30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(67)… سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِشُمارصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے : ’’نَوحہ کرنے والی اور نوحہ سننے والی پر اللہ عَزَّوَجَلَّکی لعنت ہے ۔ ‘‘
(68)…ایک بزرگ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ مَیں نے حضر تِ سیِّدُنا حسن بصریعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی سے پوچھا : ’’کیا تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نُبوت، صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے مبارک زمانے میں مہاجرین کی عورتیں نَوحہکرتی تھیں ؟ ‘‘ توانہوں نے ارشادفرمایا : ’’نہیں ۔ ‘‘پھرارشادفرمایا : اللہ عَزَّوَجَلَّکی قسم ! ایک عورت روتی ہوئی بارگاہِ رسالتعَلٰی صَاحِبِھَاالصَّلٰوۃ ُوَالسَّلَاممیں حاضر ہوئی جس کا باپ ، بیٹا اور بھائی جنگ میں شہید ہوگئے تھے ۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اس سے اِستفسار فرمایا : ’’تجھے کس مصیبت نے رُلایاہے ؟‘‘ اس نے عرض کی : ’’میرے گھرکے تمام مرد فوت ہوگئے ۔ ‘‘آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا : ’’توصبرکر ے توتیرے لئے جنت ہے ۔ ‘‘اس نے عرض کی : ’’ اللہ عَزَّوَجَلَّکی قسم !جب میرے لئے جنت ہے تو مَیں آج کے بعد کبھی نہیں روؤں گی ۔ ‘‘
(پھرحضرتِ سیِّدُناحسن بصری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِینے ارشاد فرمایا : )جبکہ اس زمانے کی عورتیں چہروں کونوچتی، گریبان چاک کرتی اور بالوں کو اکھیڑتی ہیں ۔
(69)…حُسنِ اَخلاق کے پیکر، نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اَکبرصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکافرمانِ ذیشان ہے : ’’ اللہ عَزَّوَجَلَّکے نزدیک آوازوں میں بُری آوازیں دو ہیں : (۱)مصیبت کے وقت رونے پیٹنے والی کی آواز اور (۲)خوشی کے وقت باجوں کی آواز ۔ ‘‘پھرآپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : ’’با جا بجانے والے اور سننے والے پر اللہ عَزَّوَجَلَّکی لعنت ہو ۔ ‘‘
{۱۳} اللہ عَزَّوَجَلَّارشاد فرماتا ہے :
وَ فِیْۤ اَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِّلسَّآىٕلِ وَ الْمَحْرُوْمِ(۱۹)(پ۲۶، الذّٰریٰت : ۱۹)
ترجمۂ کنزالایمان : اور ان کے مالوں میں حق تھامنگتااور بے نصیب کا ۔
اس سے مراد وہ لوگ ہیں جو اپنے اَموال، نعمت وخوشی کے وقت گانے والیوں اور مصیبت کے وقت رونے پیٹنے والیوں کودیتے ہیں ۔ جب کوئی اس حال میں مرتاہے کہ اس پر قرض بھی ہوتاہے اوراس کے پاس لوگوں کی امانتیں بھی ہوتی ہیں اور اس کے ذمے لوگوں پر ظلم وستم کے مؤاخذے (یعنی مطالبے ) بھی ہوتے ہیں تو وہ اپنی روح نکلنے کے وقت دہشت زدہ اور بارگاہِ ربُّ العالمینمیں حاضر ہوتے وقت مصائب سے دوچار ہوتاہے ۔ اپنے گناہوں کے بوجھ کے ہلکا ہونے کی تمناکرتاہے اور شیطان قبر تک اس کے ساتھ جاتاہے ۔ پھر جب فرشتے اس کے گناہوں کے سبب اس کوجھڑکتے اور عذاب کی وعید سناتے ہیں تو اس کو سن کر شیطان کہتا ہے : ’’اے فلاں !کیاتوُمجھے جانتاہے ؟ اللہ عَزَّوَجَلَّکی قسم ! میَں تیری سزاوعذاب میں مزید اضافہ کراؤں گا ۔ وہ گناہ جو تُو نے نہیں کیااس پر بھی تیری پکڑ ہوگی ۔ ‘‘پھر شیطان اس کے گھروالوں کے پاس آتا ہے اورگویاکہ نوحہ کادلاَّل بن کر کہتاہے : ’’تمہارے مُردوں پر تمہارا ماتم زیادہ آسان ہے ، فلاں کی مثل غم بھی زیادہ ہو اور رونابھی بہت زیادہ ہواور فلاں کی طرح چیخ وپکار اور رونا پیٹنابھی ہو ۔ تم نوحہ کرنے والی فلانی عورت کو بلالاؤ اور اسے پیسے دے کر نوحہ کراؤ ۔ ‘‘
تو میت کے گھر والے نوحہ کرنے والی کو اُجرت پر لاتے ہیں اور وہ بغیر کسی مصیبت کے روتی ہے اور اپنے آنسوؤں کودراہم(یعنی روپیوں )کے عوض بیچتی ہے اور زندہ لوگوں کو گھروں کے اندر فتنہ میں اور مُردوں کو قبروں کے اندر عذاب میں مبتلا کرتی ، ان کا اجر وثواب روکتی اوران کے (گناہوں کے ) بوجھ میں اضافہ کرتی ہے اورمیت کی خوبیاں مبالغہ کے ساتھ بیان کرتی ہے جس سے اللہ عَزَّوَجَلَّمیت اور اہل میت پرناراض ہوتا ہے ۔
اور اُس مردے کی قبر میں جہنم کی 70کھڑکیاں کھول دی جاتی ہیں جن میں سے سیاہ کتے میت کے پاس آتے ہیں اور اسے نوچ ڈالتے ہیں اور عذاب کے فرشتے اس کے سر کو کوٹتے اور ضربیں لگاتے ہیں ۔ مردہ کہتا ہے : ’’ہائے ہلاکت ! یہ عذاب کہاں سے آگیا؟‘‘ملائکہ کہتے ہیں : ’’یہ تیرے گھروالوں کی طرف سے تیرے لئے تحفہ ہے ۔ ‘‘مردہ کہتا ہے : ’’ اللہ تعالیٰ ان کومیری طرف سے جزائے خیر نہ دے ۔ اے اللہ عَزَّوَجَلَّ!ان کو بھی ایسے ہی عذاب دے جیسے انہوں نے مجھے عذاب میں مبتلاکیا ہے ۔ ‘‘
ملائکہ کہتے ہیں : ’’ضرور ہر ایک کو اسی طرح عذاب دیاجائے گا ۔ ‘‘مردہ کہتا ہے : ’’نوحہ تو انہوں نے کیا، (میری)خوبیاں مبالغہ کے ساتھ بیان تو انہوں نے کیں ، منہ پرطمانچے توانہوں نے مارے ، مجھے کس گناہ کے سبب عذاب دیاجارہا ہے ؟‘‘تو اللہ عَزَّوَجَلَّاس سے فرماتاہے : ’’تیرا گناہ یہ ہے کہ تُونے اپنے گھر والوں سے وعدہ نہ لیاتھاکہ وہ تیرے مرنے کے بعد مجھ سے جنگ نہیں کریں گے ۔ اورجو اپنے عزیز واقارب کو اس بات کی وصیت کرنا بھول جائے گا کہ وہ اپنے رب عَزَّوَجَلَّسے جنگ نہ کریں تو اللہ عَزَّوَجَلَّاس کو عذاب دے گا ۔ ‘‘ ([1])
(70)…شہنشاہِ مدینہ، قرارِ قلب و سینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے : ’’نوحہ کرنے والی اگر اپنی موت سے قبل تو بہ نہ کرے تو بروزِقیامت اس حال میں اُٹھے گی کہ اس پر تارکول کالباس اور خارش کی قمیص ہوگی ۔ ( جس پر نوحہ کیا گیا اُس)مردہ کے علاوہ کسی کو بھی دوسرے کے گناہوں کی وجہ سے عذاب نہیں دیا جاتا اور مردے کو اس کے گھروالوں کے رونے کے برابر عذاب دیا جاتاہے ۔ ‘‘
جب گھروالے کہتے ہیں : ’’اے ہماری عزت! اور اے ہماری وجاہت! تیرے بعد ہماراکون ہوگا؟‘‘پس میت اپنی قبر میں اُٹھ کر بیٹھ جاتی ہے اور عذاب کے فرشتے اہلِ میت کے
[1] فقیہ ملت حضرت علامہ مولانا مفتی جلال الدین احمد امجدی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی فرماتے ہیں کہ ’’(میت کو عذاب اس صورت میں ہو گا)جبکہ اس نے رونے کی وصیت کی ہو یاوہاں رونے کا رواج ہواور اس نے منع نہ کیا ہویا یہ مطلب ہے کہ ان کے رونے سے میت کو تکلیف ہوتی ہے ۔ ‘‘ (انوارالحدیث، میت پررونے کابیان، ص۲۱۸، ضیاء القرآن پبلی کیشنز)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع