30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
قرآن اورحدیث سننے والوں کے لئے نعمتیں :
اللہ عَزَّوَجَلَّجنتیوں کے لئے گانے والی حور عین بھیجے گااور وہ جنت کے باغات میں سفید چمکدار موتی کے ایوانوں میں بیٹھے ہوں گے جس کاطول یعنی لمبائی100سال کی مسافت ہوگی اور اس کی چوڑائی500 سال کی مسافت ہوگی اور سب عورتیں خاتونِ جنت حضرت سیِّدَتُنافاطمۃرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا کے پاس بیٹھی ہوں گی اور ایک دوسرے ایوان میں تمام مردحضورنبی ٔ رحمت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے حضور بیٹھے ہوں گے ۔ ان کے لئے بچھونے بچھائے جائیں گے اور مسندیں لگائی جائیں گی ۔ پھر وہ حور آگے بڑھ کر ان کو ایسی خوش کن آوازمیں حق تعالیٰ کی حمد سنائے گی کہ اس سے اچھی آوازکسی سننے والے نے کبھی نہ سنی ہو گی اور اس میدان میں ایسے درخت ہوں گے جن کی ہر ٹہنی میں 90قسم کے سازہوں گے ملائکہ ان درختوں کو اس حور کے سامنے کر دیں گے اور اللہ عَزَّوَجَلَّاس حور سے فرمائے گا : ’’میرے ان بندوں کو(میری حمدوثناء کے نغمے ) سناؤ جنہوں نے دنیا میں میری خاطرگانوں (اورباجوں )سے اپنے کانوں کوبچائے رکھااورجودنیامیں میرے کلام(یعنی قرآنِ مجید)اور میرے حبیب (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) کی احادیث کوسن کر خوش ہوتے تھے آج ان کے لئے میرے ہاں خوشی اور عزت ہے ۔ ‘‘
پھر حور ِعین حق تبارک وتعالیٰ کی تسبیح ، اس کی حمد، بزرگی اور وحدانیت کے نغمے گائے گی اور عرش کے نیچے سے ان سازوں پر ایسی ہوا چلے گی کہ سب لوگ حق تعالیٰ سے ملاقات کی خوشی ومسرت میں جھوم اٹھیں گے اور وجد میں آجائیں گے ۔ فرشتے ان کی طرف سونے کی کرسیاں بڑھائیں گے جن پر سونے کی کڑھائی والے بچھونے (یعنی کور) ہوں گے اوروہ سبز باریک ریشم کے ہوں گے جن کا اَستر (یعنی اندرونی حصہ) قنادیز ( یعنی خالص ریشم) کا ہو گاجَنَّتی ان کرسیوں پر بیٹھ جائیں گے ۔ ملائکہ کہیں گے کہ حق تبارک وتعالیٰ تم سے فرماتاہے : ’’تم نے دنیا میں نماز وعبادت کی جو مشقت اٹھائی وہ کافی ہے ۔ اب تم جھوم جھوم کر اپنے اعضاء کو مشقت میں نہ ڈالو اور ان کرسیوں پر بیٹھ جاؤ ۔ یہ کرسیاں تمہیں لے کرپلک جھپکنے کی مثل ناز وفخرسے چلیں گی ۔ ان میں روح اور پرہیں ۔ ‘‘چنانچہ، وہ کرسیوں پر بیٹھ جائیں گے اورکرسیاں پلک جھپکنے کی مانند ان کو لئے جھومتی رہیں گی ۔ اگرحورِ عین کانغمہ دھیما ہو گاتووہ کرسیاں بھی آہستہ آہستہ جھومیں گی اوراگرنغمہ پُرجوش ہوگاتو کرسیاں بھی پرجوش ہوجائیں گی اوراہل جنت خوشی کے مارے خودسے بیگانے ہوجائیں گے ۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ’’ خوش آمدید‘‘فرمائے گا :
اللہ تبارک وتعالیٰ ان کو حسبِ مراتب یہ(نعمت)عطافرمائے گا اور ان کو ایسا صاف ستھرا لباس عطافرمائے گاجواس کے نورِرحمت سے ملمع ومزیّن ہوگاجس کی کڑھائی ونقش ونگار سونے کا ہوگا ۔ اس نقش ونگار کے وسط میں لکھاہوگا : ’’بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ھٰذِہِ الْخِلْعَۃُ نُسِجَتْ بِرَسْمِ فُلَانَۃِ بِنْتِ فُلَانَۃ اَوْ فُلَانِ بْنِ فُلَان (یعنی اللہ عَزَّوَجَلَّ کے نام سے شروع جونہایت مہربان رحم والا ، یہ لباس فلانی کی بیٹی فلانی یا فلاں کے بیٹے فلاں کی تکریم کے لئے بنایاگیاہے ) ۔ ‘‘جب وہ لباس پہنیں گے تو لَااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ اوراَللّٰہُ اَکْبَر کہیں گے ۔ حق تبارک وتعالیٰ علیحدہ علیحدہ ہر مرد وعورت پر سلامتی نازل فرمائے گااور ان سے فرمائے گا : ’’میری اطاعت کرنے والے بندوں کو ’’خوش آمدِید!‘‘میں تم سے راضی ہوگیاہوں کیاتم بھی مجھ سے راضی ہو؟‘‘وہ عرض کریں گے : ’’ اے ہمارے ربعَزَّوَجَلَّ! تمام تعریفیں اور شکر تیرے لئے ہے ۔ ہم کیسے راضی نہ ہوں کہ تو نے ہمیں اس قدر عزت سے نوازا ۔ ‘‘حق تبارک وتعالیٰ فرمائے گا : ’’تم نے میری حرام کردہ چیزوں سے اجتناب کیا ۔ جس کامیں نے تمہیں حکم دیااس پر عمل کیا ۔ میرے لئے روزہ رکھا ۔ میرے لئے نماز پڑھی ۔ تم میرے قُرب سے دوری کے خوف سے روتے تھے اور میری مخالفت نہیں کرتے تھے ۔ مجھے اپنی عزت وجلال کی قسم! اب میں تمہیں اتنا عطا کروں گا جو تمہیں کافی ہوگا ۔ اے میرے محبوب بندو!اے میرے مطیع وفرمانبرداراور مجھ سے محبت کرنے والے بندو! اب تم اپنے محلات کی طرف لوٹ جاؤ ۔ ‘‘
تووہ محلات ان کے لئے کھولے جائیں گے ہر کسی کو ایک محل ملے گااور ہر محل کے 70ہزاردروازے ہوں گے ۔ ہر دروازہ پر70ہزاردرخت ہوں گے ۔ ہر درخت کی70ہزارٹہنیاں ہوں گی ۔ ہر ٹہنی پر70ہزاراقسام کے پھل ہوں گے ۔ ایک پھل دوسرے پھل سے (ذائقے میں )جداگانہ ہوگا ۔ ہر درخت کا تَناسونے کا اور پتے چاندی کے ہوں گے ۔ ہر پھل مـٹکے کے برابر ہوگا ۔ درختوں کی ہر دو قطاروں کے درمیان سونے کے 70تخت ہوں گے ۔ ہر تخت کی لمبائی300گز ہوگی ۔ جب وہ اس پر بیٹھناچاہیں گے تو تخت اتناجھک جائے گاکہ ایک ہاتھ کی اونچائی پرآ جائے گا اور جب وہ ٹھیک طرح سے بیٹھ جائیں گے توبلند ہوجائے گاجیسے ہوا میں پہاڑبلند ہوتاہے ۔ اگر ان کے دل میں یہ بات آئے گی کہ وہ تخت ان کو لے کر چلے تو وہ جنت کی زمین پر چلناشروع کر دے گااور اگروہ چاہیں گے کہ وہ ان کو لے اُڑے تو وہ درختوں کے درمیان اُڑناشروع کردے گا ۔
اور وہ اپنے سروں کے اوپر سے جو چاہیں گے پھل توڑ کر کھائیں گے ۔ ہر تخت پر70ہزاربچھونے ہوں گے ۔ ان پرخالص ریشم کے سرہانے اور گاؤ تکیے ہوں گے ۔ ہر تخت کے ارد گرد70 خدّام ہوں گے ۔ ہر خادم کے ہاتھ میں سونے کا پیالہ ہوگاجو70ہزارموتیوں سے جڑاہوگا ۔ ہر پیالے میں مختلف اقسام کے مشروب ہوں گے اور ہر ولی کے لئے 70حورعین اور خدمت گار باندیاں ہوں گی ۔ ہر حور پر70حلّے ہوں گے ۔ ایسا لگے گا کہ عنقریب ان کا نور آنکھوں کو اُچک لے گا اور 70ہزاراقسام کے زیورات ہوں گے جو موتیوں اور جواہر ات سے جڑے ہوں گے ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّکا ولی ان میں سے جس سے چاہے گانفع اٹھائے گا ۔ ‘‘
{۳۱} اللہ عَزَّوَجَلَّارشاد فرماتاہے :
وَ لَهُمْ رِزْقُهُمْ فِیْهَا بُكْرَةً وَّ عَشِیًّا(۶۲) (پ۱۶، مریم : ۶۲)
ترجمۂ کنزالایمان : اور انھیں اس میں ان کا رزق ہے صبح وشام ۔
(127)…تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نُبوت، مَخْزنِ جودوسخاوتصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکافرمانِ عالیشان ہے : ’’ جنت میں صبح کے وقت ایک فرشتہ محل کا دروازہ کھٹکھٹائے گا ۔ خادم پوچھے گا : ’’کون ہے ؟‘‘ اللہ عَزَّوَجَلَّکی طرف سے آنے والا فرشتہ کہے گا : ’’تمہارے سردار مرد یاعورت کے لئے نمازِ صبح کے بدلے ہدیہ لایا ہوں ۔ ‘‘چنانچہ وہ دروازہ کھولے گا ۔ فرشتہ داخل ہوکر
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع