دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Naikiyon ki Jazain Aur Gunahon ki Sazain | نیکیوں کی جزائیں اور گناہوں کی سزائیں

book_icon
نیکیوں کی جزائیں اور گناہوں کی سزائیں

’’تم نے کہا تھاکہ اس کی عمر کے صرف چھ دن باقی ہیں ؟‘‘انہوں نے عرض کی : جی ہاں ، لیکن جب چھ دن گزرے اور میں نے اس کی روح قبض کرناچاہی تو  اللہ عَزَّوَجَلَّنے ارشاد فرمایا : ’’اے ملک الموت! میرے فلاں بندے کو چھوڑ دے اس لئے کہ جب یہ داؤد عَلَیْہِ السَّلَام کے یہاں سے نکلاتھا تو اس نے ایک لاچارو محتاج فقیر کو دیکھااور اسے اپنی زکوٰۃ میں سے کچھ مال دے دیا ۔ فقیر نے خوش ہوکر اس کے لئے لمبی عمر کی دعاکی اور یہ کہ  اللہ عَزَّوَجَلَّاسے جنت میں حضرت داؤدعَلَیْہِ السَّلَام کارفیق بنائے ۔ لہٰذامَیں نے راضی ہوکر ان6 دنوں کو 60سال میں بدل دیاہے اور اس پر10سال مزیدبڑھا دیئے ہیں تم اس کی روح اس مدت کے پورا ہونے تک قبض نہ کرنا اور مَیں نے لکھ دیاہے کہ یہ نوجوان جنت میں داؤد(عَلَیْہِ السَّلَام ) کارفیق ہوگا ۔ ‘‘

{پاکی ہے اسے جو کریم اوربہت زیادہ دینے والاہے }

زکوۃ ادانہ کرنے والے پر70لعنتیں :

(89)…سیِّدُالْمُبَلِّغِیْن، رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ ذیشان ہے : ’’ہر دن آسمان سے 72لعنتیں نازل ہوتی ہیں ۔ ان میں سے ایک یہودیوں پر دوسری نصاریٰ پر اورباقی70لعنتیں زکوٰۃ ادانہ کرنے والوں پر نازل ہوتی ہیں ۔ ہر وہ مال جس کی زکوٰۃ ادا کی جاتی ہے ۔ اس کا ادا کرنے والا اللہ  عَزَّوَجَلَّکاحبیب بن جاتاہے اورجب وہ مر جاتاہے اور مال ورثاء کے قبضے میں چلاجاتا ہے ۔ اب خواہ ورثا ء اس مال کی زکوٰۃ اداکریں یانہ کریں ملائکہ اس مرنے والے کے لئے قیامت تک نیکیاں لکھتے رہتے ہیں اور وہ عذابِ قبر اور عذابِ جہنم سے نجات پاکر جنت میں داخل ہوگااور ہر وہ مال جس کی زکوٰۃ ادانہ کی جائے وہ مال اور اس کامالک خبیث ہیں اور اس کاگناہ قیامت تک صاحبِ مال کو ہوتارہے گا اگرچہ وہ مال ایسے ورثاء کے پاس چلاجائے جو اس کی زکوٰۃ ادا کریں ۔

            اور جوبند ہ اپنے مال کی زکوٰۃ خوش دلی سے اداکرتاہے تو وہ مال قیامت کے دن نور کاہار بن کر اس کی گردن میں آجائے گااور وہ نور مؤمنین پر اس قدرروشنی کرے گاکہ وہ اس کی روشنی میں پُل صراط سے گزر کر جنت میں داخل ہوجائیں گے اور جو کوئی اپنے مال کی زکوٰۃ ادانہیں کرتاتو وہ مال آگ کاایساطوق بن کر اس (یعنی صاحبِ مال)کی گردن میں آپڑے گاکہ اگر اسے دنیامیں رکھ دیاجائے تو ساری دنیاجل کر راکھ ہوجائے ، پہاڑ ریزہ ریزہ ہوجائیں اور سمندر خشک ہوجائیں ۔ ‘‘

            ہم  اللہ عَزَّوَجَلَّکے غضب سے اُس کی پناہ مانگتے ہیں اور اللہ عَزَّوَجَلَّسے قبولیت، مغفرت اورجہنم سے نجات کاسوال کرتے ہیں ۔ (اٰمِیْنَ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم)

 

 

٭٭٭٭

آٹھواں باب :

     قاتل اور قطع رحمی کرنے

والے کی سزا

{۲۰} اللہ عَزَّوَجَلَّنے ارشاد فرمایا :

وَ مَنْ یَّقْتُلْ مُؤْمِنًا مُّتَعَمِّدًا فَجَزَآؤُهٗ جَهَنَّمُ خٰلِدًا فِیْهَا وَ غَضِبَ اللّٰهُ عَلَیْهِ وَ لَعَنَهٗ وَ اَعَدَّ لَهٗ عَذَابًا عَظِیْمًا(۹۳) (پ ۵، النساء : ۹۳)

ترجمۂ کنزالایمان : اور جو کوئی مسلمان کو جان بوجھ کر قتل کرے تو اس کابدلہ جہنم ہے کہ مدتوں اس میں رہے اور  اللہ  نے اس پر غضب کیااور اس پر لعنت کی اور اس کے لئے تیار رکھابڑاعذاب ۔

خودکشی کاعذاب :

(90)… شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال، دافِعِ رنج و مَلال صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے : ’’سب گناہوں سے بڑاگناہ کسی کو ناحق قتل کرنا ہے ۔ جس نے چھری سے خود کشی کی ملائکہ جہنم کی وادیوں میں اس کوہمیشہ ہمیشہ وہ چھری گھونپتے رہیں گے ۔ وہ ہمیشہ جہنم میں رہے گااور میری شفاعت سے مایوس رہے گا اوراگراس نے بلند جگہ سے اپنے آپ کو گراکر خود کشی کی ہوگی تو فرشتے بھی ہمیشہ ہمیشہ اس کو جہنم کی وادیوں میں بلند چوٹی سے گراتے رہیں گے اورقتل کرنے والوں کو آگ کے کنوؤں میں قید کیا جائے گااوراگر رسی سے لٹک کر خود کشی کی ہو گی تو ہمیشہ کے لئے  اللہ عَزَّوَجَلَّکی رحمت سے مایوس آگ کی شاخوں میں لٹکا رہے گا ۔ اگرکوئی کسی جان کوناحق قتل کرے تو یہ کھلی گمراہی ہے ۔ فرشتے اس کو آگ کی چھریوں سے ذبح کرتے رہیں گے ۔ جب بھی وہ اس کو ذبح کریں گے تو اس کے حلق سے تارکول سے بھی زیادہ سیاہ خون بہے گا ۔ پھر وہ جیسا تھا ویسا ہی ہوجائے گا اورپھر ذبح کیاجائے گا ۔ یہ سزا اس کو ہمیشہ ہمیشہ دی جائے گی اور قاتلوں کو آگ کے کنوؤں میں قید کیاجائے گا ۔ وہ اُن میں ہمیشہ رہیں گے ۔ ‘‘

(نَعُوْذُبِاللّٰہِ مِنْ ذٰلِک یعنی ہم اس سے  اللہ عَزَّوَجَلَّکی پناہ مانگتے ہیں )

            اسی طرح اس عورت کو سزادی جائے گی جو اپنے پیٹ کے بچے کو(بلااجازت شرعی) ساقط کردے (یعنی گِرادے ) ۔

 {۲۱} اللہ عَزَّوَجَلَّارشاد فرماتاہے :

وَ اِذَا الْمَوْءٗدَةُ سُىٕلَتْﭪ(۸) بِاَیِّ ذَنْۢبٍ قُتِلَتْۚ(۹) ۳۰، تکویر : ۸، ۹)

ترجمۂ کنز ا لا یمان : اورجب زندہ دبائی ہوئی سے پوچھاجائے کس خطاپر ماری گئی ۔

50ہزارسال تک عذاب :

(91)…سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِ شُمارصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے : مَطْرُوْح (یعنی گِرایا ہوا بچہ) قیامت کے دن آئے گااس کی آواز بجلی کی کڑک کی مثل ہوگی ۔ وہ فریاد کرے گا : ’’مَیں مظلوم ہوں ۔ ‘‘پھر وہ اپنی ماں کولے کر آئے گا اور  اللہ عَزَّوَجَلَّکی بارگاہ میں عرض کرے گا : ’’اے میرے رب عَزَّوَجَلَّ! تُو اس سے پوچھ اس نے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن