دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Naikiyon ki Jazain Aur Gunahon ki Sazain | نیکیوں کی جزائیں اور گناہوں کی سزائیں

book_icon
نیکیوں کی جزائیں اور گناہوں کی سزائیں

لباس جذب کرلے گا ۔ ان کے کپڑے پرانے نہیں ہوں گے اورنہ ان کی جوانی فناہوگی ۔ ان کی نعمتیں عارضی نہ ہوں گی بلکہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گی ۔

دیدارالٰہی، مقام ومرتبہ کے اعتبارسے ہوگا :

            پھر  اللہ  تبارک وتعالیٰ انہیں ہر جمعہ کواپنے دیدار کے لئے بلائے گا ۔ ان میں سے کچھ لوگوں کوسال میں ایک مرتبہ جبکہ کچھ کوہرمہینے ایک مرتبہ بلائے گااور کچھ ہر تین سال بعد مشاہدہ حق تعالیٰ کریں گے اورکچھ لوگوں کوتمام مدت میں  صرف ایک ہی مرتبہ دیدار ہوگااور یہ  اللہ عَزَّوَجَلَّکے ہاں ان کے مقام ومرتبہ،  اللہ عَزَّوَجَلَّسے محبت اور دنیا میں اس کی عبادت کے اعتبار سے ہوگا ۔ ہر جمعہ کو اس کامشاہدہ کرنے والے وہ لوگ ہوں گے جنہوں نے اپنی جوانی اور بلوغت سے موت کے دن تک تمام عمراس کی عبادت میں صرف کردی اورہرمہینے ایک مرتبہ اس کادیدار کرنے والے لوگ وہ ہوں گے کہ جب تک ان میں جوانی کی رمق موجود تھی انہوں نے  اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اطاعت کی اور ہر سال ایک مرتبہ اس کی زیارت کرنے والے لوگ وہ ہوں گے جنہوں نے اپنی عمر کے آخری حصہ میں اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کی عبادت کی اورفقط ایک مرتبہ دیدارِحق کرنے والے وہ لوگ ہوں گے جنہوں نے اپنی عمر نافرمانیوں میں گزار دی تو انہیں ان کے رب تعالیٰ نے پسند نہ فرمایا لیکن انہوں نے ( مرنے سے پہلے )توبہ کرلی تو  اللہ  تبارک وتعالیٰ ان کو بھی محروم نہ رکھے گا اوروہ لوگ دوسرے اہل جنت سے درجے میں کم ہوں گے ۔ تو اے  اللہ عَزَّوَجَلَّ کے بندو!اپنی جوانی کے دنوں کواطاعتِ خداوندی میں گزارنے میں سبقت لے جاؤاوراپنے رب تعالیٰ کے دیدار کے شوق میں خوب عبادت کرو کیونکہ ایک دن ایساہوگاجس میں  اللہ عَزَّوَجَلَّاپنے اولیاء پر تجلِّی فرمائے گا ۔ وہ یوں کہ جب جمعہ کادن ہوگاجس کانام اہلِ جنت کے ہاں ’’یَوْمُ الْمَزِیْد‘‘ہے ۔ چنانچہ،

سیب سے حورنکل آئے گی :

             اللہ عَزَّوَجَلَّ تمام محلات کے دروازوں پر سیب بھیجے گا ۔ ہر ولی کو ایک ایک سیب دیاجائے گا ۔ جب وہ اسے اپنے ہاتھ میں پکڑلے گاتواس کے دو ٹکڑے ہو جائیں گے اور درمیان سے ایک حور نکل آئے گی جس کے پاس مُہر کیاہواایک خط ہوگا ۔ وہ کہے گی : ’’  اللہ عَزَّوَجَلَّ تمہیں اپنے سلام سے نوازتا ہے اور یہ تمہارے نام اس کاخط ہے ۔ ‘‘جب وہ اس کو کھولے گاتو اس میں یہ لکھاہوگا : ’’یہ خط اللہ عزیز وعلیم کی طرف سے فلاں بن فلاں کے نام ہے ۔ میں تمہاری ملاقات کامشتاق ہوں اوراگرتم بھی میری ملاقات کا شوق رکھتے ہوتومیری زیارت کے لئے آجاؤ ۔ ‘‘   (خط پڑھ کر)وہ کہے گا : ’’میری کیا حیثیت کہ وہ مجھ سے پوچھے یہ تومحض اس کافضل وکرم ہے ۔ جب میراربعَزَّوَجَلَّمجھ سے ملاقات کامشتاق ہے تو میں بھی اس کے دیدار کا بے حدشوق رکھتا ہوں ۔ ‘‘

دیدارِالٰہی کے لئے جلوس :

            پھرمرداعلیٰ قسم کے اونٹوں پر اورعورتیں کجاوے میں سوار ہوجائیں گی ۔ تمام مرد ہمارے سردار حضرت محمد مصطفیصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں اور تمام عورتیں حضرتِ سیِّدَتُنا فاطمۃالزہرارَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَاکے حضور حاضر ہونے کے لئے چل پڑیں گی ۔ سرکارِ مدینہ ، قرارِ قلب وسینہصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم براق پر سوارہوں گے ۔ آپ کے لئے لِوَائُ الْحَمْد لہرایاجائے گااوروہ جھنڈا 4ہزار سبزریشم کے کپڑوں کا ہوگا ۔ اس پر نورسے لکھا ہو گا، ’’اُمَّۃٌ مُذْنِبَۃٌ وَرَبٌّ غَفُوْرٌ یعنی اُمت گناہ گار ہے اوررب عَزَّوَجَلَّ بخشنے والاہے ۔ ‘‘ ملائکہ اس جھنڈے کونوری ستونوں پرباندھ کرآپصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے سر اقدس پر بلند کر کے لہرائیں گے ۔ اس جھنڈے کے پیچھے پیچھے آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی اُمت کے ساداتِ کرام کا عظیم لشکر اپنے گھوڑوں پر سوار ہاتھوں میں ’’ رَایَاتُ الوِصَال‘‘ یعنی قُرب ووصال کے جھنڈے لئے چلیں گے ۔ یہاں تک کہ حضرت سیِّدُنا آدم صفی اللہ عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکے محل تک پہنچ جائیں گے ۔ حضرت سیِّدُنا آدم عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام استفسار فرمائیں گے : ’’یہ کون ہیں ؟‘‘ ملائکہ عرض کریں گے : ’’یہ آپ کے بیٹے حضرت سیِّدُنامحمد ِمصطفی، احمدمجتبیٰصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اوراِن کی اُمت ہے ۔ اِن کو اللہ عَزَّوَجَلَّنے اپنے دیدارکے لئے بلایا ہے ۔ ‘‘

             حضرت سیِّدُنا آدم عَلَیْہِ السَّلَام کہیں گے : ’’اے میرے محبوب !اے محمد صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! میرے آنے تک ٹھہریئے کہ  اللہ  تبارک وتعالیٰ نے مجھے بھی بلایا ہے ۔ ‘‘ چنانچہ، آپ عَلَیْہِ السَّلَام تشریف لائیں گے اورآپ کی اولاد سے حضرت سیِّدُنا شیث، حضرت سیِّدُناادریس عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامنیز حضرت سیِّدُنا ہابیل رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہاور نیک لوگ گھوڑوں پر سوار ہوجائیں گے اورسب  حضرت سیِّدُنا موسیٰ کلیم اللہ عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی طرف چلیں گے ۔

حضرت سیِّدُناموسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام گھوڑوں کے ہنہنانے اورملائکہ کے پروں کی آواز سن کرپوچھیں گے : ’’ یہ کون ہیں ؟‘‘ملائکہ عرض کریں گے : ’’یہ آپ کے بھائی حضرت سیِّدُنامحمد ِمصطفی، احمدمجتبیٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہیں ۔ ‘‘حضرت سیِّدُنا موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کہیں گے : ’’اے میرے محبوب !اے محمدصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! میرے آنے تک ذرا رُک جائیے میں بھی چلتاہوں اس لئے کہ  اللہ  تبارک وتعالیٰ نے مجھے بھی بلایاہے ۔ ‘‘ توحضرت سیِّدُناموسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام اور آپ کی قوم کے نیک لوگ ساتھ ہوجائیں گے اورحضرت سیِّدُناعیسیٰ روح اللہعَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکے پاس پہنچیں گے ۔ آپ عَلَیْہِ السَّلَام بھی دریافت فرمائیں گے : ’’یہ آواز کیسی ہے ؟‘‘ ملائکہ عرض کریں گے : ’’یہ حضرت سیِّدُنا محمد ِمصطفی، احمدمجتبیٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سواری (کی آواز)ہے ۔ ان کو  اللہ عَزَّوَجَلَّنے اپنی زیارت کے لئے بلایاہے ۔ ‘‘ حضرت سیِّدُنا  عیسیٰعَلَیْہِ السَّلَام اپنے محل سے جھانک کر کہیں  گے : ’’ٹھہرئیے !میں بھی آپ کے ساتھ چلتاہوں کہ  اللہ   تبارک وتعالیٰ نے مجھے بھی دیدار کی دعوت دی ہے ۔ ‘‘

            پھر یہ سب حضورانور، نورِمجسم، شاہِ بنی آدمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے جھنڈے کے نیچے حق تبارک وتعالیٰ کے دیدار کے لئے چلیں گے ۔ مرد گھوڑوں پر اورعورتیں کجاوں میں سوار ہوں گی ۔ جب اپنی منزل پر پہنچیں گے توفرشتے عورتوں کوحضرت سیِّدَتُنا فاطمۃ الزہرارَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَاکے حضور لے چلیں گے اور مرد حضورنبی ٔپاک، صاحبِ لولاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے قرب ہی میں رہیں گے ۔ سب ایسے میدان میں اُتریں گے جس کی زمین مشک کی ہوگی ۔ اس کا نام حَضْرَۃُالْقُدُس ہے ۔ اس میں یاقوت اورسونے چاندی کی کرسیاں رکھی ہوں گی ۔ کرسیوں کے اوپر سبز چادریں ہوں گی اورکچھ کرسیاں نور کی ہوں گی ۔ پھر فرشتے ہاتھ تھام کرہرکسی کو اس کے مرتبے کے مطابق بٹھائیں گے ۔ کچھ لوگ تو ان کرسیوں پر بیٹھیں گے اور کچھ اپنے درجہ ومقام کے مطابق مشک کے ٹیلوں پر بیٹھیں گے ۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن