30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بغیران کی اولاد کو جہنم سے نہیں نکالوں گا ۔ ‘‘ تو میں عرض کروں گا : ’’اے میرے رب عَزَّوَجَلَّ!ان کے والدین کو حکم دے کہ یہ میرے ساتھ چل کر اپنی اولاد کے عذاب کو دیکھیں ۔ امید ہے انہیں اُن پر رحم آ جائے ۔ ‘‘ اللہ عَزَّوَجَلَّ ان کومیرے ساتھ چلنے کاحکم فرمائے گا ۔ وہ جہنم کی طرف آئیں گے تومالک(عَلَیْہِ السَّلَام)ان کے لئے جہنم کے دروازے کھول دیں گے ۔
جب وہ اپنی اولاد اور ان کے عذاب کو دیکھیں گے تو روناشروع کر دیں گے اور کہیں گے : ’’ اللہ عَزَّوَجَلَّکی قسم !ہمیں معلوم نہ تھا کہ انہیں اس قدرسخت عذاب ہورہا ہے ۔ ‘‘ والدین میں سے ہر ایک اپنی اولاد کے لئے چیخ وپکار کرے گا اور جب ان کی اولاد اپنے ماں باپ کے رونے کی آواز سنے گی توان میں سے ہر کوئی اپنی ماں سے کہے گا : ’’اے میری ماں !آگ نے میرے جگر کو جلادیاہے اور عذاب نے مجھے ہلاک کر دیا ہے ۔ اے میری ماں ! تُو تو کبھی یہ برداشت نہیں کرتی تھی کہ میں دھوپ یااس کی تپش میں ایک گھڑی بھی بیٹھوں یامجھے کانٹاچبھ جائے ۔ اے میری ماں !(آج )تو نے کیسے میرے عذاب کوسن کر اس پر صبر کرلیا ۔ کیاتو میری کھال اور ہڈیوں پر رحم نہیں کھائے گی؟‘‘ اس وقت ان کے والدین روتے ہوئے عرض کریں گے : ’’اے ہم سے محبت کرنے والے ، اے سراپا حسن وخوبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!آپ ان کی شفاعت فرمائیے ۔ ‘‘
اللہ عَزَّوَجَلَّان کے والدین سے فرمائے گا : ’’چونکہ میں نے تمہاری ہی وجہ سے ان پر غضب کیالہٰذااب تمہاری ہی سفارش سے ان کو جہنم سے نکالوں گا ۔ ‘‘وہ عرض کریں گے : ’’اے ہمارے معبود ومالک عَزَّوَجَلَّ!ہماری اولاد کو جہنم سے نکال کر ہم پر اپنافضل واحسان فرما ۔ ‘‘تو اللہ عَزَّوَجَلَّان کے والدین سے فرمائے گا : ’’کیاتم دونوں اپنی اولاد سے راضی ہوگئے ؟‘‘ وہ عرض کریں گے : ’’جی ہاں ۔ ‘‘ اللہ عَزَّوَجَلَّحکم فرمائے گا : ’’جس کے والدین ا سے نکالنے پر راضی ہیں اس کو جہنم سے نکال دو اورجوراضی نہیں ان کی اولاد کو عذاب میں ہی رہنے دو یہاں تک کہ میں ان کے بارے میں جو چاہوں فیصلہ فرمادوں ۔ ‘‘پھر مالک(عَلَیْہِ السَّلَام)ان کو جہنم سے اس حال میں نکالیں گے کہ وہ جل کر کوئلہ ہوچکے ہوں گے تو ان پر نہرِ حیات کاپانی بہایاجائے گا ۔ اس سے ان پر نیا گوشت، کھال اور بال اُگ آئیں گے پھر وہ جنت میں داخل ہوجائیں گے ۔ ‘‘
(120)…سرکارِ مدینہ ، قرارِ قلب وسینہ ، با عثِ نُزولِ سکینہصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکافرمانِ عظمت نشان ہے : ’’میں تمہیں نمازاور والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کی وصیت کرتا ہوں ۔ بے شک اس سے عمر میں اضافہ ہوتا ہے ۔ اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے !کبھی ایساہوتاہے کہ انسان کی زندگی تین سال باقی رہ جاتی ہے اور وہ اپنے والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کرتا ہے تو اللہ عَزَّوَجَلَّتین سالوں کو30سال کردیتاہے اوراگروہ اپنے والدین کے ساتھ براسلوک کرتاہے تو اللہ عَزَّوَجَلَّاس کی عمرکے 30 سالوں کو تین سال یا (فرمایا)تین دن کردیتاہے ۔ ‘‘
پھرارشادفرمایا : ’’گھروالوں اور رشتے داروں کے ساتھ حسنِ سلوک عمر کو زیادہ کرتاہے اوران پرظلم ، عمر اوررزق میں کمی کرتاہے اور اللہ عَزَّوَجَلَّکے غضب کا سبب ہے ۔ اوراگر اللہ تبارک و تعالیٰ قطع رحمی کرنے والے کو دنیامیں عذاب نہ دے تو اس کے عذاب کو موت کے بعد تک مؤخر فرمادیتاہے اوراس کی روح کو قیامت تک جہنم کے منہ پر واقع’’بئربرھوت ‘‘(نامی کنوئیں )میں قید رکھاجائے گا ۔ ‘‘
(121)…حضور نبی ٔپاک، صاحبِ لَوْلاک، سیّاحِ اَفلاکصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے : ’’جس نے والدین کی نافرمانی کی اس نے اللہ عَزَّوَجَلَّاوراس کے رسولصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی نافرمانی کی اور والدین کے نافرمان کوجب قبر میں دفن کر دیاجائے گاتو قبر اس کواس طرح دبائے گی کہ اس کی پسلیاں ٹوٹ پھوٹ کرایک دوسرے میں پیوست ہوجائیں گی اور قیامت کے دن لوگوں میں سب سے زیادہ سخت عذاب اِن تین اشخاص کو ہوگا(۱) والدین کانافرمان(۲)زانی اور(۳) اللہ عَزَّوَجَلَّکا شریک ٹھہرانے والا ۔ ‘‘
نافرمان کوقبرمیں گدھابنادیاگیا :
ایک بزرگ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں : ’’ایک رات میں قبرستان میں داخل ہوا ۔ میں نے ایک قبردیکھی جس سے دُھواں نکل رہاتھا پھر کیادیکھتاہوں کہ قبر شَق ہوئی اور اس سے ایک سیاہ فام فرشتہ نمودار ہوا ۔ جس کے ہاتھ میں لوہے کا گُرز ہے اور وہ اس سے ایک گدھے کے سر پر ضربیں لگارہاہے اوروہ گدھا رینکتا ہے ۔ پھر وہ (گدھا) آگ کی زنجیروں میں جکڑا ہواقبرسے باہر آگیاتوعذاب کے فرشتے نے اس کوواپس قبر میں دھکیل دیااور خود بھی اس کے پیچھے قبر میں داخل ہوگیا اور قبر بند ہوگئی ۔
مجھے بڑاتعجب ہوااورمَیں سوچ میں پڑگیا ۔ پھر ایک عورت سے میری ملاقات ہوئی ۔ میں نے اس واقعہ کے متعلق اس سے دریافت کیا تو اس نے بتایا : ’’یہ شخص زنا کرتااور شراب پیتاتھا ۔ اس کی ماں جب اسے سمجھاتی تو یہ اس سے جھگڑتااور کہتا : ’’گدھے کی طرح چیختی رہ ۔ ‘‘جب یہ مرگیاتو اللہ تبارک و تعالیٰ نے قبر میں اس کو گدھابنادیااوراب ہر رات عذاب کافرشتہ اس کو قبر سے نکالتاہے اور اس کو مارتے ہوئے کہتاہے : ’’اے گدھے !رینک(یعنی گدھے کی طرح چیخ) ۔ ‘‘ پھر اسے زنجیروں سے گھسیٹتے ہوئے قبر میں دھکیل دیتاہے اور قبر بدستور بند ہوجاتی ہے ۔ ـــ‘‘
لہٰذامومن کوچاہئے کہ وہ رحمتِ الٰہی سے دوری اور عذاب سے ڈرتا رہے اورخود کو مشقتوں اور سختیوں کاعادی بنائے ۔
ہم اللہ عَزَّوَجَلَّکے غضب ، جہنم اور جہنمیوں کے عمل سے اُس کی پناہ مانگتے ہیں ۔
٭…٭…٭…٭
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع