دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Naikiyon ki Jazain Aur Gunahon ki Sazain | نیکیوں کی جزائیں اور گناہوں کی سزائیں

book_icon
نیکیوں کی جزائیں اور گناہوں کی سزائیں

(114)…شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے : ’’اگر کلام عرب میں لفظِ ’’اُف‘‘کے علاوہ کوئی اورایسالفظ ہوتا جس میں لفظ’’اُف‘‘کے مقابلے میں کم تکلیف کامعنی ہوتاتو  اللہ عَزَّوَجَلَّیہ نہ فرماتا : ’’ فَلَا تَقُلْ لَّهُمَاۤ اُفٍّ ‘‘(بلکہ وہی کم تکلیف والالفظ فرماتا)بے شک اللہ  تبارک وتعالیٰ نے والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کرنے کا تاکیدی حکم ارشاد فرمایا ہے ۔ ‘‘

والدین کے نافرمان پرغضب ِ الٰہی :

(115)…سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِ شُمارصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کافرمانِ عبرت نشان ہے : ’’والدین کا نافرمان اگرچہ روزہ رکھے اور نماز پڑھے یہاں تک کہ وہ اس (نماز وروزہ)میں یکتاومنفرد ہو جائے مگر اس کا انتقا ل اس حال میں ہو کہ اس کے والدین اس پر ناراض ہوں تو وہ  اللہ  عَزَّوَجَلَّسے اس حال میں ملے گاکہ وہ اس پر غضب ناک ہوگا ۔ ‘‘

(116)…تاجدارِرِسالت، شہنشاہِ نُبوت، مَخْزنِ جودوسخاوتصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے : ’’جہنم میں والدین کے نافرمان اور شیطان کے درمیان صرف ایک درجے کافرق ہوگا ۔ ‘‘

آگ کی شاخوں سے لٹکے ہوئے لوگ :

(117)… اللہ عَزَّوَجَلَّکے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا : معراج کی رات جب مجھے آسمان کی طرف لے جایاگیاتومیں نے دیکھا کہ کچھ لوگ آگ کی شاخوں سے لٹکے ہوئے ہیں ۔ میں نے اَ مینِ وحی جبرائیل عَلَیْہِ السَّلَامسے پوچھا : ’’یہ کون لوگ ہیں ؟‘‘ انہوں نے عرض کی : ’’یہ والدین کے نافرمان ہیں ۔ ‘‘

 انگاروں کی برسات :

(118)…حُسنِ اَخلاق کے پیکر، نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اَکبرصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکافرمانِ عالیشان ہے : ’’جس نے اپنے والدین کو گالی دی اس کے سرپر جہنم میں اس قدر آگ کے انگارے برسیں گے جس قدر آسمان سے زمین پر بارش کے قطرے برستے ہیں ۔ ‘‘

            ہم  اللہ عَزَّوَجَلَّکی ناراضی ، جہنم کی آگ اوراس میں داخل کرنے والے ہر عمل سے  اللہ عَزَّوَجَلَّکی پناہ مانگتے ہیں ۔

نافرمان اولادکی دوزخ میں چیخ وپکار :

(119)…شہنشاہِ مدینہ، قرارِ قلب و سینہ، صاحبِ معطر پسینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا ارشاد ہے : ’’مجھے کوئی شے اس قدر غمگین نہ کرے گی جس قدر والدین کے نافرمانوں کا عذاب رنج وغم میں ڈالے گا ۔ (قیامت کے بعد)میں جنت میں ہوں گا کہ مار پیٹ کی وجہ سے والدین کے نافرمانوں کی چیخ وپکاراور ان کے رونے کی آواز سنوں گا ۔ میرے دل میں ان کے لئے شفقت بھر آئے گی تومیں عرش کے نیچے سجدے میں جا کر ان کے حق میں شفاعت کروں گا ۔ ‘‘(اس وقت)  اللہ عَزَّوَجَلَّارشادفرمائے گا : ’’اے محمد!اپنا سر اٹھالیجئے !کیونکہ میں والدین کے نافرمانوں کو اس وقت تک جہنم سے نہیں نکالوں گاجب تک ان کے والدین ان سے راضی نہ ہوجائیں ۔ ‘‘ تو میں اپنی جگہ لوٹ آؤں گا اور ان سے توجُّہ ہٹ جائے گی ۔ اس کے بعد دوبارہ آکر اُن کی چیخ وپکار سنوں گا تو پھر عرش کے نیچے سجدہ کروں گا ۔  اللہ عَزَّوَجَلَّمجھ سے فرمائے گا : ’’اے محمد! اپناسر اٹھالیجئے !اے میرے محبوب!آپ نے جب بھی مانگامیں نے عطاکیامگر والدین کے نافرمانوں کو جہنم سے نہیں نکالاجائے گاجب تک کہ ان کے والدین ان سے راضی نہ ہوجائیں ۔ ‘‘

            میں دوبارہ اپنی جگہ لوٹ جاؤں گااور وہ مجھے بھلا دئیے جائیں گے ۔ میں ایک مرتبہ پھر اس طرف آؤں گاتو ان کاسخت گریہ اور روناسن کر  اللہ عَزَّوَجَلَّکی بارگاہ میں عرض کروں گا : ’’اے  اللہ عَزَّوَجَلَّ!( جہنم کے نگران فرشتے )مالک(عَلَیْہِ السَّلَام)کو حکم فرماکہ وہ ان کے طبقے کادروازہ کھولیں تاکہ میں ان کاعذاب دیکھ سکوں کیونکہ میں ان کی بہت زیادہ چیخ وپکار سنتاہوں ۔ ‘‘ تو  اللہ عَزَّوَجَلَّارشاد فرمائے گا : ’’میں مالک کو اس کاحکم دے چکا ہوں ۔ ‘‘

                (آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ارشاد فرما تے ہیں )میں اسی وقت مالک (عَلَیْہِ السَّلَام) کے پاس جاؤں گاتو وہ میرے لئے دروازہ کھول دیں گے ۔ میں  دیکھوں گاکہ کچھ لوگ آگ کی شاخوں سے لٹکے ہوئے ہیں اور عذاب کے فرشتے ان کی پیٹھوں اور رانوں پر آگ کے کوڑے برسارہے ہیں اور ان کے پاؤں کے نیچے سانپ، بچھو گھوم پھر رہے اور انہیں ڈس رہے ہیں ۔ میں ان پررحم کی وجہ سے رو پڑوں گااورتیسری مرتبہ عرش کے نیچے آکر سجدہ کروں گا ۔

             اللہ عَزَّوَجَلَّارشادفرمائے گا : ’’یہ نافرمان، والدین کی رضامندی کے بغیر جہنم سے نہیں نکل سکتے ۔ ‘‘ تو میں عرض کروں گا : ’’اے میرے رب عَزَّوَجَلَّ!ان کے والدین کہاں ہیں ؟‘‘  اللہ عَزَّوَجَلَّارشادفرمائے گا : ’’وہ جنت میں اپنے ٹھکانوں میں ہیں ۔ ان میں سے بعض مقامِ اَعراف( جنت وجہنم کے درمیان ایک مقام)میں ۔ بعض جنت الماویٰ میں اور دوسرے بعض ان کے علاوہ دوسری جگہوں میں ہیں ۔ ‘‘ میں عرض کروں گا : ’’اے میرے مالک و مولیٰ عَزَّوَجَلَّ!مجھے ان کے جَنَّتِی والدین کی پہچان عطافرما ۔ ‘‘تو  اللہ عَزَّوَجَلَّمجھے ان کی پہچان عطافرمائے گا ۔ میں ان کے پاس جاکر ان سے کہوں گا : ’’کاش!تم اپنی اولاد کو دیکھتے ۔ ان پر عذاب کے فرشتے مقرر کئے گئے ہیں جو ان کو عذاب دے رہے ہیں ۔ مجھے ان کے رونے اور چیخنے نے غم میں مبتلاکردیا ہے ۔ ‘‘تو والدین ان تکالیف کویاد کریں گے جو دنیا میں ان کی اولاد کی طرف سے انہیں پہنچی ہوں گی ۔ ایک ماں کہے گی : ’’یارسول اللہصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم !آپ اس کو عذاب ہی میں رہنے دیں کیونکہ اس نے میری توہین کی ۔ مجھے گالی دی ۔ میرادل دکھایااور اس کے پاس مال ودولت کی کمی نہ تھی مگر میں رات بھوکی گزارتی ۔ میرے پاس تن ڈھانپنے کے بھی کپڑے نہ تھے اور اس کی بیوی عمدہ اور مہنگے کپڑے پہنتی تھی ۔ ‘‘ایک باپ عرض کرے گا : ’’آپ اُسے عذاب ہی میں رہنے دیں کیونکہ میں جب کبھی اُس کو اچھی بات کی تلقین کرتاتھاتو وہ مجھے مارتاتھااور مجھے اپنے گھر سے نکال دیتاتھااور یہ اس کامعمول تھایعنی وہ ایسا کرتارہتاتھا ۔ ‘‘الغرض دنیامیں جو گزرا، ان کے دلوں میں اس کی رنجش باقی ہوگی ۔ میں ان سے فرماؤں گا : ’’دنیاتو گزر گئی اور جو ہوناتھا ہوگیا ، اب انہیں معاف کردو اورمیں نے تمہارے پاس قدم رنجا فرماکرتمہیں عزت دی ہے لہٰذا تم بھی ان سے درگزر کرو ۔ ‘‘

            اس وقت  اللہ عَزَّوَجَلَّارشادفرمائے گا : ’’ اے میرے محبوب!اے محمد! آپ ان کے لئے مشقت نہ اٹھائیں ۔ مجھے اپنی عزت وجلال کی قسم! میں والدین کی دلی رضامندی کے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن