30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مبتلا کیا، پھر ان گناہوں پر نفس کو سزا دے اور آئندہ نہ کرنے کا عہد لے، اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ اس طرح نیکیوں پر معاونت میں خوب مدد ملے گی۔
(5) مدنی قافلوں میں سفر کیجئے: تبلیغ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی قافلوں میں عملی طور پر مجاہدہ کروایا جاتا ہے کہ وہ نفس جو پہلے فرائض وواجبات کی کوتاہی میں مبتلا تھا مدنی قافلوں میں اس نفس کو فرائض وواجبات کے ساتھ سنن ونوافل بھی ادا کرنے کا عملی طور پر جذبہ ملتا ہے، نمازِ تہجد، اشراق، چاشت، اوابین اور صلاۃ التوبہ کی سعادت نصیب ہوتی ہے، وہ نفس جو پہلے مسجد جانے سے کتراتا تھا اب اسے دن رات مسجد میں ہی گزارنے ہوتے ہیں ، جو نفس علم دِین سے گھبراتا تھا اب اسے مختلف اَوقات میں علم دِین حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے۔وغیرہ وغیرہ
(6)مدنی مذاکروں میں شرکت کیجئے: اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّتبلیغ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی کے بانی شیخ طریقت امیراہلسنت ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ وقتاً فوقتاً مدنی مذاکرے فرماتے ہی رہتے ہیں جن میں آپ لوگوں کے مختلف سوالات کے علمی واصلاحی جوابات عطا فرماتے ہیں ، نفس وشیطان کی حیلہ بازیوں سے آگاہ فرماتے اور ان سے بچنے کے طریقے ارشاد فرماتے ہیں ، مجاہدۂ نفس کرواتے ہیں ، مدنی ذہن بناتے ہیں ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ ہزاروں ایسے نوجوان جو پہلے نفس وشیطان کے چنگل میں پھنسے ہوئے تھے، طرح طرح کے گناہوں میں مبتلا تھے، مدنی مذاکروں میں شرکت کی برکت سے مجاہدۂ نفس کرکے کثیر گناہوں سے بچنے میں کامیاب ہوگئے، اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ مدنی مذاکرے تحریری طور پر رسائل کی صورت میں ، آڈیو ویڈیو سی ڈیز کی صورت میں مکتبۃ المدینہ سے ہدیۃً بھی طلب کیے جاسکتے ہیں ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
٭قناعت کا لغوی معنی قسمت پر راضی رہنا ہے اور صوفیاء کی اصطلاح میں روز مرہ استعمال ہونے والی چیزوں کے نہ ہونے پر بھی راضی رہنا قناعت ہے۔([1]) ٭حضرت محمد بن علی ترمذی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں : ’’ قناعت یہ ہے کہ انسان کی قسمت میں جو رزق لکھا ہے اس پر اس کا نفس راضی رہے۔ ‘‘ ([2])٭ اگر تنگدستی ہونے اور حاجت سے کم ہونے کے باوجود صبر کیا جائے تو اسے بھی قناعت کہتے ہیں ۔([3]) ٭قناعت کی تفصیلی تعریف یوں ہے: ’’ ہر وہ شخص جس کے پاس مال نہ ہو اور اسے مال کی ضرورت ہو اوراس کی حالت یہ ہو کہ مال میں رَغبت کی وجہ سے اس کی نزدیک مال کا ہونا نہ ہونے کی نسبت زیادہ پسندیدہ ہو لیکن یہ رغبت اس حد تک نہ پہنچی ہو کہ حصولِ مال کے لیے بھاگ دوڑ کرے بلکہ اگر بآسانی حاصل ہوتو خوشی سے لے لے اور اگر حاصل کرنے کے لیے محنت کرنی پڑے تو چھوڑ دے اس حالت کو قناعت اور ایسے شخص کو قانع یعنی قناعت کرنے والے کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے۔([4])
اللہ عَزَّ وَجَلَّقرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے: (وَ اَنَّهٗ هُوَ اَغْنٰى وَ اَقْنٰىۙ۴۸) (پ۲۷، النجم: ۴۸) ترجمۂ کنزالایمان: ’’ اور یہ کہ اسی نے غنٰی دی اور قناعت دی۔ ‘‘ مُفَسِّرِشَھِیرحکیمُ الامَّتمفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان اس آیت کے تحت فرماتے ہیں : ’’ یعنی امیروں کو غنا، فقیروں کو صبر وقناعت بخشی یا اپنے محبوبوں کا دل غنی بنایا اور ظاہری قناعت عطا فرمائی، بعض امیروں کو غنا کے ساتھ قناعت بھی دی، ہوس سے بچایا۔ ‘‘ ([5])
(حدیث مبارکہ)قناعت پسند رب کا محبوب ہے:
حضرتِ سیدنا سعد بن ابی وقاص رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے کہ رسولُ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’ اللہ عَزَّ وَجَلَّپرہیزگار، قناعت پسند اور گمنام بندے کو پسند فرماتا ہے۔ ‘‘ ([6])
قناعت حضور نبی رحمت شفیع اُمت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی سنت، صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان اور اولیائے کرام رَحِمَہُمُ اللّٰہُ السَّلَام کی مبارک سوغات ہے، ہرمسلمان کو چاہیے کہ اس سوغات کو حاصل کرے، قناعت اللہ عَزَّ وَجَلَّکا محبوب بننے، اس کی رِضا پانے، قبر وحشر میں آسانی فراہم کرنے اور جنت میں لے جانے والا کام ہے۔
(9)(حکایت)روٹی کے ٹکڑے کے سبب قناعت اختیار کرلی:
منقول ہے کہ حضرت سیِّدُناابراہیم بن اَدہم عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْاَکْرَم خراسان کے مال دار لوگوں میں سے تھے۔ایک دن آپ اپنے محل سے باہردیکھ رہے تھے کہ ایک شخص پر نظر پڑی جس کے ہاتھ میں روٹی کا ایک ٹکڑا تھا جسے وہ کھارہا تھا، کھانے کے بعد وہ سوگیا۔ آپ نے ایک غلام سے فرمایا: ’’ جب یہ شخص بیدار ہو تو اسے میرے پاس لانا۔ ‘‘ چنانچہ اس کے بیدار ہونے پر غلام اسے آپ کے پاس لے آیا۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے اس سے فرمایا: ’’ اے شخص! کیا روٹی کھاتے وقت تم بھوکے تھے؟ ‘‘ اس نےعرض کی: ’’ جی ہاں ! ‘‘ پوچھا: ’’ کیا اس روٹی سے تم سیر ہوگئے؟ ‘‘ عرض کی: ’’ جی ہاں ! ‘‘ آپ نے پھر سوال کیا: ’’ روٹی کھانے کے بعدتمہیں اچھی طرح نیند آئی؟ ‘‘ عرض کی: ’’ جی ہاں ! ‘‘ اس کی یہ باتیں سن کرحضرت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع