دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Naikiyon ki Jazain Aur Gunahon ki Sazain | نیکیوں کی جزائیں اور گناہوں کی سزائیں

book_icon
نیکیوں کی جزائیں اور گناہوں کی سزائیں

            ایک اور حدیث پاک میں یوں آیاہے کہ’’جب عورت، عورت سے بدفعلی کرتی ہے تو  اللہ عَزَّوَجَلَّایک فرشتے کو حکم فرماتاہے کہ وہ ان کے لئے آگ کی چادریں اور قمیصیں اور آگ کے موزے تیار کرے ۔ ‘‘اور ا س سے بڑھ کریہ عذاب ہوگاکہ اس عورت کو بچھوؤں سے بھری آگ میں پھینک دیاجائے گااور عورت کے ساتھ اس کے پچھلے مقام میں وطی کرنا(مرد سے )لواطت کرنے سے بھی بڑاگناہ ہے اور ایساتو کافر ہی کرتاہے ۔ ‘‘

جس گھرمیں زنانہ مردہواس پرلعنت :

(48)…حضورنبی ٔکریم، رء ُوف رحیم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کافرمانِ عبرت نشان ہے : ’’ اللہ عَزَّوَجَلَّاس گھر پر لعنت فرماتاہے جس میں زنانہ مرد(یعنی عورتوں جیسی وضع قطع اپنانے والا مرد) داخل ہوتاہے ۔ ‘‘

(49)…حضورنبی ٔ پاک، صاحبِ لَوْلاکصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے : ’’ اللہ عَزَّوَجَلَّ، مردانی عورتوں (یعنی مردوں جیسی وضع قطع اپنانے والیوں )اور زنانے مردوں (یعنی عورتوں جیسی وضع قطع اپنانے والوں )پر لعنت فرماتا ہے ۔ ‘‘

قومِ لوط کی بستی میں پھینک دیاجاتاہے :

(50)…حضورنبی ٔمُکَرَّم، نُورِمجسم، شاہ ِبنی آدمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : ’’جو شخص قومِ لوط کاساعمل کرتے ہوئے مرجائے تووہ اپنی قبر میں ایک گھڑی سے زیادہ نہیں ٹھہر پاتاکہ  اللہ  تبارک وتعالیٰ اس کی طرف ایک فرشتہ بھیجتا ہے جس کی شکل وصورت اُچک لینے والے پرندے کی مانند ہوتی ہے ۔ وہ اسے اپنے پنجوں سے اُچک کر قومِ لوط کی بستی میں پھینک آتاہے تو وہ جہنم میں ان کے ساتھ سنگسار ہوگا اور اس کی پیشانی پر لکھ دیاجاتاہے : ’ ’آیِسٌ مِّنْ رَّحْمَۃِاللّٰہِ‘‘ یعنی یہ شخص  اللہ عَزَّوَجَلَّکی رحمت سے مایوس ہے ۔ ‘‘

بے سرکے بچے :

(51)…نوحضورپرنور، شافعِ یوم النشور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکافرمانِ غیب نشان ہے : قیامت کے دن ایسے بچے لائے جائیں گے جن کے سر نہیں ہوں گے ۔ اللہ  تبارک وتعالیٰ جاننے کے باوجود ان سے پوچھے گا : ’’تم کون ہو؟‘‘ وہ عرض کریں گے : ’’ہم مظلوم ہیں ۔ ‘‘  اللہ عَزَّوَجَلَّ پوچھے گا : ’’تم پر کس نے ظلم کیا؟‘‘ وہ عرض کریں گے : ’’ہمارے باپوں نے ، کیونکہ وہ دنیا میں مَردوں سے بدفعلی کر کے ہمیں ان کے پچھلے مقام میں ڈال دیاکرتے تھے ۔ ‘‘ تو  اللہ عَزَّوَجَلَّفرمائے گا : ’’ان کے باپوں کو جہنم میں ڈال دو اور ان کی پیشانیوں پر لکھ دو : ’ ’آیِسِیْنَ مِنْ رَّحْمَتِی‘‘ یعنی یہ سب میری رحمت سے مایوس ہیں ۔ ‘‘

          اے بندے !  اللہ عَزَّوَجَلَّتجھ پر رحم فرمائے ، اس سے پہلے کہ تیرے اعضاء تیرے خلاف گواہی دیں اور تیر ی زبان کو حلق سے نکال لیاجائے تُو اس کی رحمت سے محروم ہونے سے بچ اور نافرمانیوں ، خطاؤں اور گناہوں سے توبہ کرلے ۔ وہ مالک ومولیٰ عَزَّوَجَلَّتمہیں ، تمہارے ناموں سے بلائے گاجو کسی وقت بھی کسی کام سے بے خبر نہیں ۔ اے نافرمان بندے !اس کی بارگاہ میں گِڑگِڑاکر گناہوں سے توبہ کرلے بے شک وہ کرم فرمانے والا، حلم والا اور غفورورحیم ہے ۔

پانچواں باب :

 سُود خور کی سزا

{۸} اللہ عَزَّوَجَلَّارشاد فرماتا ہے :

یٰۤاَیُّهَا  الَّذِیْنَ  اٰمَنُوْا  لَا  تَاْكُلُوا  الرِّبٰۤوا  اَضْعَافًا  مُّضٰعَفَةً۪- ۳، اٰل عمران : ۱۳۰)

ترجمۂ کنزالایمان : اے ایمان والو! سود دُونا دُون نہ کھاؤ ۔

{۹}

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ ذَرُوْا مَا بَقِیَ مِنَ الرِّبٰۤوا اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ(۲۷۸) فَاِنْ لَّمْ تَفْعَلُوْا فَاْذَنُوْا بِحَرْبٍ مِّنَ اللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖۚ- (پ۳، البقرۃ : ۲۷۸، ۲۷۹)

ترجمۂ کنزالایمان : اے ایمان والو! اللہ  سے ڈرو اور چھوڑدو جو باقی رہ گیاہے سوداگر مسلمان ہو پھر اگر ایسا نہ کرو تو یقین کرلو  اللہ  اور  اللہ  کے رسول سے لڑائی کا ۔

  اللہ عَزَّوَجَلَّسے ناراضی مول لینے والا :

            سود خور  اللہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کے رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے جنگ کرتا ہے اور  اللہ عَزَّوَجَلَّاس سے جنگ کااعلان فرماتاہے ۔ ہلاکت ہے اس شخص کے لئے جس کے اور  اللہ عَزَّوَجَلَّکے درمیان جنگ ہواور اس سے  اللہ  عَزَّوَجَلَّکی ناراضی ہو ۔

گھروں جیسے پیٹ :

(52)…سیِّدُالْمُبَلِّغِیْن، رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : شبِ معراج مجھے آسمانوں کی سیر کرائی گئی ۔ میں نے اپنے سر کے اوپر سے گرج اور کڑک دار بجلی کی مثل ایک آواز سنی اور کچھ مردوں کودیکھاجن کے پیٹ گھروں کی مانند(بڑے بڑے )تھے جن میں سانپ اور بچھوجوش مارتے نظر آرہے تھے ۔ مَیں نے جبرائیل عَلَیْہِ السَّلَام سے دریافت کیا : ’’یہ کون ہیں ؟‘‘ تو انہوں نے عرض کی : ’’یہ سود خور ہیں ۔ ‘‘

گویااپنی ماں سے زناکیا :

(53)… شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال، دافِعِ رنج و مَلال صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکافرمانِ عبرت نشان ہے : ’’جس نے سود کھایااگرچہ ایک ہی درہم ہو تو گویااس نے اسلام میں اپنی ماں سے زنا کیا ۔ ‘‘

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن