دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Naikiyon ki Jazain Aur Gunahon ki Sazain | نیکیوں کی جزائیں اور گناہوں کی سزائیں

book_icon
نیکیوں کی جزائیں اور گناہوں کی سزائیں

سودی لین دین کرنے والوں پر لعنت :

(54)…سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِ شُمارصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکافرمان ہے : ’’عذاب کے فرشتے سود کھانے والوں کو اس طرح پچھاڑے دیں گے جس طرح سخت بخار والا پچھاڑے کھاتاہے ۔ ‘‘

(55)…تاجدارِرِسالت، شہنشاہِ نُبوت، محسن انسانیتصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کافرمانِ ذیشان ہے : ’’ اللہ عَزَّوَجَلَّنے سود لینے والے ، سود دینے والے ، سود کے گواہ اور سودکے لکھنے والے اور گودنے اور گدوانے والی (اس سے مراد سُوئی سے جسم کو چھیدکراس میں رنگ یا سرمہ بھرناہے ) اور حلالہ کرنے والے اور حلالہ کروانے والے ([1]) اور زکوٰۃ ادانہ کرنے والے سب پرلعنت فرمائی ہے ۔ ‘‘

بیماریاں اورخون ریزیاں عام ہوجائیں گی :

(56)…حضورنبی ٔ کریم، رء وف رحیم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکافرمان ہے : ’’آخری زمانے میں چار بری خصلتیں عام ہوں گی : (۱)سود کھانا(۲)خرید وفروخت میں جھوٹی قسم کھانا(۳)ناپ اور (۴) تول میں کمی کرنا ۔ جب یہ برائیاں عام ہوں گی تو لوگوں میں کئی طرح کے امراض پھیل جائیں گے اور  اللہ عَزَّوَجَلَّان کو خونریزی میں مبتلا کرد ے گا ۔ ‘‘

{۱۰} اللہ عَزَّوَجَلَّارشاد فرماتا ہے :

یَوْمَ یَقُوْمُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَؕ(۶) (پ۳۰، المطففین : ۶)

ترجمۂ کنزالایمان : جس دن سب لوگ رب العالمین کے حضور کھڑے ہوں گے ۔

                (یعنی سب کھڑے ہوں گے ) سوائے سود خور کے کہ وہ کھڑاہونا چاہے گا لیکن مجنون اور مخبوط الحواس(یعنی بے ہو ش) ہو کر گر پڑے گا یہاں تک کہ لوگ حساب سے فارغ ہو جائیں گے ۔

پیٹ کوآگ سے بھردیاجائے گا :

(57)…حُسنِ اَخلاق کے پیکر، نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اَکبرصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکافرمانِ عبرت نشان ہے : ’’جس شخص نے جتناسود کھایا ہوگا  اللہ عَزَّوَجَلَّاس کے پیٹ کواُتناہی آگ سے بھرے گااور اگر اس نے (سودسے ) کوئی مال کمایاتو  اللہ عَزَّوَجَلَّاس کا کوئی عمل قبول نہیں فرمائے گااور سود خور  اس وقت تک  اللہ عَزَّوَجَلَّکی ناراضی اور لعنت میں رہتا ہے جب تک اس کے پاس ایک بھی سودی قیراط(یعنی دینار کا بیسواں حصہ ) موجود ہوتاہے ۔ ‘‘

سودنیکیاں مٹاتااورگناہ بڑھاتاہے :

(58)…شہنشاہِ مدینہ، قرارِ قلب و سینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکافرمان ذیشان ہے : ’’سونے کے بدلے سونا اور چاندی کے بدلے چاندی برابربرابر ہونا چاہئے اور جو زائد(یعنی سود)ہے اس سے سود لینے والے کو جہنم میں داغا جائے گااور سود نیکیوں کو ختم کرتا، عبادات کو باطل کرتااور گناہوں کو بڑھاتاہے ۔ اور جس روزہ دار نے سود کے مال سے افطار کیا  اللہ عَزَّوَجَلَّاس کا روزہ قبول نہیں فرمائے گا اور جس نے اس حال میں نماز پڑھی کہ اس کے پیٹ میں حرام(یعنی سود)تھا  اللہ  عَزَّوَجَلَّاس کی نماز قبول نہیں فرمائے گااور اگر اس سودی مال سے صدقہ کیاتو  اللہ  عَزَّوَجَلَّاس کاصدقہ قبول نہیں فرمائے گااور سود خور پر بروزِ قیامت کوئی لمحہ ایسانہ گزرے گا کہ جس میں  اللہ عَزَّوَجَلَّاس پرلعنت نہ فرمائے ۔ ‘‘

            یاد رکھئے ! حق تعالیٰ کاسود خور سے اعلانِ جنگ ہے اور وہ اس کی طرف نظرِ رحمت فرمائے گا نہ اس سے کلام فرمائے گا ۔ پس اے بندے !تُو  اللہ عَزَّوَجَلَّسے جنگ میں اپنی کمزوری پر نظر ڈال کہ کون مغلوب ہوگااور جہنم میں ڈالا جائے گا ۔

کم تولنے والے کی سزا :

(59)…حضورنبی ٔ اکرم، نورمجسم، شاہِ بنی آدم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے : ’’جہنم میں ایک وادی ہے جس کی گرمی سے خود جہنم روزانہ پانچ مرتبہ پناہ مانگتا ہے ۔ اگر اس میں پہاڑ ڈالے جائیں تووہ بھی اس کی تپش سے پگھل جائیں ۔ نماز میں سستی اور ناپ تول میں کمی کرنے والے اس وادی میں قید کئے جائیں گے ۔ ہلاکت ہے اس شخص کے لئے جس نے زمین وآسمان کے برابر چوڑائی والی جنت کو ایک یادودانے (یعنی معمولی چیز)کے بدلے بیچ دیا ۔ ‘‘

سیاہ چہرہ :

(60)…حضورنبی ٔکریم، رء ُوف رحیم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کافرمانِ ذیشان ہے : ’’کم تولنے والابروزِ قیامت اس حال میں آئے گاکہ اس کاچہرہ سیاہ ، زبان باہر نکلی ہوئی اور آنکھیں نیلی ہوں گی ۔ اس کی گردن میں آگ کاترازو ہوگا (پھر اس کودو پہاڑوں کے درمیان بٹھاکر)اس سے کہاجائے گا : یہاں سے یہاں تک تولو ۔ یوں اس کو دونوں پہاڑوں کے درمیان پچاس ہزار سال تک عذاب دیاجاتارہے گا ۔ ‘‘

(61)…حضرت سیِّدُناعلاَّمہ قاضی عیاضعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الرَّزَّاق فرماتے ہیں : ’’کچھ چہرے قیامت کے دن کم تولنے کی وجہ سے سیاہ ہوں گے ۔ ‘‘

پانچ سے بچنے کے لیے پانچ سے بچو :

(62)…حضور نبی ٔ پاک، صاحبِ لَوْلاکصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کافرمانِ عبرت نشان ہے : ’’اے لوگو!پانچ باتوں سے بچنے کے لئے پانچ باتوں سے بچو : (۱)جو قوم کم تولتی ہے  اللہ



[1]    دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ 1182صفحات پرمشتمل کتاب ’’بہارِ شریعت‘‘جلددومصَفحہ180پرصدرُالشَّرِیعہ، بدرُالطَّریقہ حضرتِ علّامہ مولیٰنامفتی محمدامجدعلی اعظمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی فرماتے ہیں : ’’نکاح بشرط التحلیل(حلالہ کی شرط کے ساتھنکاح کرنا)جس کے بارے میں حدیث پاک میں لعنت آئی وہ یہ ہے کہ عقد نکاح یعنی ایجاب وقبول میں حلالہ کی…شرط لگائی جائے اور یہ نکاح مکروہ ِ تحریمی ہے ۔ زوجِ اول وثانی (یعنی پہلا شوہر جس نے طلاق دی اور دوسراجس سے نکاح کیا)اور عورت تینو ں گناہ گار ہوں گے مگر عورت اس نکاح سے بھی بشرائط حلالہ شوہرِ اول کے لیے حلال ہوجائے گی اورشرط باطل ہے اور شوہرِثانی طلاق دینے پر مجبور نہیں اور اگر عقد میں شرط نہ ہواگرچہ نیت میں ہوتو کراہت اصلاً نہیں بلکہ اگرنیت ِخیرہو تو مستحقِاجرہے ۔ ‘‘ (الدرالمختار، کتاب الطلاق، باب الرجعۃ، ج۵، ص۵۱، وغیرہا)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن