30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
فرماہوکر زبور شریف کی دس سورتوں کی تلاوت فرمائیں گے ۔ حضرت داؤدعَلَیْہِ السَّلَام کی آواز جوکہ گانے والی جنتی حوروں کی آواز سے بھی بڑھ کرخوبصورت ہوگی اس سے اہل جنت خوشی ومسرت سے وجد وسرور میں آجائیں گے جیسے مدہوشی میں ہوں اور حضرت داؤد عَلَیْہِ السَّلَام کی آواز(خوش الحانی میں )90مزامیر کی آواز کے برابر ہو گی ۔ جب اہل جنت کو (وجدسے )سیر ہوکر افاقہ ہوگاتو اللہ عَزَّوَجَلَّارشادفرمائے گا : ’’اے میرے بندو! کیاتم نے اس سے اچھی آواز کبھی سنی تھی ؟‘‘تو وہ عرض کریں گے : ’’نہیں ، اللہ عَزَّوَجَلَّکی قسم !آج تک ہمارے کانوں نے نہ تیرے نبی حضرت سیِّدُنا داؤد عَلَیْہِ السَّلَام کی آواز کی مثل آواز سنی تھی اور نہ اس سے بہتر اور پیاری آواز سنی تھی ۔ ‘‘
جنت میں صاحبِ قرآن کی تلاوت :
پھرارشاد فرمائے گا : ’’مجھے اپنی عزت وجلال کی قسم !میں تمہیں اس سے بھی زیادہ اچھی آواز سناؤں گا ۔ اے میرے محبوب! اے محمد (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم)!منبر پر تشریف فرماہوکر سورۂ یٰٓساور سورۂ طٰہٰ کی تلاوت کیجئے ۔ ‘‘ تو سلطانِ دوجہان، صاحبِ قرآن ، صاحب ِ حسنِ صوت ذیشانصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم تلاوت فرمائیں گے اور آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی آواز حضرت سیِّدُناداؤدعَلَیْہِ السَّلَام کی آواز سے 70 گنازیادہ خوش کن ہوگی ۔ سارے جنتی، ان کے نیچے کرسیاں ، عرش کی قندیلیں ، ملائکہ ، حوروغلماں اور بچے سب خوشی سے وجد وسرور میں آجائیں گے اور جنت کی کوئی چیز ایسی نہ ہوگی جوحضورنبی ٔکریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سورۂ یٓس اور سورۂ طٰہٰکی تلاوت پر آپ کی آواز کی نغمگی اور حسن سے نہ جھومتی ہوگی ۔ پھر اللہ تبارک وتعالیٰ ارشادفرمائے گا : ’’اے میرے محبوب بندو!کیاتم نے کبھی اس سے زیادہ اچھی آواز سنی تھی ؟‘‘وہ عرض کریں گے : ’’تیری عزت و جلال کی قسم!جب سے ہم پیداہوئے ہیں اس سے اچھی آواز کبھی نہیں سنی اور اپنے محبوب آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی آوا ز سے زیادہ میٹھی آواز کسی کی نہیں سنی ۔ ‘‘
اللہ عَزَّوَجَلَّسورۂ انعام سنائے گا :
پھر اللہ عَزَّوَجَلَّارشادفرمائے گا، ’’مجھے اپنی عزت وجلال کی قسم !میں تمہیں اس سے بھی زیادہ میٹھی اور سریلی آواز سناؤں گا ۔ ‘‘پھر اللہ تبارک وتعالیٰ خود سورہ ٔ اِنْعَام سنائے گا ۔ جب جنتی حق تبارک وتعالیٰ کاکلام سنیں گے تو وجد ومستی میں ہوش وحواس کھوبیٹھیں گے ۔ تمام مال واسباب ، پردے ، حجابات، محلات، درخت، حوریں اور نور کے سمندر بے قرار ہو جائیں گے ۔ باغات جھوم اٹھیں گے ۔ تمام درخت اور نہریں ، کلامِ عزیزوغفَّار کی مٹھاس سے وجد کرنے لگیں گی ۔ جنت بھی وجد میں آجائے گی ۔ اس کے ستون خوشی سے لہرائیں گے ۔ عرش، کرسی ، ملائکہ سب جھومنے لگیں گے اور جنت اپنے تمام سازوسامان سمیت محبت وشوق سے وارفتہ ہو جائے گی ۔
جنت میں دیدارالٰہی کی نعمت کبری :
اس کے بعد اللہ عَزَّوَجَلَّاپنے اوربندوں کے درمیان حائل حجاب اٹھا دے گا اورارشاد فرمائے گا : ’’اے میرے بندو!میں کون ہوں ؟‘‘لوگ عرض کریں گے : ’’تو اللہ عَزَّوَجَلَّ، ہمارے رزق کامالک ہے ۔ ‘‘ اللہ عَزَّوَجَلَّارشادفرمائے گا : ’’اے میرے بندو! میں سلام(یعنی سلامتی دینے والا)ہوں اور تم مسلمان ہو ۔ میں مومن (یعنی امان دینے والا) ہوں اور تم مؤمنین ہو ۔ میں حبیب ہوں اور تم مُحِبِّیْن(یعنی محبت کرنے والے ) ہو ۔ یہ میرا کلام ہے تم اِسے سنو ۔ یہ میرا نور ہے تم اِسے دیکھو اور میرا دیدار کرو ۔ ‘‘
اس وقت سب جنتی اللہ تبارک وتعالیٰ کا دیدار بغیر واسطے اور بغیر حجاب کے کریں گے ، جب حق تعالیٰ کانور ان کے چہروں پر پڑے گاتو ان کے چہرے نور سے جگمگااٹھیں گے اور وہ اللہ تعالیٰ کے دیدارسے لطف اندوزہوں گے اور300 سال تک اس طرح نظر جمائے اللہ عَزَّوَجَلَّکادیدار کرتے رہیں گے کہ دیدارکی بے انتہا لذت کی وجہ سے ان میں کسی کویہ طاقت نہ ہوگی کہ وہ پلک بھی جھپک سکے ۔ وہ اپنے دیکھنے کی لذّت سے اس کے جمال میں محو ہو جائیں گے اوران کی نگاہیں اللہ عَزَّوَجَلَّکی صفت ِکمال پر جمی ہوں گی ۔
اللہ عَزَّوَجَلَّلذّت بھرے خطاب کے ساتھ انہیں مخاطب کر کے فرمائے گا : ’’اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ ، اے میرے محبوب بندو!آج تم جتناچاہومجھ سے فیض حاصل کرواور خوب سیراب ہوجاؤ تمہارے لئے حجابات اٹھا دیئے گئے ہیں ۔ ‘‘ پھر حق تبارک وتعالیٰ ہر مردوعورت کو ایک ایک انار عطافرمائے گا جس کا چھلکا سونے کا ہوگا ۔ اس کے اندر انار کے دانوں کی جگہ کئی اقسام کے رنگ برنگے حُلَّے ہوں گے ۔ ایک حلَّہ سبز، ایک زرد، ایک سفیداور ایک حلہ سونے سے کڑھاہواہوگا ۔
پھر اللہ عَزَّوَجَلَّ(اپنے اور بندوں کے درمیان)حجاب کو حائل کرکے ارشاد فرمائے گا : ’’اے میرے بندو!اپنے ٹھکانوں پر چلے جاؤ ۔ مَیں تم سے راضی ہوں اور میں نے تمہارے حسن میں 70گنااضافہ کردیاہے ۔ ‘‘
تمام مرداور عورتیں ایک ہی مکان میں ہوں گے لیکن ان کے درمیان نور کا ایک حجاب ہوگاجس سے ایک دوسرے کی بیویوں کونہ دیکھیں گے ۔ مردوں کے لئے جو اعزاز ہوگااُتنا ہی اعزازعورتو ں کے لئے بھی ہوگا ۔ جب حق تبارک وتعالیٰ تجلی فرمائے گا تو تمام مردوعورتیں اس طرح ایک ساتھ مشاہدۂ حق تعالیٰ کریں گے جیسے سورج کوتمام لوگ ایک ہی وقت میں دیکھتے ہیں اور بے شک اللہ تبارک وتعالیٰ تشبیہ دیئے جانے سے پاک ہے اور نہ کوئی اس کے مشابہ ومثل ہوسکتا ہے ۔
بازارِمعرفت کی سیراوردوستوں کی پہچان :
پھر اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشادفرمائے گا : ’’اے میرے فرشتو!میرے بندے جن سواریوں پرآئے تھے اِنہیں اُن کے علاوہ نئی سواریاں پیش کرو ۔ ‘‘ملائکہ انہیں سرخ یاقوت کے گھوڑے پیش کریں گے جن کی زینیں بھی سرخ ہوں گی اور ان کے بازو سبز ہوں گے جوکہ سبز حُلّوں سے بھرے ہوئے ہوں گے ۔ پھر اللہ عَزَّوَجَلَّان سے فرمائے گا : ’’بازارِ معرفت(یعنی ایک دوسرے کی پہچان کے بازار)کی سیر کرو ۔ ‘‘تووہ وہاں سیرکرتے ہوئے ایک دوسرے سے گفتگوکریں گے توکوئی کسی کوکہے گا : ’’یہ تو وہی ہے ، اے میرے بھائی! تم جنت میں کس جگہ رہتے ہو؟‘‘تو دوسراجواب دے گاکہ’’ میں فلاں باغ میں فلاں جگہ رہتاہوں ۔ ‘‘اس طرح ایک دوسرے سے متعارَف ہوں گے ۔ ملائکہ کہیں گے : ’’جب تم دنیاکے بازار میں جاتے تھے اور تمہیں کوئی کپڑا یاکوئی چیز پسند آجاتی تو قیمت ادا کئے بغیر تم اسے نہیں لے سکتے تھے مگر تمہارے رب عَزَّوَجَلَّ نے تمہارے لئے اس بازار میں ہر شے رکھوا دی ہے جس چیز کی تمہیں خواہش ہوقیمت اداکئے بغیر لے سکتے ہو ۔ ‘‘
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع