دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Najat Dilane Wale Aamal Ki Malomat Ma 41 Hikayat | نجات دِلانے والے اعمال کی معلومات مع 41 حکایات

book_icon
نجات دِلانے والے اعمال کی معلومات مع 41 حکایات

(6)مختلف اَعضاء سے شکر ادا کیجئے: دل کے ساتھ اس طرح کہ بھلائی کا ارادہ کیجئے،   زبان کے ساتھ اس طرح کہ شکر کا اظہار کرتے ہوئے   اللہ عَزَّ وَجَلَّکی حمد کیجئے اور اعضاء کے ساتھ اس طرح کہ اس نعمت کو اللہ عَزَّ وَجَلَّکی اطاعت وفرمانبرداری کے لیے استعمال میں  لائیے اور اس کی نافرمانی والے کاموں میں اس سے مدد نہ لیجئے۔ آنکھوں کے شکر میں سے یہ بھی ہے کہ مسلمان کا جو بھی عیب دیکھیں اسے چھپائیں ،  کانوں کا شکر یہ ہے کہ کسی کا عیب سن لیں تو اُسے چھپائیں ،  اپنی زبان کو بھی ہر وقت شکر الٰہی سے تر رکھیں ۔اعضاء کے شکر میں صرف مثالیں ذکر کی ہیں ورنہ شکر کی متعدد صورتیں ہوسکتی ہیں ۔

(7)مصیبتوں پر بھی شکر کیجئے: کہ بندہ جب مصیبتوں پر شکر کی عادت بنالے گا تو خود بخود نعمتوں پر بھی شکر بجالائے گا،  مصیبتوں پر شکر کے امام غزالی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْوَالِی نے پانچ پہلو بیان فرمائے ہیں : ٭ہر مصیبت اور بیماری کے بارے میں یہ تصور کرے کہ اس سے بھی بڑھ کر بیماری اور مصیبت موجود ہے اگراللہ عَزَّ وَجَلَّاس میں اضافہ فرما دے تو کیا میں روک سکتا ہوں ،  اسے دور کرسکتا ہوں ؟ ہرگز نہیں !  پس اللہ عَزَّ وَجَلَّکا شکر ہے کہ اس نے بڑی مصیبت وبیماری نہیں بھیجی۔٭یہ تصور کرکے شکر ادا کرے کہ ہوسکتا ہے اس مصیبت کے بدلے کوئی دینی مصیبت دور کردی گئی ہو۔ایک شخص نے سیدنا سہل بن عبداللہ تستری عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی  سے کہا:  ’’ چور میرے گھر میں داخل ہو اور سامان لے کر چلا گیا۔ ‘‘  فرمایا:  ’’   اللہ عَزَّ وَجَلَّکا شکر ادا کرو اگر شیطان تمہارے دل میں داخل ہو کر ایمان لوٹ لیتا تو کیا کرتے؟ ‘‘  ٭یہ تصور کرے کہ ہوسکتا ہے کوئی اخروی سزا دنیا میں ہی دے دی گئی ہو اور یہ بھی   اللہ عَزَّ وَجَلَّکی بہت بڑی نعمت ہے کیونکہ جسے کسی عمل کی دنیا میں سزا دے دی گئی تو اب اسے اس عمل کی آخرت میں سزا نہیں ملے گی،  فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمہے:  ’’ بندہ اگر کوئی گناہ کرے پھر اسے دنیا میں کوئی تکلیف یا مصیبت پہنچ جائے تو   اللہ عَزَّ وَجَلَّاسے دوبارہ سزا نہیں دے گا۔ ‘‘ ([1]) ٭یہ مصیبت وتکلیف تو بندے کے لیے لوحِ محفوظ میں لکھی ہوئی تھی جو لازماً اس کو پہنچنی تھی،  جب دنیا میں پہنچ چکی اور اس کے بعض یا کل سے فراغت اور راحت حاصل کرلی تو یہ بھی اس کے حق میں نعمت ہے لہٰذا اس پر شکر ادا کرے۔ ٭ جس طرح دوا مریض کے لیے ناپسندیدہ ہوتی ہے مگر اس کے حق میں مفید ہوتی ہے اسی طرح مؤمن کو پہنچنے والی تکلیف بھی ناپسندیدہ ہوتی ہے لیکن اس کے حق میں بہتر ہوتی ہے لہٰذا اس پر شکر ادا کرے،  مہلک(ہلاک کرنے والے) گناہوں کی بنیاد دنیا کی محبت ہے اور دنیا سے دل کا اُچاٹ ہوجانا اُخروی نجات کا باعث ہے،  تکلیفوں مصیبتوں کی وجہ سے بندے کا دل دنیا سے اُچاٹ ہوجاتا ہے تو یہ بذاتِ خود ایک نعمت ہے لہٰذا اِس پر شکر ادا کرنا چاہیے۔([2])

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

 (4)…صبر‏

صبر کی تعریف: ‏

 ’’ صبر ‘‘  كےلغوی معنى ركنے، ٹھہرنے یا باز رہنے کے ہیں اور نفس کو اس چیز پر روکنا (یعنی ڈٹ جانا) جس پر رکنے (ڈٹے رہنے کا)کا عقل اور شریعت تقاضا کررہی ہو یا نفس کو اس چیز سے باز رکھنا جس سے رکنے کا عقل اور شریعت تقاضا کررہی ہو صبر کہلاتا ہے۔ بنیادی طور پر صبر کی دو قسمیں ہیں : (۱) بدنی صبر جیسے بدنی مشقتیں برداشت کرنا اوران پر ثابت قدم رہنا۔ (۲) طبعی خواہشات اور خواہش کے تقاضوں سے صبر کرنا۔ پہلی قسم کا صبر جب شریعت کے موافق ہوتو قابل تعریف ہوتا ہے لیکن مکمل طور پر تعریف کے قابل صبر کی دوسری قسم ہے۔([3])

آیت مبارکہ:

اللہ عَزَّ وَجَلَّقرآنِ مجید فرقانِ حمید میں ارشاد فرماتاہے: ) وَ اصْبِرُوْاؕ-اِنَّ اللّٰهَ مَعَ الصّٰبِرِیْنَۚ(۴۶) ((پ۱۰،  الانفال: ۴۶)ترجمۂ کنزالایمان: ’’ اور صبر کرو بیشک اللہ صبر والوں کے ساتھ ہے۔ ‘‘ ‏

(‏حدیث مبارکہ) صابرکے لیے اُخروی انعام:

حضور نبی رحمت شفیعِ اُمت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ جنت نشان ہے کہ   اللہ عَزَّ وَجَلَّارشاد فرماتا ہے:  ’’ جب میں اپنے کسی بندے کو اُس کے جسم،  مال یا اولاد کے ذریعے آزمائش میں مبتلا کروں ،  پھر وہ صبر جمیل کے ساتھ اُس کا استقبال کرے تو قیامت کے دن مجھے حیا آئے گی کہ اس کے لیے میزان قائم کروں یا اس کا نامۂ اعمال کھولوں ۔ ‘‘ ([4])

صبر کرنے کے مختلف اَحکام:

٭شریعت نے جن کاموں سے منع کیا ہے اُن سے صبر (یعنی رکنا) فرض ہے۔٭ ناپسندیدہ کام (جو شرعاً گناہ نہ ہو اس) سے صبر‏مستحب ہے۔٭ تکلیف دہ فعل جو شرعاً ممنوع ہے اس پر صبر(یعنی خاموشی) ممنوع ہے۔ مثلاً کسی شخص یا اس کے بیٹے کا ہاتھ ناحق کاٹا جائے تو اس شخص کا خاموش رہنا اور صبر کرناممنوع ہے،  ایسے ہی جب کوئی شخص شہوت کے ساتھ بُرے اِرادے سے اس کے گھروالوں کی طرف بڑھے تو اس کی غیرت بھڑک اٹھے لیکن غیرت کا اِظہار نہ کرے اور گھروالوں کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے اس پر‏صبرکرے اور قدرت کے باوجود نہ روکے تو شریعت نے اس صبر کو حرام قرار دیا ہے۔([5])

٭صبر جمیل یعنی سب سے بہترین صبر یہ ہے کہ مصیبت میں مبتلا شخص کو کوئی نہ پہچان سکے،  اس کی پریشانی کسی پر ظاہر نہ ہو۔([6])

 



    [1] ترمذی،  کتاب الایمان،  باب ما جاء لا یزنی الزانی وھومؤمن،  ۴ / ۲۸۴،  حدیث: ۲۶۳۵۔

    [2] احیاء العلوم،  ۴ / ۳۷۷ تا ۳۸۲ملخصا۔

   [3]  صراط الجنان،  پ۲،  البقرہ،  تحت الآیۃ: ۱۵۳،  ۱ / ۲۴۶۔

   [4]   نوادر الاصول ،  الاصل الخامس والثمانون والمائۃ،  ج۲،  ص۷۰۰،  حدیث: ۹۶۳۔

   [5]   احیاء العلوم،  ۴ / ۲۰۶۔

   [6]   احیاء العلوم،  ۴ / ۲۲۱۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن