دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Naik Bannay aur Bananay kay Tariqay | نیک بننے اور بنانے کے طریقے

book_icon
نیک بننے اور بنانے کے طریقے

(15)  مومن کبھی خیر یعنی علم سے سَیر نہیں ہوتا یہاں تک کہ وہ جنت میں پہنچ جاتا ہے۔ (المرجع السابق،الحدیث: ۲۶۹۵،ج۴،ص۳۱۴)

(16)  ’’ اَلْکَلِمَۃُ الْحِکْمَۃُ  ضَالَّۃُ الْمُؤْمِنِ فَحَیْثُ وَجَدَھَا ھُوَ اَحَقُّ بِِھَا  ‘‘  اچھی اوردینی بات مومن کی اپنی گم شدہ چیز ہے جہاں پائے وہی اس کا حق دار ہے۔ (المرجع السابق،الحدیث: ۲۶۹۶،ج۴،ص۳۱۴)

 (17) اللّٰہ تعالٰیجس کے ساتھ بہت زیادہ بھلائی کا ارادہ فرماتاہے اسے دین میں سمجھ عطا فرماتا ہے ۔(صحیح البخاری،کتاب العلم، باب من یرد اللّٰہ بہ خیرا، الحدیث:۷۱،ج۱،ص۴۳)

(18)  صرف دو چیزوں پر رشک کرنا اچھا ہے ایک وہ شخص جسے اللّٰہ تعالٰینے مال دیا ہواوروہ اس کو نیکی کے راستہ میں خرچ کرتاہو اوردوسرا وہ شخص جسے اللّٰہ تعالٰینے دین کا علم عطا فرمایا اوروہ اس کے مطابق فیصلے کرتا اوردوسروں کو یہ علم

سکھاتا ہو۔          (المرجع السابق، باب الاغتباط فی العلم، الحدیث:۷۳،ج۱،ص۴۳)

(19)  علم کو خوب پھیلاؤ  اور لوگوں میں بیٹھو، تاکہ علم نہ جاننے والے علم حاصل کریں کیونکہ جب تک علم کو راز نہیں بنایا جائے گا علم نہیں اٹھے گا ۔ (المرجع السابق، باب کیف یقبض العلم، ج۱، ص ۵۴)

(20)  لوگوں سے وہی بات بیان کروجس کو لوگ سمجھ لیں کیا تم پسند کرو گے کہ  اللہ  (عَزَّ وَجَلَّ) اوراسکے رسول(صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ) کو جھٹلایا جائے ؟  (المرجع السابق، باب من خص بالعلم...إلخ، ج ۱، ص ۶۷)

(21)  جس نے ہدایت وبھلائی کی دعوت دی اسے اس بھلائی کی پیروی کرنے والوں کے برابر اجر ملے گا اوراُن کے ثواب میں کوئی کمی نہ ہوگی اورجس نے کسی کو گمراہی کی دعوت دی اُسے اِس گمراہی کی پیروی کرنے والوں کے برابر گناہ ہوگا اوران کے گناہوں میں کمی نہ ہوگی ۔(صحیح مسلم،کتاب العلم،باب من سن سنۃ حسنۃ، الحدیث:۲۶۷۴،ص۱۴۳۸)

 (22) اللہ  کی قسم !  اگر اللّٰہ تعالٰیتمہارے سبب سے کسی ایک آدمی کو ہدایت عطا فرمادے تو یہ تمہارے لیے سرخ اونٹوں سے بہترہے ۔(سنن ابی داود،کتاب العلم ،  باب فضل نشرالعلم،الحدیث:۳۶۶۱، ج۳، ص۴۵۰)

(23)  میں حضرت اسماعیل علیہ السلام کی قوم سے چار غلام آزاد کرنے سے یہ بات زیادہ پسند کرتا ہوں کہ میں نمازِ فجر کے بعد ایسی قوم کے ساتھ بیٹھوں جو  اللہ  (عَزَّ وَجَلَّ)کا ذکر کرتی ہو یہاں تک کہ سورج طلوع ہوجائے اورمیں چا ر غلام آزاد کرنے سے زیادہ اس بات کو پسند کرتاہوں کہ نماز عصر کے بعد ایسی قوم کے ساتھ بیٹھوں جو  اللہ  (عَزَّ وَجَلَّ)کا ذکر کرتی ہو یہاں تک کہ سورج غروب ہوجائے۔(المرجع السابق، باب فی القصص،الحدیث:۳۶۶۷، ج۳، ص ۴۵۲)

(24)  اے ابو ذر!  صبح کے وقت تیر ا کتاب اللّٰہ سے ایک آیت سیکھنا تیرے لیے سورکعتیں ادا کرنے سے اچھاہے اورصبح کے وقت تیرا علم کی ایک بات سیکھنا ہزار رکعت نماز پڑھنے سے اچھا ہے خواہ اس پر عمل ہویا نہ ہو۔ (سنن ابن ماجہ ، کتاب السنۃ، باب فی فضل من تعلم القرآن،الحدیث:۲۱۹، ج۱،ص۱۴۲)

(25)  طَلَبُ الْعِلْمِِ فَرِیْضَۃٌ عَلٰی کُلِّ مُسْلِمٍ  علم کا حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے ۔(المرجع السابق، باب فی فضل العلماء،الحدیث:۲۲۴،ج۱،ص۱۴۶)

(26)  جو اپنے گھرسے طلبِ علم کے لئے چلا فرشتے اس کے عمل سے راضی ہوکر اس کے لیے اپنے پربچھا دیتے ہیں۔(المرجع السابق،الحدیث:۲۲۶،ج۱،ص۱۴۹)

(27)  جو شخص میری مسجد میں علم سیکھنے یا سکھانے کے لیے گیا وہ بھلائی کے ساتھ ہی لوٹے گا۔ (سنن ابن ماجہ ، کتاب السنۃ،باب فی فضل العلماء، الحدیث:۲۲۷، ج۱، ص۱۴۹)

(28)  مومن کو اس کے عمل اورنیکیوں سے مرنے کے بعد بھی یہ چیزیں پہنچتی رہتی ہیں :$&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن