دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Naikiyon ki Jazain Aur Gunahon ki Sazain | نیکیوں کی جزائیں اور گناہوں کی سزائیں

book_icon
نیکیوں کی جزائیں اور گناہوں کی سزائیں

(1)… حضورنبی ٔ پاک، صاحبِ لَوْلاکصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کافرمان عبرت نشان ہے : ’’مسلمان اورکافر کے درمیان نماز کو چھوڑنے کا فرق ہے ۔ ‘‘

            پس جس مسلمان نے نماز کو ترک کیا یعنی اس کا انکار کیا تو وہ کافر ہیق ۔

نمازتیری میزان ہے :

(3)…نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کافرمان ہے : ’’نماز تمہاری میزان ہے اور اسی پر تمہارے وزن کی انتہاء ہے ۔ اگر وزن میں پورے اُترے تو نجات پاؤگے اور اگر کمی کی تو عذاب دیئے جاؤ گے ۔ ‘‘

جہنم اورنفاق سے آزادی :

(4)… حضورنبی ٔ پاک، صاحبِ لولاک، سیّاحِ افلاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کافرمانِ عالیشان ہے : ’’جس نے چالیس دن تک صبح کی نماز اس طرح پڑھی کہ اس کی ایک رکعت بھی فوت نہ ہوئی تو  اللہ عَزَّوَجَلَّاس کے لئے جہنم اور نفاق سے آزادی لکھ دیتا ہے ۔ ‘‘

جنت الفردوس میں محل :

(5)…شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال، دافِعِ رنج و مَلالصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکافرمانِ عالیشان ہے : ’’جو صبح کی نماز جماعت سے اداکرے پھر وہیں بیٹھارہے اور طلوعِ آفتاب تک  اللہ عَزَّوَجَلَّکے ذکر میں مشغول رہے تو  اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کے لئے سب سے اعلیٰ جنت، جنت الفردوس میں محل بنائے گا ۔ ‘‘

             بعض روایات میں یہ بھی ہے : ’’70محلات بنائے گا ہر محل میں سونے اور چاندی کے 70دروازے ہوں گے ۔ ‘‘

نمازگناہوں کو دھو ڈالتی ہے :

(6)…سرحضورنبی ٔ کریم، رء وف رحیم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے : ’’نماز کی مثال اس نہر کی طرح ہے جو تم میں سے کسی کے دروازے پر جاری ہو اور وہ دن میں پانچ مرتبہ اس میں غسل کرے یہاں تک کہ اس کے بدن پر کچھ بھی میل باقی نہ رہے ، اسی طرح نمازبھی گناہوں کو دھو ڈالتی ہے ۔ ‘‘

جہنم پرحرام کردیاجائے گا :

(7)…تاجدارِرِسالت، شہنشاہِ نُبوتصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے : ’’جس نے پانچوں نمازوں پر ان کے وضو ، اوقات ، رکوع اورسجود کے ساتھ اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے ہمیشگی اختیار کی کہ یہ  اللہ  تعا لیٰ کا حق ہے تو  اللہ  تعا لیٰ اس کے جسم کو جہنم پر حرام فرمادے گا ۔ ‘‘

نجات، نوراور دلیل :

(8)…حضورنبی ٔ پاک، صاحبِ لولاک، سیّاحِ افلاکصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ مغفر ت نشان ہے : ’’ جس نے نمازوں کی حفاظت کی تووہ بروزِ قیامت اس کے لئے نجات ، نور اوردلیل ہوگی اور جس نے نمازوں کی حفاظت نہ کی تو قیامت کے دن وہ اس کے لئے نہ نجات ہو گی، نہ نور، نہ دلیل اور نہ ہی امان ۔ ‘‘

فرشتوں کی دُعا :

(9)…حُسنِ اَخلاق کے پیکر، نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اَکبرصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : ’’تم میں سے جو شخص نماز میں سجدہ کرے تو وہ اپنے چہرے  سے مٹی صاف نہ کرے کیونکہ فرشتے اس کے لئے اس وقت تک دُعاء مغفرت کرتے رہتے ہیں جب تک سجدے کااَثراس کے چہرے اورپیشانی پر رہتا ہے ۔ ‘‘

نمازکی تاکید :

(10)…حضرت سیِّدُنااَنَس بن مالک رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے کہ شہنشاہِ مدینہ، قرارِ قلب و سینہ، صاحبِ معطر پسینہ، باعثِ نُزولِ سکینہ، فیض گنجینہصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی روحِ اقدس سینہ مبارکہ میں ہی تھی کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم فرمارہے تھے : ’’مَیں تم کو نماز اور تمہارے غلاموں اور لونڈیوں کے بارے میں وصیت کرتا ہوں ۔ ‘‘ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم برابر تاکید فرماتے رہے یہاں تک کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کاسلسلۂ کلام منقطع ہوگیا ۔ ‘‘

جہنم کے دروازے پرنام :

(11)… سرکارِ مدینہ ، قرارِ قلب وسینہصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کافرمانِ عبرت نشان ہے : ’’جوشخص جان بوجھ کرایک فرض نماز چھوڑدیتاہے تو اس کا نام جہنم کے دروازے پرلکھ دیا جاتا ہے کہ فلاں کاجہنم میں داخلہ لازم ہوگیا ۔ ‘‘

بدبخت ومحروم کون؟

(12)…حضرت سیِّدُناابن عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے روایت ہے کہ حضور نبی ٔکریم، رء ُوف رحیم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کافرمانِ ذیشان ہے : ’’دُعایوں مانگاکرو : اے  اللہ عَزَّوَجَلَّ! ہم میں سے کسی کو بدبخت اور محروم نہ رہنے  دے ۔ ‘‘ پھرارشاد فرمایا : ’’جانتے ہوبدبخت و محروم کون ہے ؟‘‘صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن نے عرض کی : ’’نہیں ، یارسول اللہصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! ‘‘ ارشاد فرمایا : ’’ نماز کو ترک کرنے والابدبخت و محروم ہے اس لئے کہ اسلام میں اس کاکوئی حصہ نہیں ۔ ‘‘

صحت وتندرستی میں نمازچھوڑنے کاوبال :

(13)…حضورنبی ٔپاک، صاحبِ لَوْلاک، سیّاحِ اَفلاکصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کافرمانِ اقدس ہے : ’’ اللہ عَزَّوَجَلَّصحت کی حالت میں نماز چھوڑنے والے کی توحیدوامانت، صدقہ وروزہ اور شہادت قبول نہیں فرماتااورتحقیق اللہ عَزَّوَجَلَّ، اُس کے فرشتے اور انبیاء ومرسلینعَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُوَالتَّسْلِیْم اس شخص سے بیزار ہیں ۔ ‘‘

(14)…حضورنبی ٔمُکَرَّم، نُورِ مُجسَّم، شاہ ِبنی آدمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے : ’’ اللہ عَزَّوَجَلَّصحت کی حالت میں نماز چھوڑنے والے کی طرف نہ نظرِ رحمت فرمائے گا

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن