30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۔ عذاب کے فرشتے ان کو گھسیٹتے ہوئے صدا لگائیں گے :
اے لوگو!یہ زانی ہیں جن کے ہاتھ گردنوں کے ساتھ بندھے ہوئے ہیں اور جو اپنی شرمگاہوں میں آگ لئے ہوئے آئے ہیں ۔ پھر ان کی شرمگاہوں کو وسیع کر دیاجائے گاجس سے ان کی شرمگاہوں سے نہایت ہی سخت بدبودار آگ کی بھاپ نکلے گی ۔ عذاب کے فرشتے کہیں گے : ’’یہ ان زانیوں کی شرمگاہوں کی بدبوہے جنہوں نے زناکرنے کے بعد توبہ نہیں کی تھی ۔ تم سب ان پر لعنت کرو جیساکہ اللہ عَزَّوَجَلَّنے ان پر لعنت فرمائی ہے ۔ ‘‘اس وقت ہر نیک وبد اُن پر لعنت کرتے ہوئے کہے گا : ’’یااللّٰہ عَزَّوَجَلَّ! تُو ان زانیوں پر لعنت فرما ۔ ‘‘
(38)…سیِّدُالمُبَلِّغِیْن، رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے : ’’شبِ معراج میں نے کچھ َمردوں اور عورتوں کو دیکھاکہ سانپوں اور بچھوؤں کے ساتھ قید ہیں اور وہ ان کو ڈس رہے ہیں ۔ ہر کسی کی شرمگاہ کو سانپوں اور بچھوؤں کے درمیان گھسیٹا جارہاہے ۔ بچھواپنے ڈنکوں سے انہیں اذیت دے رہے ہیں اور ہر ڈنک میں زہر کی ایک تھیلی ہے وہ جسے بھی کاٹتے اس کے جسم میں زہریلی تھیلی اُنڈیل دیتے اور ان کی شرمگاہوں سے پیپ بہتاہے جس کی بدبو سے جہنمی چیختے چلاتے ہیں اور وہ اپنے بالوں سے لٹکائے گئے ہیں ۔ مَیں نے جبرائیل عَلَیْہِ السَّلَام سے دریافت فرمایا : ’’اے جبرائیل! یہ کون ہیں ؟‘‘ جبرائیلعَلَیْہِ السَّلَام نے عرض کی : ’’یہ زانی مرد اور زانی عورتیں ہیں ۔ ‘‘
ہم دوزخیوں کے عمل اور اللہ عَزَّوَجَلَّکے غضب سے اس کی پناہ مانگتے ہیں ۔
غیرعورت سے ہاتھ ملانے کی سزا :
(39)… شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے : جس نے کسی اَجنبیہ عورت سے مصافحہ کیا(یعنی ہاتھ ملایا) وہ بروزِقیامت اس حال میں آئے گاکہ اس کا ہاتھ آگ کی زنجیرسے گردن کے ساتھ بندھاہو گااوراگراُس مردنے اَجنبیہ سے زناکیاہوگاتواس کی ران اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں عرض کرے گی : ’’مَیں نے فلاں مہینے میں فلاں جگہ پر فلاں کے ساتھ ایساایسا(یعنی زنا)کیاتھا ۔ ‘‘اس وقت اس کے چہرے کاگوشت جھڑجائے گا تو اس کاچہرہ بغیر گوشت کے ہڈی کارہ جائے گا ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّاس گوشت سے فرمائے گا : ’’میرے حکم سے پہلی حالت پرلوٹ آ ۔ ‘‘تووہ گوشت دوبارہ اس کے چہرے پرجم جائے گااور زانی کاچہرہ تارکول سے بھی زیادہ سیاہ ہوجائے گا ۔ زانی جراء ت کرتے ہوئے کہے گا : ’’یارب عَزَّوَجَلَّ!مَیں نے توکبھی گناہ نہیں کیا ۔ ‘‘ اللہ تبارک وتعالیٰ زبان کوحکم دے گا : ’’گونگی ہوجا ۔ ‘‘پس وہ گونگی ہوجائے گی تو اس وقت اعضائِ بدن بولناشروع کریں گے ۔ ہاتھ کہے گا : ’’الٰہی عَزَّوَجَلَّ!میں نے حرام کو چھوا تھا ۔ ‘‘ آنکھ کہے گی : ’’ میں نے حرام کی طرف دیکھا تھا ۔ ‘‘ پاؤں کہیں گے : ’’ہم حرام کی طرف چلے تھے ۔ ‘‘شرمگاہ کہے گی : ’’میں نے حرام فعل کیاتھا ۔ ‘‘محافظ فرشتہ کہے گا : ’’میں نے سنا تھا ۔ ‘‘دوسرافرشتہ کہے گا : ’’میں نے لکھا تھا ۔ ‘‘اور زمین کہے گی : ’’میں نے دیکھاتھا ۔ ‘‘ تو اللہ تبارک وتعالیٰ فرمائے گا : ’’مجھے اپنی عزت وجلال کی قسم! مجھے تیری حرام کاری کاعلم تھااس کے باوجود میں نے تیری پردہ پوشی فرمائی ۔ اے میرے فرشتو!اس کو پکڑکر میرے عذاب میں ڈال دواور اسے میری ناراضی کامزہ چکھاؤ ۔ جس نے بے حیائی کی اس پر میراغضب انتہائی سخت ہوگا ۔ ‘‘
اے لغزشوں اور عُیوب میں مبتلاشخص !غفلت سے بیدار ہوجا ۔ موت کے بعدکون تیری طرف سے معافی مانگے گااور توبہ کرے گا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ؟
(40)… سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِ شُمارصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکافرمانِ خوشبودار ہے : اللہ عَزَّوَجَلَّاپنے بندے کو اس حال میں دیکھنا پسند فرماتا ہے کہ اس کابندہ اس کی بارگاہ میں عاجزی و اِنکساری کرتے ہوئے دُعامیں مشغول ہو ۔ اگر وہ اس سے مانگے تووہ اسے عطافرماتا ہے اور دُعا کرے توقبول فرماتاہے ۔
آگاہ ہوجاؤ ! اللہ عَزَّوَجَلَّارشاد فرماتاہے : ’’مَیں توبہ کرنے والوں کا دوست، مخلوق کے دھتکارے ہوؤں کاسہارا اور فریاد کرنے والوں کافریاد رَس ہوں ۔ ہے کوئی جس نے مجھ سے سوال کیاہواور میں نے اسے محروم رکھا ہو ۔ ہے کوئی جس نے توبہ کی ہو اورمیں نے قبول نہ کی ہو اورہے کوئی ایساجس نے مجھ سے مانگا ہواور میں نے اسے عطانہ کیاہو ۔ مَیں کریم ہوں اور کرم میری طرف سے ہے ۔ میں جواد ہوں اور جودوعطا میری ہی طرف سے ہے ۔ مَیں اس کو بھی عطا کرتا ہوں جو مجھ سے مانگتاہے اور اسے بھی جونہیں مانگتا ۔ میری رحمت کے دروازے سے گنہگاروں کو دھتکارا نہیں جاتا ۔ ‘‘
پھر تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نُبوت، مَخْزنِ جودوسخاوتصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے یہ آیت مبارکہ تلاوت فرمائی :
{۶}
رَبَّنَا ظَلَمْنَاۤ اَنْفُسَنَاٚ- وَ اِنْ لَّمْ تَغْفِرْ لَنَا وَ تَرْحَمْنَا لَنَكُوْنَنَّ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ(۲۳)(پ، الاعراف : ۲۳)
ترجمۂ کنزالایمان : اے رب ہمارے ہم نے اپناآپ برا کیاتو اگرتُو ہمیں نہ بخشے اور ہم پر رحم نہ کرے تو ہم ضرور نقصان والوں میں ہوئے ۔
٭…٭…٭…٭
{۷} اللہ عَزَّوَجَلَّارشاد فرماتا ہے :
اَتَاْتُوْنَ الذُّكْرَانَ مِنَ الْعٰلَمِیْنَۙ (۱۶۵) وَ تَذَرُوْنَ مَا خَلَقَ لَكُمْ رَبُّكُمْ مِّنْ اَزْوَاجِكُمْؕ-بَلْ اَنْتُمْ قَوْمٌ عٰدُوْنَ(۱۶۶) (پ۱۹، الشعراء : ۱۶۵، ۱۶۶)
ترجمۂ کنزالایمان : کیامخلوق میں مردوں سے بد فعلی کرتے ہو اور چھوڑتے ہو وہ جو تمھارے لئے تمہارے رب نے جوروئیں بنائیں بلکہ تم لوگ حد سے بڑھنے والے ہو ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع