دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Naikiyon ki Jazain Aur Gunahon ki Sazain | نیکیوں کی جزائیں اور گناہوں کی سزائیں

book_icon
نیکیوں کی جزائیں اور گناہوں کی سزائیں

تر جمۂ کنزالایمان : اوروہ جو  اللہ  کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو نہیں پوجتے اور اس جان کو جس کی  اللہ  نے حرمت رکھی ناحق نہیں مارتے اور بد کاری نہیں کرتے

 یَوْمَ الْقِیٰمَةِ وَ یَخْلُدْ فِیْهٖ مُهَانًاۗۖ(۶۹) اِلَّا مَنْ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَاُولٰٓىٕكَ یُبَدِّلُ اللّٰهُ سَیِّاٰتِهِمْ حَسَنٰتٍؕ-وَ كَانَ اللّٰهُ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا(۷۰) (پ۱۹، الفرقان : ۶۸تا۷۰) 

 اور جویہ کام کرے وہ سزاپائے گا ۔ بڑھایا جائے گا اس پر عذاب قیامت کے دن اور ہمیشہ اس میں ذلت سے رہے گامگر جو توبہ کرے اور ایمان لائے اور اچھاکام کرے تو ایسوں کی برائیوں کو  اللہ  بھلائیوں سے بدل دے گااور  اللہ  بخشنے والا مہربان ہے ۔

            اوراگرکسی عورت نے جان بوجھ کر اپنے بچے کو ساقط کیااورپھراپنے گناہ کا اعتراف کرتے ہوئے  اللہ عَزَّوَجَلَّکی بارگاہ میں عاجزی و انکساری سے گِڑ گڑا کر توبہ کرلے تو  اللہ عَزَّوَجَلَّاس کی تو بہ قبول فرمالیتاہے کیونکہ ربِّ غفور ورحیم عَزَّوَجَلَّ کا فرمانِ مغفرت نشان ہے : {۲۴}

وَ هُوَ الَّذِیْ یَقْبَلُ التَّوْبَةَ عَنْ عِبَادِهٖ (پ ۲۵، الشوریٰ : ۲۵)

ترجمۂ کنزالایمان : اوروہی ہے جو اپنے بندوں کی توبہ قبول فرماتا (ہے ) ۔

            اورجَنِیْن(یعنی پیٹ کابچہ )([1])ضائع کرنے کی دِیت (یعنی خون بہا ) اگر صورت بن چکی ہو تو600درہم اس کے ورثا ء یعنی باپ اور بھائیوں کے لئے ہوگی ۔ پس قتل کرنے والوں سے دیت کا مطالبہ کیا جا ئے گا یا  اللہ عَزَّوَجَلَّکے لئے ایک مومن غلام آزاد کیا جا ئے گا ۔ ‘‘

 {۲۵} اللہ عَزَّوَجَلَّارشاد فرماتاہے :

فَمَنْ لَّمْ یَجِدْ فَصِیَامُ شَهْرَیْنِ مُتَتَابِعَیْنِ٘-تَوْبَةً مِّنَ اللّٰهِؕ-وَ كَانَ اللّٰهُ عَلِیْمًا حَكِیْمًا(۹۲) ( پ ۵، النساء : ۹۲)

ترجمۂ کنزالایمان : تو جس کاہاتھ نہ پہنچے تو وہ لگاتار دو مہینے کے روزے رکھے یہ  اللہ  کے یہاں اس کی توبہ ہے اور  اللہ  جاننے والاحکمت والاہے ۔

{۲۶}اورارشاد فرماتاہے :

اَنَّهٗ مَنْ قَتَلَ نَفْسًۢا بِغَیْرِ نَفْسٍ اَوْ فَسَادٍ فِی الْاَرْضِ فَكَاَنَّمَا قَتَلَ النَّاسَ جَمِیْعًاؕ-(پ۶، المائدۃ : ۳۲)

ترجمۂ کنزالایمان : کہ جس نے کوئی جان قتل کی بغیر جان کے بدلے یازمین میں فساد کئے تو گویااس نے سب لوگوں کو قتل کیااور جس نے ایک جان کو جِلا لیا اس نے گویاسب لوگوں کو جِلالیا ۔

            یعنی اگرایک ہزار افراد ایک قتل میں شریک ہوجائیں توان میں سے ہرایک قتل کے جرم میں برابر کا شریک ہے اور سب پر تمام لوگوں کے قتل کاگناہ ہوگااور جس نے کسی جان کومجبوری کی حالت میں روٹی کاایک ٹکڑایالقمہ کھلاکر یاپیاس کے وقت ایک گھونٹ پانی پلاکر یااپنے مسلمان بھائی کی مصیبت دور کر کے اس پر احسان کیاتوگویا اس نے تمام لوگوں کو زندہ کیااور  اللہ عَزَّوَجَلَّکی تمام مخلوق پر احسان کیا ۔ ‘‘

٭…٭…٭…٭

حُسنِ مُعاشرت

گھروالوں سے اچھاسلوک :

(94)…حضورپرنورصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمکافرمانِ عالیشان ہے : ’’تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو اپنی عورتوں ، بچوں ، غلاموں اورلونڈیوں سے اچھاسلوک کرتاہے ۔ ‘‘

(95)… سرکارِ مدینہ ، قرارِ قلب و سینہ ، با عثِ نُزولِ سکینہصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کافرمانِ ذیشان ہے : ’’اپنی عورتوں ، اَولاد اور جوبھی اس کی پرورش میں ہے ، ان سے حسنِ سلوک کرنے والے کو راہِ خدامیں جہاد کرنے والے کادرجہ عطا کیاجا ئے گا ۔ ‘‘

زکوٰۃ کے بعدافضل صدقہ :

(96)…حضورنبی ٔکریمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم کافرمانِ عالیشان ہے : ’’زکوٰۃ کے بعد افضل صدقہ وہ درہم ہے جوتُو اپنی جان پر خرچ کرے تاکہ لوگوں کے سامنے سوال کرنے سے بچے اور وہ درہم ہے جو توُاپنے بچوں ، غلاموں اورباندیوں پر خرچ کرے تاکہ وہ لوگوں کے محتاج نہ ہوں ۔ اللہ  عَزَّوَجَلَّاِس کااَجر70گنا بڑھاکر لکھے گا ۔ ‘‘

(97)…حضور نبی ٔپاک، صاحبِ لَوْلاکصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے : ’’جس نے حلال روزی کی طلب میں تھکاوٹ کی حالت میں شام کی تاکہ وہ خودکو لوگوں سے سوال کرنے سے بچائے تووہ شام ہی کو بخش دیاجائے گا ۔ ‘‘

مرغی سے بھی حسن سلوک کرو :

(98)…حضورنبی ٔمُکَرَّمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ ذیشان ہے : ’’اگرکوئی کسی کاکفیل(یعنی پرورش کرنے والا)ہے تو اس کو چاہئے کہ وہ اس کے ساتھ حسنِ سلوک کرے ۔ ‘‘ایک شخص نے عرض کی : ’’ یارسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم !میری نہ اولاد ہے نہ بیوی اور نہ ہی خاندان ، صرف ایک مرغی ہے ۔ ‘‘آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا : ’’اگر تونے اس کے دانہ پانی میں ایک دن بھی کوتاہی کی تو  اللہ  تبارک وتعالیٰ تجھے حسنِ سلوک کرنے والوں میں نہ لکھے گا ۔ ‘‘

اپنی عورتوں پرظلم نہ کرو :

 



[1]    ’’بہارِ شریعت‘‘جلد سوم ، حصہ18کے صَفْحَہ 59پر ہے : ’’ کسی نے کسی حاملہ عورت کو ایسا مارا یا ڈرایا یا دھمکایا یا کو ئی ایسا فعل کیا جس کی وجہ سے ایسا مرا ہو ابچہ سا قط ہوا جو آزاد تھا ۔ اگر چہ اس کے اعضاء کی خلقت مکمل نہیں ہو ئی تھی بلکہ صرف بعض اعضاء ظاہر ہو ئے تھے تو مارنے وا لے کے عا قلہ پر مرد کی دیت کا بیسواں حصہ یعنی پانچ سو درہم ایک سا ل میں واجب الاداہوں گے ساقط شدہ بچہ مذکر ہو یا مونث اور ماں مسلمہ ہو یا کتابیہ یا مجوسیہ ، سب کا ایک ہی حکم ہے ۔ ‘‘(مطبوعہ : مکتبہ رضویہ)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن