دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Naikiyon ki Jazain Aur Gunahon ki Sazain | نیکیوں کی جزائیں اور گناہوں کی سزائیں

book_icon
نیکیوں کی جزائیں اور گناہوں کی سزائیں

اورنہ اس کو پاک کرے گا اوراس کے لئے درد ناک عذاب ہے مگر یہ کہ وہ  اللہ عَزَّوَجَلَّکی بارگاہ میں حاضر ہو کر توبہ کرلے تو  اللہ تبار ک و تعالیٰ اس کی توبہ قبول فرمائے گا ۔ ‘‘

بغیرگوشت کے چہرے :

(15)… نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکافرمان ہے : ’’ اللہ عَزَّوَجَلَّمیری اُمت میں سے 10طرح کے افراد پر قیامت کے دن اظہارِناراضی فرمائے گااوران کو جہنم میں  لے جانے کاحکم دے گا اوران کے چہرے بغیر گو شت کے ہڈیاں ہوں گے ۔ ‘‘ عرض کی گئی : ’’یارسول اللہصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّموہ کون لوگ ہوں گے ؟‘‘ آپصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : ’’(۱) بوڑھا زانی (۲) گمراہ پیشوا (۳)شراب کاعادی (۴) والدین کانافرمان(۵)چغل خور (۶) جھوٹا گواہ (۷ ) زکوٰۃ ادا نہ کرنے والا(۸)سود خور (۹)ظالم اور(۱۰)نماز چھوڑنے والا ۔ ہاں !نماز چھوڑنے والے کو دُگنا عذاب دیا جائے گا ۔ وہ قیامت کے دن اس طرح اٹھایا جائے گاکہ اس کے دونوں ہاتھ گردن سے بندھے ہوں گے اور ملائکہ اس کے چہرے ، پشت اورپہلو پر مار تے ہو ں گے ۔ جنت اس سے کہے گی : نہ تُو مجھ سے ہے اور نہ میں تیرے لئے ہوں ۔ دوزخ اُس سے کہے گا : تُومجھ سے اور میرے اندررہنے والوں میں سے ہے اورمیں تجھ سے ہوں ۔ آ!میرے قریب آ!خدا عَزَّوَجَلَّکی قسم! مجھ میں تجھے سخت عذاب ہوگا ۔ ‘‘ پھر اس کے لئے دوزخ کا دروازہ کھولاجائے گا تو وہ تیز رفتار تیر کی ماننداس کے درواز ے میں داخل ہو جائے گا ۔ پس اس کے سرپر ہتھوڑے برسائے جائیں گے اور وہ دوزخ کے سب سے نچلے درجے میں فرعون، ہامان اور قارون کے ساتھ ہوگا ۔ ‘‘

آسمان سے لعنت برستی ہے :

(16)…سیِّدُالمُبَلِّغِیْن، رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے : ’’تارکِ نماز کوزکوٰۃ نہ دو ، نہ اس کواپنے پاس ٹھہراؤ اور نہ ہی اس کواپنے پاس بٹھاؤ کیونکہ اس پر آسمان سے لعنت برستی ہے ۔ ‘‘

 عذاب سے چھٹکارے کے اسباب :

(17)…شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال، دافِعِ رنج و مَلالصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکافرمان ہے : ’’مَیں نے والدین سے حُسنِ سلوک کر نے والے اپنے ایک اُمتی کو دیکھا جس کی موت کاوقت قریب تھا تو والدین سے حسن سلوک نے اس سے موت کی سختیوں کو دور کر دیا ۔

            ــــایک اور اُمتی کو دیکھا جس پر عذابِ قبر مسلط کیاگیا تھا ۔ اس کے پاس وضو کی نیکی آئی اوراسے بچالیا ۔ ایک دوسرے شخص کو دیکھاکہ دوزخ کے فرشتے اس کو دہشت زدہ کر رہے ہیں تودنیا میں اس کے ذکر الٰہی اورتسبیح پر مامور فرشتے آگئے اور اسے عذاب کے فرشتوں سے بچا لیا ۔ ایک اُمتی کو دیکھا کہ عذاب کے فرشتے اسے گھیرے ہوئے تھے اس کی نماز نے اسے بچالیا ۔ ایک اُمتی کو دیکھا جس کی زبان پیاس کی شدت سے باہر لٹک رہی تھی جب بھی وہ (پانی کے )حوض کے قریب آتا تو ہجوم کے سبب حوض تک نہ پہنچ پاتا ، اس کے روزوں کی نیکی آئی اور اسے سیراب کر دیا ۔

            اپنی اُمت میں سے ایک شخص کھڑا دیکھاجبکہ انبیاء کرامعَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام حلقہ درحلقہ تشریف فرما تھے ، جب بھی وہ شخص کسی حلقہ کے قریب آتا تو فرشتے اس کودور کر دیتے تو نماز کے لئے غسلِ جنابت کی نیکی نے آکراسے میری ایک جانب بٹھادیا ۔ ایک اُمتی کودیکھاجس کے سامنے ، دائیں بائیں ، اوپر نیچے ہر طرف اندھیرا  اور تاریکی تھی اس کی حج وعمرہ کی نیکی آئی اوراُسے اندھیرے سے نکال کر روشنی میں داخل کردیا ۔

             ایک اُمتی کو دیکھاکہ وہ ایمان والوں سے کلام کر ناچاہتاہے لیکن ایمان والے اس سے کلام نہیں کرتے اس کی صلہ رحمی کی نیکی آئی اورکہا : اے گروہ ٔ مؤمنین! اس سے کلام کرو اس لئے کہ یہ شخص صلہ رحمی کیاکرتاتھا ۔ تو وہ اس سے کلام کر نے لگے اور سلام ومصافحہ بھی کرنے لگے ۔

            ایک اور اُمتی کو دیکھاکہ وہ اپنے ہاتھ کے ذریعے اپنے چہرے سے دوزخ کی آگ ، اس کی گرمی اور شعلے ہٹا رہا تھا تو اس کا صدقہ کرنے کاثواب آیا اوراس کے چہرے پرپردہ، سرپر سایہ اور آگ سے حجاب (یعنی رکاوٹ)بن گیا ۔ ‘‘

اژدھوں اوربچھوؤں کی وادی :

(18)…سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگارصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے : ’’ جہنم میں ایک وادی ہے اس کانام ’’لَمْلَم‘‘ ہے ۔ اس میں اژدھے ہیں ۔ ہر اژدھے کی موٹائی اونٹ کی گردن کی مانند ہے اور اس کی لمبائی ایک مہینے کی مسافت جتنی ہے ۔ جب وہ سانپ بے نمازی کو ڈسے گاتو اس کا زہر اس کے جسم میں 70سال تک جوش مارتا رہے گا پھراس (بے نمازی)کا گوشت گل جائے گا اور ہڈیاں ٹوٹ جائیں گی اور وہ تمام کے تمام اژدھے اس وادی میں اس کو عذاب دیتے رہیں گے اور جہنم میں ایک وادی کا نام ’’جُبُّ الْحُزْن‘‘ہے ، جس میں بچھو ہیں ، ہر بچھو سیاہ خچر کی مانند ہے اس کے 70 ڈنک ہیں اور ہر ڈنک میں زہر کی تھیلی ہے ۔ جب وہ بے نمازی کو ڈنک مارے گا تو اس کازہر سارے جسم میں سرایت کر جائے گااور وہ اس کے زہر کی حرارت ہزار سال تک محسوس کرے   گاپھر اس کا گوشت ہڈیوں سے جھڑجائے گا ۔ اس کی شر مگاہ سے پیپ بہے گی اور تمام جہنمی اس پر لعنت بھیجتے ہو ں گے ۔ ‘‘{ہم جہنم سے  اللہ عَزَّوَجَلَّکی پناہ مانگتے ہیں }

            اے ضعیف وناتواں بندے !جب تک توبہ کادروازہ کھلاہے تجھ پر توبہ لازم ہے ۔ بے شک رضا ئے الٰہی واضح اور روشن ہے ۔

٭٭٭٭

دوسراباب :

شرابی کی سزا

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن