دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Naikiyon ki Jazain Aur Gunahon ki Sazain | نیکیوں کی جزائیں اور گناہوں کی سزائیں

book_icon
نیکیوں کی جزائیں اور گناہوں کی سزائیں

عَزَّوَجَلَّانہیں مہنگائی اور پھلوں کی کمی میں مبتلا کر دیتاہے ۔ (۲)جو قوم بد عہدی کرتی ہے  اللہ عَزَّوَجَلَّان کے دشمنوں کوان پر مُسلَّط کر دیتاہے ۔ (۳)جو  قوم زکوٰۃ ادا نہیں کرتی  اللہ عَزَّوَجَلَّان سے بارش کاپانی روک لیتا ہے اور اگر چوپائے نہ ہوتے توان کو پانی کا ایک قطرہ بھی نہ دیاجاتا ۔ (۴)جس قوم میں فحاشی اور بے حیائی پھیل جاتی ہے  اللہ  تبارک وتعالیٰ ان کوطاعون کے مرض میں مبتلا کر دیتاہے ۔ (۵) جوقوم قرآنِ پاک کے بغیر فیصلہ کرتی ہے  اللہ عَزَّوَجَلَّان کو زیادتی (یعنی غلط فیصلے ) کا مزا چکھاتا ہے اور انہیں ایک دوسرے کے ڈر میں مبتلا کر دیتاہے ۔ ‘‘

حرام کے ایک درہم کاوبال :

(63)…حضورنبی ٔمُکَرَّم، نُورِ مُجسَّم، شاہ ِبنی آدمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ غیب نشان ہے : ’’پُل صراط کی پشت پر آگ کے آنکڑے ہوں گے ۔ جس نے حرام کاایک بھی درہم لیاہوگاوہ آنکڑے اس کے پاؤں کو پکڑلیں گے تووہ اس وقت تک پُل صراط سے نہیں گزر سکے گا جب تک اس درہم کامالک بدلے میں اس کی نیکیوں میں سے نہ لے لے گااور اگر اس کے پاس نیکیاں نہ ہوں گی تو اس (مالک ِدرہم) کے گناہ اس کے سر ڈال دیئے جائیں گے اور وہ جہنم میں گر پڑے گا ۔ اس سے پہلے کہ تمہاری نیکیاں چھین لی جائیں جو مال ظلماً(یعنی ناحق)لیاہے اسے اس کے مالک کولوٹادو ۔ ‘‘

بھیانک آواز :

(64)… نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، سلطانِ بَحرو بَر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکافرمانِ عبرت نشان ہے : ’’جس نے کوئی شے چوری کی وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اس کی گردن میں آگ کاطوق ہوگا اور جس نے حرام کی کوئی شے کھائی اس کے پیٹ میں آگ بھڑ کائی جائے گی اوروہ جس وقت اپنی قبر سے اُٹھے گاساری مخلو ق اس کی بھیانک آواز سے کانپ اُٹھے گی یہاں تک کہ خدائے اَحکم الحاکمین عَزَّوَجَلَّنے مخلوق کے درمیان جو فیصلہ فرمانا ہے فرمادے ۔ ‘‘

             اے کمزور وناتواں بندے !توبہ کے ذریعے اپنے گناہوں کی بیماری کا علاج کرلے اور اپنے مولیٰ عَزَّوَجَلَّسے دعا مانگ ، تاکہ وہ تجھے (گناہوں کی بیماری سے ) شفاء دے دے توممکن ہے کہ وہ تجھ پررحم فرمائے اور تجھے اپنا قُرب عطا فرمائے ۔ اس سے پہلے کہ تجھے عذاب میں مبتلاکرکے غمگین ورُسواکیاجائے اور تیری زبان گونگی ہوجائے اور تیرے دل پر مہر لگ جائے ۔ تُو اپنی آخرت کازادِ راہ خوب اکٹھا کر لے کیونکہ تھوڑا زادِ راہ تجھے کافی نہ ہوگا ۔

 

 

٭٭٭٭

چھٹاباب :   

نوحہ [1] کرنے والی کی سزا

{۱۱} اللہ عَزَّوَجَلَّارشاد فرماتاہے :

وَ اِنَّا لَنَحْنُ نُحْیٖ وَ نُمِیْتُ وَ نَحْنُ الْوٰرِثُوْنَ(۲۳)(پ۱۴، الحجر : ۲۳)

ترجمۂ کنزالایمان : اوربیشک ہم ہی جلائیں اور ہم ہی ماریں اور ہم ہی وارث ہیں ۔

             اپنے مینڈھے کوذبح کرتے وقت جس طرح قصاب کی ناراضی اچھی نہیں ہوتی (بلا مثال وبلا تشبیہ)اسی طرح اپنے بندے کو موت دیتے وقت  اللہ عَزَّوَجَلَّ کی ناراضی اس بندے کے لئے اچھی نہیں ہوتی ۔

کپڑے پھاڑنے پروعید :

(65)…صحیح مسلم شریف میں ہے کہ سَیِّدُالْمُبَلِّغِیْن، رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : ’’مَیں اس شخص سے بیزار ہوں جس نے جھوٹی قسم کھائی، (کسی کے مرنے پر) کپڑے پھاڑے اور چوری کی ۔ ‘‘

{۱۲}

وَ الَّذِیْنَ لَا یَشْهَدُوْنَ الزُّوْرَۙ- (پ۱۹، الفرقان : ۷۲)

ترجمۂ کنزالایمان : اور جوجھوٹی گواہی نہیں دیتے ۔

ایک قول یہ ہے کہ جھوٹی گواہی سے مراد’’ نوحہ کرنایعنی میت پر رونا پیٹنا‘‘ہے ۔

قیامت میں رونے پیٹنے کی اجرت :

(66)…شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے : ’’نوحہکرنے والی عورت اپنی قبر سے اس حال میں اُٹھے گی کہ اس کے بال بکھرے ہوئے اور گرد آلود ہوں گے اور اس پر خارش کاکرتا،  اللہ  عَزَّوَجَلَّکی لعنت کی چادر اور تارکول کالباس ہوگا ۔ وہ اپنے ہاتھوں کو سینے پر رکھے چیختی چلاتی کہے گی ’’ہائے بربادی‘‘ فرشتے کہیں گے : اٰمِیْن(یعنی ایسا ہی ہو ) ۔ پھر اس کو رونے پیٹنے کی اُجرت (یعنی بدلے )میں جہنم کی آگ دی جائے گی ۔ ‘‘

نوحہ کرنے والی پرلعنت :

 



[1]   دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ 1250 صَفحات پر مشتمل کتاب ، ’’بہارِ شریعت‘‘جلد اوّل صَفْحَہ 253پر صدرُ الشَّریعہ، بدرُ الطَّریقہ حضرتِ  علّامہ مولیٰنا مفتی محمد امجد علی اعظمی  عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی  فرماتے ہیں : ’’نوحہ یعنی میت کے اوصاف مبالغہ کے ساتھ بیان کرکے آواز سے رونا جس کو بَین کہتے ہیں ، بالاجماع حرام ہے یوہیں واویلا وامصیبتا(یعنی ہائے مصیبت)کہہ کے چلاَّنا ۔ ‘‘(الجوہرۃ النیرۃ، کتاب الصلاۃ، باب الجنائز، الجزء الاول، ص۱۳۹، وغیرہا)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن