَجْرًا عَظِیْمًا(۳۵)) (پ۲۲، الاحزاب: ۳۵)ترجمۂ کنز الایمان: بیشک مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں اور ایمان والے اور ایمان والیاں اور فرمانبردار اور فرمانبرداریں اور سچے اور سچیاں اور صبر والے اور صبر والیاں اور عاجزی کرنے والے اور عاجزی کرنے والیاں اور خیرات کرنے والے اور خیرات کرنے والیاں اور روزے والے اورروزے والیاں اور اپنی پارسائی نگاہ رکھنے والے اور نگاہ رکھنے والیاں اور اللہ کو بہت یادکرنے والے اور یاد کرنے والیاں ان سب کے لئے اللہ نے بخشش اور بڑا ثواب تیار کر رکھا ہے۔
(حدیث مبارکہ)عاجزی کرنے والے کے لیے بلندی:
حضرت سیدنا ابوہریرہ رَضِیَ اللّٰہِ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم عَلَیْہِ اَفْضَلُ الصَّلَاۃِ وَالتَّسْلِیْمنے ارشاد فرمایا: ’’ جو شخص اللہ عَزَّ وَجَلَّکے لئے عاجزی کرتا ہے اللہ عَزَّ وَجَلَّ اسے بلندی عطا فرما تا ہے۔ ‘‘ ([3])
عاجزی وانکساری کاحکم:
اپنے آپ کو تکبر سے بچانا اور عاجزی وانکساری اختیار کرنا ہر مسلمان پر لازم ہے، البتہ دیگر اَخلاق کی طرح عاجزی کے بھی تین درجے ہیں : (۱) اگر عاجزی ایسی ہو جس میں زیادتی کی طرف میلان ہو تو اسے تکبر کہتے ہیں اور یہ ناجائز وحرام وجہنم میں لے جانے والا مذموم کام ہے۔ (۲) اگر عاجزی ایسی ہو جس میں کمی کی طرف میلان ہو تو اسے کمینگی وذلت کہتے ہیں مثلاً کسی عالم دِین کے پاس کوئی موچی آئے اور وہ اس کے لیے اپنی جگہ چھوڑ دے اور اسے اپنی جگہ بٹھائے، پھر آگے بڑھ کر اس کے جوتے سیدھے کرے اور پیچھے پیچھے دروازے تک جائے تو اس عالم نے ذلت ورسوائی کو گلے لگایا۔یہ ناپسندیدہ بات ہے بلکہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے ہاں اعتدال پسندیدہ ہے یعنی ہر حقدار کو اس کا حق دیا جائے۔ اس طرح کی عاجزی اپنے ساتھیوں اور ہم پلہ لوگوں کے ساتھ بہتر ہے۔عام آدمی کے لیے عالم کی طرف سے تواضع اسی قدر ہے کہ جب وہ آجائے تو کھڑے ہو کر اس کا استقبال کرے، خندہ پیشانی سے گفتگو کرے، اس کے سوال کا جواب دینے میں نرمی برتے، اس کی دعوت قبول کرے، اس کی ضرورت پوری کرنے کی کوشش کرےاور خود کو اس سے بہتر نہ سمجھے، بلکہ دوسروں کی نسبت اپنے بارے میں زیادہ خوف رکھے نیز اسے حقارت کی نظر سے دیکھے نہ ہی چھوٹا سمجھے، کیونکہ اسے اپنے انجام کی خبر نہیں ۔(۳) اگر عاجزی ایسی ہو کہ جس میں میانہ روی ہو یعنی اپنے ہم پلہ اور کم مرتبہ لوگوں کے ساتھ برابر کی عاجزی کرے، نہ تو خود کو ذلت وکمینگی والی جگہ پر پیش کرے، نہ ہی بلندی کی طرف میلان ہو تو ایسی عاجزی شرعاً محمود یعنی قابل تعریف، باعث اَجروثواب اور جنت میں لے جانے والا کام ہے۔([4])
(10)(حکایت)سیدنا عمر بن عبدالعزیز کی عاجزی وانکساری:
حضرت سیدنا عمر بن عبد العزیز عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْحَسِیْبرات کے وقت کچھ لکھ رہے تھے اور آپ کے پاس ایک مہمان بھی موجود تھا ۔ جب چراغ بجھنے لگا تو مہمان نے کہا: ’’ میں اٹھ کر چراغ درست کردیتا ہوں ۔ ‘‘ تو آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے ارشاد فرمایا: ’’ مہمان سے خدمت لینا شرافت نہیں ۔ ‘‘ اس نے عرض کی: ’’ تو پھر خادم کو بیدار کردیں ۔ ‘‘ ارشاد فرمایا: ’’ نہیں کیونکہ وہ ابھی ابھی تو سویا ہے۔ ‘‘ پھر آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے خود صراحی سے تیل نکال کر چراغ میں ڈالا۔مہمان نے بڑے تعجب سے عرض کی: ’’ اے امیر المؤمنین! آپ بذاتِ خود کیوں اٹھے ؟ ‘‘ ارشاد فرمایا : ’’ میں اٹھا تب بھی عمر تھا اور واپس آیا ہوں تب بھی عمر ہی ہوں ۔ ‘‘ ([5])
عاجزی کا ذہن بنانے اور اپنانے کے گیارہ (11)طریقے:
(1) عاجزی کے فضائل کا مطالعہ کیجئے: ٭عاجزی کرنے والے کے لیے فرشتے بلندی کی دعا کرتے ہیں ۔٭عاجزی کرنے والے کے لیے خوشخبری ہے۔ ٭ عاجزی کرنے والے بروز قیامت منبروں پر بیٹھے ہوں گے۔٭ اللہ عَزَّ وَجَلَّجسے محبوب رکھتا ہے اسے عاجزی بھی عطا فرماتا ہے۔٭عاجزی کرنے والے کو ساتویں آسمان تک بلندی عطا کی جاتی ہے۔٭عاجزی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع