دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Najat Dilane Wale Aamal Ki Malomat Ma 41 Hikayat | نجات دِلانے والے اعمال کی معلومات مع 41 حکایات

book_icon
نجات دِلانے والے اعمال کی معلومات مع 41 حکایات

ہے۔ ‘‘ ([1])

مراقبہ کا حکم:

 ’’ مراقبہ  ‘‘ یعنی اس بات کا علم اور یقین رکھنا کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّدیکھ رہا ہے ہر مسلمان پر ضروری ہے اور یہ تمام نیکیوں کی اصل ہے،  مراقبہ کے بغیر کسی عمل میں اخلاص نہیں ہو سکتا،  حضرت سیدنا ابن عطا رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  سے پوچھا گیا کہ افضل عبادت کیا ہے؟ تو ارشاد فرمایا:  ’’ مُرَاقَبَۃُ الْحَقِّ عَلٰی دَوَامِ الْاَوْقَاتیعنی ہر وقت مراقبہ یعنی اس بات کا علم اور یقین رکھنا کہ   اللہ عَزَّ وَجَلَّدیکھ رہا ہے۔ ‘‘ ([2])

(7)(حکایت)مراقبہ کرنے والاشاگرد:

ایک بزرگ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  کے بہت سے شاگرد تھے،  وہ ان تمام شاگردوں میں سے ایک شاگرد کے ساتھ بہت امتیازی سلوک کرتے اور اس پر زیادہ توجہ دیا کرتے تھے۔ جب ان سے ایک ہی شاگرد کے ساتھ اس امتیازی سلوک کی وجہ دریافت کی گئی تو انہوں نے فرمایا کہ میں ابھی تم لوگوں پر ظاہر کرتا ہوں کہ میں اس شاگرد پر زیادہ توجہ اور اس کے ساتھ امتیازی سلوک کیوں کرتا ہوں ۔پھر انہوں نے اس شاگرد سمیت دیگر تمام شاگردوں کو بلایا اور سب کو ایک ایک پرندہ دے کر حکم دیا کہ اس پرندے کو لے جاکر ایسی جگہ ذبح کرکے لاؤ جہاں تمہیں کوئی نہ دیکھ رہا ہو۔تمام شاگرد چلے گئے اور جب واپس آئے تو اس ایک شاگرد کے علاوہ سب نے اپنے پرندے ذبح کیے ہوئے تھے۔ ان بزرگ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  نے اس شاگرد سے پوچھا کہ  ’’ تم نے اپنا پرندہ کیوں ذبح نہ کیا؟ ‘‘  تو اس نے عرض کی:  ’’ عالی جاہ!  آپ نے فرمایا تھا کہ یہ پرندہ ایسی جگہ ذبح کرنا جہاں کوئی نہ دیکھ رہا ہو،  مجھے کوئی بھی ایسی جگہ نہیں ملی جہاں کوئی نہ دیکھ رہا ہو۔ ‘‘  (کیونکہ میں جہاں بھی گیا وہاں میرا رب مجھے دیکھ رہا تھا۔)اِس مراقبہ کرنے والے شاگرد کا یہ عالیشان جواب سن کر اُن بزرگ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے اِمتیازی سلوک اور زیادہ توجہ کے بارے میں پوچھنے والوں سے ارشاد فرمایا:  ’’ یہ وجہ ہے جس کے سبب میں اس پر زیادہ توجہ کرتا اور اس کے ساتھ امیتازی سلوک کرتا ہوں ۔ ‘‘ ([3])

مراقبہ کرنے کےپانچ (5) طریقے:

(1) مراقبہ کی معلومات حاصل کیجئے: اس سلسلے میں علامہ ابوالقاسم عبد الکریم ھوازن قشیری عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی  کی کتاب  ’’ رسالہ قشیریہ ‘‘  اور حجۃ الاسلام حضرت سیدنا امام محمد غزالی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْوَالِی کی مایہ ناز کتاب  ’’ احیاء العلوم ‘‘  جلدپنجم کا مطالعہ بہت مفید ہے۔

(2) مراقبہ کے فوائد پر غور کیجئے: کہ مراقبہ تمام نیکیوں کی اصل ہے،  مراقبہ کے بغیر کسی عمل میں اخلاص پیدا نہیں ہوسکتا،  مراقبہ تمام برائیوں سے بچانے میں معاون ہے،  مراقبہ نیک اعمال میں رغبت کو بڑھاتا ہے،  مراقبہ دل میں خوفِ خدا کو پیدا کرتا ہے،  مراقبہ ظلم سے بچاتا ہے،  مراقبہ کی تعلیم خود رسولُ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے عطا فرمائی ہے،  مراقبہ کرنا بزرگانِ دِین رَحِمَہُمُ اللّٰہُ الْمُبِیْن کا مبارک طریقہ ہے۔ وغیرہ وغیرہ

(3)  ’’ اللہ عَزَّ وَجَلَّدیکھ رہا ہے ‘‘ نمایاں جگہ پر لکھ کر لگادیجئے: گھر،  دکان،  آفس وغیرہ میں ایسی جگہ جہاں ہروقت یا اکثر نظر پڑتی ہے وہاں یہ جملہ لکھ کر لگادینے سے مراقبہ کرنے میں آسانی پیدا ہوگی۔امیراہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو دیکھا گیا ہے کہ آپ بسا اوقات اپنے سینے پر ایسا کارڈ آویزاں فرماتے ہیں جس پر واضح اور جلی (یعنی بڑے )حروف میں لکھا ہواتا ہے :  ’’   اللہ عَزَّ وَجَلَّدیکھ رہا ہے۔ ‘‘

(4) اپنے بچوں کو مراقبہ کی تربیت دیجئے: انہیں یہ سکھائیے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّدیکھ رہا ہے۔ بچپن کی تربیت پوری زندگی اثر کرے گی اور جب وہ بچہ اَحکامِ شرعیہ کا مکلف ہوگا تو اِنْ شَآءَاللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ مراقبہ کی یہ تربیت اسے نیک اعمال کے بجالانے اور گناہوں سے بچنے میں بہت معاون ثابت ہوگی۔

(5) کوئی بھی کام کرنے سے پہلے ایک منٹ مراقبہ کیجئے: کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّدیکھ رہا ہے،  اگر اس میں اخروی فائدہ ہوتو بجالائے ورنہ ترک کردے،  یوں مراقبہ کی عادت بھی بنے گی اور نیک اَعمال بجالانے،  گناہوں سے بچنے میں آسانی بھی ہوگی۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

(8)مُجَاہَدَہ کرنا

مجاہدہ کی تعریف:

          مجاہدہ جہد سے نکلاہے جس کا معنی ہے کوشش کرنا،  مجاہدے کا لغوی معنی دشمن سے لڑنا،  پوری طاقت لگادینا،  پوری کوشش کرنااور جہاد کرنا ہے۔ جبکہ نفس کو ان غلط کاموں سے چھڑانا جن کا وہ عادی ہوچکا ہے اورعام طور پر اسے خواہشات کے خلاف کاموں کی ترغیب دینا یا جب محاسبۂ نفس سے یہ معلوم ہوجائے اس نے گناہ کا ارتکاب کیا ہے تو اسے اس گناہ پر کوئی سزا دینا مجاہدہ کہلاتا ہے۔([4])

آیت مبارکہ:

 



    [1] الرسالۃ القشیریۃ،  باب المراقبۃ،  ۲۲۵۔

    [2] الرسالۃ القشیریۃ،  باب المراقبۃ،  ص۲۲۶۔

    [3] الرسالۃ القشیریۃ،  باب المراقبۃ،  ص۲۲۶۔

    [4] احیاء العلوم،  ۵ / ۳۵۹۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن