دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Najat Dilane Wale Aamal Ki Malomat Ma 41 Hikayat | نجات دِلانے والے اعمال کی معلومات مع 41 حکایات

book_icon
نجات دِلانے والے اعمال کی معلومات مع 41 حکایات

بدخلق اور حسن اَخلاق والوں کی صحبت حسن اَخلاق والا بنادیتی ہے،  اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ تبلیغ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی بھی اچھا ماحول فراہم کرتی ہے،  دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں حسن اَخلاق سکھایا جاتا ہے،  بداَخلاقی سے بچایا جاتا ہے،  ہزاروں ایسے لوگ جو اپنی بداَخلاقی کی وجہ سے معاشرے میں بدنام تھے،  دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوئے،  حسن اَخلاق کا تاج سر پر سجایا اور آج وہی لوگ دوسروں کو حسن اَخلاق کا درس دیتے نظر آتے ہیں ،  آپ بھی دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے،  حسن اَخلاق کو اپنائیے،  بداَخلاقی کو دور بھگائیے اور رحمت الٰہی سے اجرکثیر پائیے۔

(2) حسن اَخلاق کے فضائل کا مطالعہ کیجئے: جب کسی چیز کے فضائل پیش نظر ہوں تو اسے اپنانا آسان ہوجاتا ہے،  حسن اخلاق کی معلومات کے لیے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتب علامہ طبرانی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی کی کتاب مکارم الاخلاق ترجمہ بنام حسن اَخلاق،  حجۃ الاسلام حضرت سیدنا امام محمد غزالی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْوَالِیکی مایہ ناز تصانیف احیاء العلوم،  جلدسوم اور مکاشفۃ القلوب کا مطالعہ بہت مفید ہے۔

(3)بداَخلاقی کی دُنیوی واُخروی برائیوں پر غور کیجئے: کہ بداَخلاق شخص سے لوگ نفرت کرتے ہیں ،  اُس سے دور بھاگتے ہیں ،  اُسے دُنیوی معاملات میں ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے،  وہ خود بھی پریشان رہتا ہے اور لوگوں کو بھی پریشان کرتا ہے،  بداَخلاق شخص کے دشمن بھی زیادہ ہوتے ہیں ،  بندہ بُرے اَخلاق کے سبب جہنم کے نچلے طبقے میں پہنچ سکتاہے،  بداَخلاق شخص اپنے آپ کو دنیاوی مصیبت میں بھی مبتلا کرلیتا ہے،  بداَخلاق شخص ٹوٹے ہوئے گھڑے کی طرح ہے جو قابل استعمال نہیں ہوتا۔([1])

(4)حسن اَخلاق میں شامل نیک اَعمال کی معلومات حاصل کیجئے: جب تک بندے کو ایسے نیک اعمال کی معلومات نہیں ہوگی جو حسن اَخلاق میں شامل ہیں تو اس وقت تک حسن اَخلاق کو اختیار کرنا دشوار ہوگا۔ اوپر حسن اَخلاق کی تعریف کے بعد تقریباً تیس (۳۰)سے زائد ایسے نیک اعمال بیان کیے گئے ہیں جو حسن اَخلاق میں شامل ہیں ۔

(5)دِل میں احترامِ مسلم پیدا کیجئے: جب بندے کے دل میں مسلمانوں کا احترام پید اہوگا تو خو د بخود اُن کے ساتھ حسن اَخلاق سے پیش آئے گا،  اِحترامِ مسلم پیدا کرنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے بندہ خود سے تمام لوگوں کو اچھا جانے،  اپنے آپ کو بڑا گنہگار سمجھے،  عاجزی واِنکساری اختیار کرے،  یوں احترامِ مسلم پیدا ہوگا اور حسن اَخلاق کی دولت نصیب ہوگی۔اِنْ شَآءَ اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ

(6)نفسانی خواہشات سےپرہیز کیجیے: ‏بسا اوقات ذاتی رَنجش،  ناپسندیدگی اور ناراضی کی بناء پرنفس اپنے غصے کا اِظہار غیبت،  گالی گلوچ ، چغلی وغیر ہ جیسی بداَخلاقی  کی بدترین قسموں سے کرواتا ہے جو حسن اَخلاق کی بدترین دشمن ہیں ،  لہٰذا نفسانی خواہشات سے پرہیز کیجئے تاکہ حسن اَخلاق کی دولت نصیب ہو۔

(7)حسن اَخلاق کی بارگاہِ اِلٰہی میں دعا کیجئے: کہ دعا مؤمن کا ہتھیار ہے،  حضور نبی رحمت شفیع اُمت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی دو دعائیں پیش خدمت ہیں : ٭  ’’ اَللّٰھُمَّ حَسَّنْتَ خَلْقِیْ فَحَسِّنْ خُلُقِیْ یعنی اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ!  تو نے میری صورت اچھی بنائی ہے پس میرے اخلاق کو بھی اچھا کردے۔ ‘‘ ([2])٭ ’’ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ الصِّحَّۃَ وَالْعَافِیَۃَ وَ حُسْنَ الْخُلُق یعنی اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ!  میں تجھ سے صحت،  عافیت اور اچھے اخلاق کا سوال کرتا ہوں ۔ ‘‘ ([3])

(8)بُرائی کا جواب اچھائی سے دیجیے: ‏ برائی کا جواب بھلائی سے دینے کوافضل اَخلاق میں شمار کیا گیا ہے،  چنانچہ فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمہے":  ’’ دنیا و آخرت کے افضل اَخلاق میں سے یہ ہے کہ تم قطع تعلق کرنے والے سے صلہ رحمی کرو،  جو تمہیں محروم کرے اسے عطا کرو اور جو تم پر ظلم کرے اسے معاف کردو۔ ‘‘ ([4])

(9)بد اَخلاقی کے اَسباب کو دُور کیجئے: بداَخلاقی حسن اَخلاق کی ضد ہے،  جب بداَخلاقی دور ہوجائے گی تو حسن اَخلاق خود ہی پیدا ہوجائے گا۔ ٭بداَخلاقی کا ایک سبب گھر کا ماحول اچھا نہ ہونا ہے اس کا علاج یہ ہے کہ دعوت اسلامی سے وابستہ ہوجائیے،  حکمت عملی کے ساتھ گھر میں مدنی ماحول بنائیے،  فحاشی وعریانی والے چینلز کو بند کرکے مدنی چینل کو بسائیے،  اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ مدنی چینل آپ کی آپ کے گھر والوں کی،  بچوں کی،  والدین اور دیگر رشتہ داروں کی ایسی مدنی تربیت کرے گا،  جس سے حسن اَخلاق پیدا کرنے میں آسانی ہوگی۔٭بداَخلاقی کا ایک سبب منصب یا عہدے کا چھن جانابھی ہے کہ جب بندے سے کوئی منصب یا عہدہ چھین لیا جائے تو بسااوقات وہ بداَخلاق ہوجاتا ہے،  اس کا علاج یہ ہے کہ بندہ کسی بھی منصب کو مستقل اور دائمی نہ سمجھے ،  بلکہ اپنا یوں مدنی ذہن بنائے کہ مجھے تو دنیا میں بھی مخصوص مدت تک رہنا ہے تو یہ منصب ہمیشہ کیسے رہے گا،  جب پہلے سے ہی منصب کے ہمیشہ نہ رہنے کا ذہن ہوگا تو اس کے چھن جانے پر افسوس بھی نہ ہوگا اور بداَخلاقی بھی پیدا نہ ہوگی۔اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ ٭بسا اَوقات ضرورت سے زائد مالداری بھی بداَخلاقی کا سبب بن جاتی ہے،  لہٰذا بندے کو چاہیے کہ جتنا دنیا میں رہنا ہے اتنا دنیا کے لیے کمائےاور جتنا آخرت میں رہنا ہے اتنا آخرت کی تیاری کرے،  اَعمالِ صالحہ بجالائے،  رضائے الٰہی والے کام کرے۔

(10)بلا وجہ غصہ چھوڑ دیجیے: بلا وجہ غصہ بہت ساری برائیوں کی جڑ اورکئی خامیوں کی بنیا د ہے،  جب بندہ بلا وجہ غصہ کرتا ہے تو بداَخلاقی کا شکار ہوجاتا ہے،  بلا وجہ غصے کو چھوڑ دینا ہی اچھے اخلاق کی علامت ہے۔ حضرتِ سیدنا عبداللہ بن مبارک رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  سے عرض کی گئی کہ  ’’ ایک جملے میں بتائیے کہ اچھے اَخلاق کیا ہیں ؟ ‘‘  ارشاد فرمایا: ’’ (بلا وجہ) غصے کو چھوڑدینا۔‘‘ ([5])

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

 



    [1] احیاء العلوم،  ۳ / ۱۶۰ ماخوذا۔

   [2]   شعب الایمان،  باب فی حسن الخلق،  ۶ / ۳۶۴،  حدیث: ۸۵۴۲۔

    [3] مجمع الزوائد،  کتاب الادعیۃ،  باب الاجتھاد فی الدعا،  ۱۰ / ۲۷۴،  حدیث: ۱۷۳۶۷۔

   [4]   شعب الایمان،  باب فی صلۃ الارحام،  ۶ / ۲۲۲،  حدیث: ۷۹۵۹۔

   [5]   احیاء العلوم،  ۳ / ۵۰۸۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن