دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Naik Bannay aur Bananay kay Tariqay | نیک بننے اور بنانے کے طریقے

book_icon
نیک بننے اور بنانے کے طریقے

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْن

            یارب ِ مصطفی!  ہماری اور اُمتِ محبوب    کی مغفرت فرما۔ اے مولائے کریم تیری عطا کی ہوئی توفیق سے ہم نے علاقائی دورہ کرکے یہاں کے مسلمان بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی، اے  اللہ   عَزَّ وَجَلَّ!  ہماری یہ حقیرکوشش قبول فرما۔ اِس میں ہم سے جو کچھ کوتاہیاں ہوئیں وہ معاف فرما۔ یااللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ! ہم اعتراف کرتے ہیں کہ ہم نیکی کی دعوت دینے کا حق ادا نہ کرسکے۔ یااللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ! ہمیں آئندہ دل جمعی اور اخلاص کے ساتھ نیکی کی دعوت دینے کی توفیق عطا فرما۔ یااللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ!  ہمیں باعمل بنا اور ہمارے جو مسلمان بھائی اچھے عمل سے دور ہیں ان کی اصلاح کے لیے ہمیں کُڑْھنا اور کوشش کرنا نصیب فرما۔ یااللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ!  ہمیں اور اس علاقے کے بچے بچے کو نمازی اور مخلص عاشقِ رسول بنا۔ یااللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ!  ہر طرف سنتوں کی بہار آجائے، یااللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ!  تجھے تیرے پیارے حبیب صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا واسطہ ہماری یہ ٹوٹی پھوٹی دعائیں قبول فرما۔  اٰمِین بِجاہِ النَّبِیِّ الْامینصَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ

علا قا ئی دو رہ  برائے نیکی کی دعوت کا طر یقہ کا ر :

            علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا ذمہ دار اذانِ عصر سے 26منٹ قبل جمع ہونے والے اسلامی بھائیوں میں ذمہ داریاں تقسیم کرے۔(مدنی قافلہ میں یہ ذمہ داریاں صبح مدنی مشورہ کے حلقے میں ہی تقسیم کرلی جائیں )

ان ذمہ داریوں میں :

۱۔         عصر کا اعلان

۲۔        عصر کے بعد کا بیان (۱۲ منٹ)

۳۔        مسجد کا خیر خواہ

۴۔        عصر تا مغرب درس

۵۔        عصر تا مغرب مسجد میں ہونے والے درس میں شرکت کرنے والے

اسلامی بھائی

۶۔        مسجد کے باہر جانے والے اسلامی بھائی

۷۔        مغرب کا اعلان

۸۔        مغرب کا بیان(۲۵منٹ) شامل ہیں ۔

       ذمہ داریاں تقسیم ہوجانے کے بعد طبعی حاجات سے فارغ ہوکر تمام اسلامی بھائی پہلی صف میں تکبیر اولیٰ کے ساتھ باجماعت نمازِ عصر ادا کریں ۔

             عصر کا اعلان اور عصر کا بیان کرنے والے اسلامی بھائی اقامت کہنے والے کے برابر میں نماز ادا کریں ۔ جیسے ہی امام صاحب سلام پھیریں مقرر کردہ اسلامی بھائی فوراً امام صاحب کے قریب کھڑے ہوکر اس طرح اعلان کرے۔ (اعلان عصر میں اپنی طرف سے کوئی کمی بیشی نہ کریں )

اعلانِ عصر

"بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

 اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہ

           ’’ آپ کے علاقے میں نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے آپ کی مدد درکار ہے برائے کرم دُعا کے بعد تشریف رکھئے اور ڈھیرو ں ثواب کمائیے۔ ‘‘  

            دُعا کے بعد مقررکردہ اسلامی بھائی ۱۲ منٹ کا بیان کرے ۔جس میں نیکی کی دعوت کے فضائل بیان کئے جائیں ۔ اس کے بعد  علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کی ترغیب دلائیں ۔

            پھر دُعا کے فوراً بعد عصر تا مغرب مسجد میں درس کے لئے مقرر کردہ اسلامی بھائی بیٹھ کر اسلامی بھائیوں کو مزید قریب کرکے درس شروع کردے۔اگر پہلے سے ذمہ داریاں تقسیم نہ ہوں تو جس اسلامی بھائی کی علاقائی دورہ کروانے کی ذمہ داری ہے وہ سیدھی جانب آنے والے اسلامی بھائیوں میں ذمہ داریاں تقسیم کرے اور علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے فضائل و آداب بتائے۔

بیاناتِ عَصر

بیان نمبر1:

نیکی کی دعوت

          شیخ ِطریقت، امیر ِاہل ِسنت، بانیء     دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی     دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہاپنے رسالہ  ’’ ناچاقیوں کا علاج ‘‘  میں دُرود شریف کے متعلق حدیث پاک بیان فرماتے ہیں کہ نَبِیِّ مُکَرَّم ،  شفیعِ مُعَظَّم،رسولِ مُحْتَشَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم کا فرمانِ رحمت نشان ہے:  ’’   اللہ    عَزَّوَجَلَّکی خاطر آپس میں محبت رکھنے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن