30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(99)…نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کافرمانِ عالیشان ہے : ’’تم پر یہ لازم ہے کہ اپنی عورتوں پر نرمی ومہربانی کرواور ان پرظلم اور تنگی نہ کرواس لئے کہ جب عورت پرظلم کیاجائے تو اللہ عَزَّوَجَلَّایسا ہی ناراض ہوتاہے جیساکہ یتیم پرظلم کی وجہ سے ناراض ہوتاہے ۔ ‘‘
(100)…سیِّدُالْمُبَلِّغِیْنصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ خوشبودار ہے : ’’تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو اپنے اہل کے ساتھ اچھا سلوک کرتاہے اور مَیں تم سب سے زیادہ اپنے گھروالوں سے اچھاسلوک کرنے والاہوں اور عورتوں کی عزت صرف شریف آدمی ہی کرتاہے اور اُن کی اہانت وتوہین صرف کمینہ شخصہی کرتا ہے ۔ ‘‘
(101)…شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال، دافِعِ رنج و مَلالصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کافرمانِ عالیشان ہے : ’’مردسے سب سے پہلے نمازکاسوال ہوگا پھر اس کی عورتوں ، غلاموں اورلونڈیوں کے متعلق سوال ہو گا ۔ لہٰذااگر زندگی میں ان کے ساتھ حسنِ سلوک اور احسان کیاہوگا تو اللہ تبارک وتعالیٰ بھی اس پر احسان فرمائے گااورعورت سے سب سے پہلے اس کی نماز کے متعلق پوچھاجائے گاپھر اس سے اس کے شوہر اور پڑوسیوں کے حقوق کے متعلق باز پُرس ہو گی ۔ ‘‘
گھروالوں کوایذاپہنچانے والے کی پکڑ :
(102)…مروی ہے کہ ایک شخص نے سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِ شُمارصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی بارگاہ میں حاضر ہو کر عرض کی : ’’یارسول اللہصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! مجھ میں بدخلقی کی صفت ہے ۔ مَیں اپنی زوجہ اور گھر والوں کو زبان سے ایذا دیتاہوں ۔ ‘‘آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا : ’’اپنے گھروالوں کو ایذا دینے والے کاکوئی عذر اللہ عَزَّوَجَلَّ قبول نہیں فرمائے گااورنہ ہی اس کی کوئی نیکی قبول کی جائے گی اگرچہ اس نے ہمیشہ روزے رکھے ہوں اور بہت زیادہ غلام اورباندیاں آزاد کی ہوں اور وہ شخص سب سے پہلے جہنم میں داخل ہوگا ۔ اسی طرح جب عورت اپنے شوہر کو ایذایعنی تکلیف دیتی ہے تو اس وقت تک اس کی نہ نمازقبول ہوتی ہے نہ کوئی نیکی جب تک کہ وہ اپنے شوہر کو راضی کرکے اس کے ساتھ اچھی زندگی نہ گزارے ۔ یقینا قیامت کے دن اللہ عَزَّوَجَلَّتم سب سے ایک دوسرے کے متعلق پُرسش فرمائے گا ۔ ‘‘
(103)… تاجدارِرِسالت، شہنشاہِ نُبوت، مَخْزنِ جودوسخاوتصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کافرمانِ عالیشان ہے : ’’مرد پر واجب ہے کہ وہ اپنی بیوی کونماز پڑھنے کا حکم دے اور اس کے ترک پر سرزنش کرے ۔ ‘‘
(104)… اللہ عَزَّوَجَلَّکے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہٌعَنِ الْعُیوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکافرمانِ ذیشان ہے : ’’عورتوں کے معاملے میں اللہ عَزَّوَجَلَّ سے ڈرو کیونکہ وہ تمہارے پاس قیدیوں کی صورت میں ہیں ۔ تم نے ان کو اللہ عَزَّوَجَلَّکے عہد وپیمان پر لیا ہے اور اللہ عَزَّوَجَلَّکے کلمہ (یعنی حکم )کے ذریعے ان کی شرمگاہیں تم پرحلال ہوئیں ۔ تم ان کے لباس اورنفقہ(یعنی خرچ اور کھانا وغیرہ ) میں وسعت رکھو، اللہ عَزَّوَجَلَّتمہارے رزق میں وسعت فرمائے گا اورتمہاری عمر میں برکت عطا فرمائے گااور (یاد رکھو)تم جیسا کرو گے اللہ عَزَّوَجَلَّ بھی ویساہی بدلہ تمہیں دے گا ۔ ‘‘
منقول ہے کہ حضرت سیِّدُناابراہیم خلیل اللہ عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے اللہ عَزَّوَجَلَّکی بارگاہ میں اپنی زوجہ حضرت سیِّدَتُناسارہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا کے خُلق کی شکایت کی، تو اللہ عَزَّوَجَلَّنے ان کی طرف وحی فرمائی : ’’مَیں نے عورت کو ٹیڑھی پسلی سے پیداکیاہے اور وہ یوں کہ عورت یعنی حوا (رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا)کو آدم (عَلَیْہِ السَّلَام) کی ٹیڑھی بائیں پسلی سے پیدا کیااور ٹیڑھی پسلی کواگرتم سیدھا کرنا چاہوگے تو توڑ ڈالوگے ۔ لہٰذا اسے برداشت کرو اوروہ جیسی بھی ہو اس کے ساتھ گزارہ کرو ۔ ہاں ! اگر دین میں کمی دیکھو توضرورپوری کرو ۔ ‘‘
(105)…حُسنِ اَخلاق کے پیکر، نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اَکبرصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کافرمانِ عالیشان ہے : ’’مرد پر لازم ہے کہ وہ اپنی بیویوں اور لونڈیوں کو وضو، اس کی نیت ، تَیَمُّم، حیض ونفاس اور جنابت سے غسل ، اِستحاضہ کے احکام اور وضو ونماز کے فرائض وسنن کی تعلیم دے اور(خصوصاً)عقائد ِ ِاہلسنّت سکھائے ۔ غیبت، چغلی اورنجاست سے بچنے ، فضول گوئی سے خاموشی، ذکر وآداب بجالانے پر استقامت اور گناہ اوربرائی سے اجتناب کی تعلیم دے اور اگر اپنی کم علمی کی وجہ سے ان کو سکھانے سے قاصر ہے تو (کسی اور سے ) پوچھ کر بتائے ، ورنہ ان کو رخصت دے کہ وہ مسائل واحکام کے متعلق کسی اور(محرم) سے پوچھیں اور مرد کواپنی عورتوں کو ایسی جگہ جانے سے منع نہیں کرنا چاہئے جہاں وہ اللہ ورسول عَزَّوَجَلَّوَصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی باتیں سن کر اپنے دین کے احکام کو جان سکیں اور جہنم میں جانے سے بچ جائیں ۔ ‘‘([1])
علم حاصل کرناہرمسلمان پرفرض ہے :
(106)…شہنشاہِ مدینہ، قرارِ قلب و سینہ، صاحبِ معطر پسینہصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا : ’’علم حاصل کرناہر مسلمان مرد وعورت پر فرض ہے ۔ ‘‘
اس علم سے مراد دین کے فرائض کاعلم ہے ۔
مردپرلازم ہے کہ وہ اپنی زوجہ، اولاد، غلاموں اورباندیوں کے ساتھ حسنِ سلوک سے پیش آئے ان کو کھاناکھلانا، کپڑے مہیاکرنااور دینی(فرض) اُمور کی تعلیم دینابھی اس پر
[1] اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تبلیغ قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی کے مہکے مہکے مدنی ماحول میں اسلامی بہنوں کے لئے مختلف شہروں میں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماعات ہوتے ہیں جن میں دین کے بنیادی احکام اور سنتیں سکھائی جا تی ہیں۔ تمام اسلامی بہنوں سے شرکت کی مدنی التجاء ہے ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع