دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Najat Dilane Wale Aamal Ki Malomat Ma 41 Hikayat | نجات دِلانے والے اعمال کی معلومات مع 41 حکایات

book_icon
نجات دِلانے والے اعمال کی معلومات مع 41 حکایات

(1)شعبہ کتُبِ اعلیٰ حضرت               (2)شعبہ درسی کُتُب           (3)شعبہ اصلاحی کُتُب         (4)شعبہ تراجمِ کتب          (5)شعبہ تفتیشِ کُتُب            (6) شعبہ تخریج([1])

 ’’ المدینۃ العلمیۃ ‘‘ کی اوّلین ترجیح سرکارِ اعلیٰ حضرت اِمامِ اَہلسنّت، عظیم البرکت،  عظیم المرتبت،  پروانہ شمعِ رِسالت،  مجددِ دین و مِلَّت،  حامی سنّت ،  ماحی بِدعت،  عالِمِ شَرِیعت،  پیرِ طریقت، باعثِ خیر و بَرکت،  حضرتِ علامہ مولانا الحاج الحافظ القاری شاہ اِمام اَحمد رَضا خان عَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَّحْمٰن کی گِراں مایہ تصانیف کو عصرِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق حتَّی الْوَسع سَہْل اُسلوب میں پیش کرنا ہے ۔تمام اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں اِس عِلمی ، تحقیقی اور اشاعتی مدنی کام میں ہر ممکن تعاون فرمائیں اورمجلس کی طرف سے شائع ہونے والی کُتُب کا خود بھی مطالَعہ فرمائیں اور دوسروں کو بھی اِ س کی ترغیب دلائیں ۔

             اللہ عَزَّ وَجَلَّ ’’ دعوتِ اسلامی ‘‘  کی تمام مجالس بشمول  ’’ المدینۃ العلمیۃ ‘‘  کو دن گیارہویں اور رات بارہویں ترقّی عطا فرمائے اور ہمارے ہر عملِ خیر کو زیورِ اِخلاص سے آراستہ فرماکر دونو ں جہاں کی بھلائی کا سبب بنائے۔ہمیں زیرِ گنبدِ خضرا شہادت،  جنّت البقیع میں مدفن اور جنّت الفردوس میں جگہ نصیب فرمائے ۔آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

                                                                       

                                                            رمضان المبارک ۱۴۲۵ھ

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

نَجات دِلانے والے اَعمال

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!  نیک لوگوں کے وہ عمدہ اَخلاق اور اچھی عادات یا وہ بہترین اَعمال جن کے ذریعے بندہ اپنے ربّ عَزَّ وَجَلَّ کا قرب حاصل کرتا اور دُنیوی و اُخروی ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے اُنہیں  ’’ مُنْجِیَاتیعنی نجات دلانے والے اَعمال  ‘‘ کہا جاتا ہے۔([2]) ایک مسلمان کے لیے ظاہری وباطنی گناہوں سے اپنے آپ کو بچانے اور نیک اَعمال بجالانے کی بڑی اہمیت ہےکیونکہ نیک اَعمال رِضائے الٰہی حاصل کرنے،  رحمتِ الٰہی پانے،  نجات دلانے اور جنت میں لے جانے کا بہت بڑا سبب ہیں ۔جس طرح  ’’ مُحَرَّمَاتِ بَاطِنِیَّہ (یعنی باطنی حرام چیزیں مثلاً) تکبر ورِیا وعجب(یعنی خوپسندی) وحسد وغیرہا اور اُن کے مُعَالَجَات(یعنی علاج) کا علم ہر مسلمان پر فرض ہے۔ ‘‘  ویسے ہی  ’’ مسائل علم قلب یعنی فرائض قلبیہ مثل تواضع واِخلاص وتوکل وغیرہا اور اُن کے طرقِ تحصیل(حاصل کرنے کے طریقوں )کا علم بھی ہر مسلمان پر فرض ہے۔ ‘‘ ([3])البتہ اس مسئلے میں کافی تفصیل ہے۔اِسی ضرورت کے پیش نظر مجلسالمدینۃ العلمیۃنے پہلے  ’’ باطنی گناہوں کی معلومات  ‘‘ پر مشتمل ایک کتاب بنام  ’’ باطنی بیماریوں کی معلومات ‘‘  مرتب کی جسے اللہ   عَزَّ وَجَلَّکے فضل وکرم سے بہت پذیرائی ملی ،  پھر  ’’ مسائل قلب کی معلومات  ‘‘ پر مشتمل ایک کتاب مرتب کرنے کا اِرادہ کیا جس میں حتی المقدور ہر عمل کی تعریف،  آیت مبارکہ،  حدیث پاک،  حکم یا  ترغیب،  حکایت اور اُس نیک عمل کو کرنے کا ذہن بنانے اور عمل کرنے کے مختلف طریقوں کا بیان ہو،  چنانچہ یہ کام شعبۂ بیاناتِ دعوتِ اسلامی کے سپرد کردیاگیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ اِس عظیم کام کو کم وبیش تین ماہ کے قلیل عرصے میں مکمل کر لیا گیا اور شیخ طریقت امیراہلسنت بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ ومولانا ابوبلال محمد اِلیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے اِس کا نام  ’’ نجات دِلانے والے اعمال کی معلومات ‘‘  منتخب فرمایا ہے۔ اِس کتاب پر چھ اسلامی بھائیوں نے کام کرنے کی سعادت حاصل کی،  بالخصوص اِن تین اسلامی بھائیوں ناصر جمال عطاری المدنی،  علی رضا عطاری المدنی اور عبدالرحمن عطاری المدنی سَلَّمَہُمُ اللّٰہُ الْغَنِینے خوب کوشش کی۔ کام کی تفصیل کچھ یوں ہے:

(1)اِس کتاب میں فقط 39مسائلِ علمِ قلب یعنی فرائضِ قلبیہ مثل تواضع واِخلاص وتوکل وغیرہا اور ان کے طرقِ تحصیل (حاصل کرنے کے طریقوں )کو بیان کیا گیاہے۔

(2) مشکل تعریفات سے اِحتراز کرتے ہوئے مشہور اور عام فہم تعریفات پر ہی اِکتفاء کیا گیا ہے البتہ بعض جگہ ضرورتاً ایک سے زائد تعریفات کو یکجا کرکے حتی المقدور باحوالہ بیان کیا گیا ہے،  بصورتِ دیگر وہاں عام فہم تعریف ذکر کردی گئی ہے۔

(3)بعض آیات میں تفسیر کو بھی پیش نظر رکھا گیا ہے، نیز آیات کو قرآنی رسم الخط میں لکھنے کے ساتھ ساتھ ترجمۂ کنزالایمان کا بھی اِلتزام کیا گیا ہے۔

(4)اکثر وہ اَحادیث بیان کی گئی ہیں جن میں اُس عمل کی کسی نہ کسی فضیلت کا بیان ہو،  نیز  تمام اَحادیث کی تخریج یعنی مکمل حوالہ بھی ذکر کر دیا گیا ہے اور بعض اَحادیث کے تحت اُن کی شرح بھی ذکر کی گئی ہے۔

(5)جن کا حکم شرعی باآسانی مل گیا اسے باحوالہ ذکر کردیا گیا ہے ،  بقیہ کے حوالے سے ترغیبی کلام ڈال دیا گیا ہے،  بعض جگہ اَحکام کی مختلف صورتوں کو بھی بیان کیا گیا ہے۔

(6)ہرعمل کو کرنے کا ذہن بنانے یا اُسے بجالانے یا اُسے حاصل کرنے کے بعض مختلف طریقوں کو بھی بیان کیا گیا ہے۔

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!  اِس کتاب میں جو بھی خوبیاں ہیں وہ یقیناً   اللہ عَزَّ وَجَلَّکے فضل وکرم ،  اُس کے پیارے حبیبصَلَّی اللّٰہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی عطا،  صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان،  اہل بیت



  [1] تادم تحریر(جمادی الثانی ۱۴۳۸ھ)مزیدشعبے قائم ہوچکے ہیں : (۷)فیضانِ قرآن (۸) فیضانِ حدیث (۹) فیضانِ صحابہ واہل بیت (۱۰) فیضانِ صحابیات وصالحات (۱۱) شعبہ امیراہلسنت مَدَّظِلُّہُ (۱۲) فیضانِ مدنی مذاکرہ (۱۳) فیضانِ اولیاء وعلماء (۱۴) بیاناتِ دعوتِ اسلامی (۱۵) رسائل دعوتِ اسلامی (۱۶) عربی تراجم۔مجلس المدینۃ العلمیۃ

    [2] احیاء العلوم،  ۴ / ۷ماخوذا۔

   [3]    فتاویٰ رضویہ،  ۲۳ / ۶۲۴ملخصا۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن