دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Naik Bannay aur Bananay kay Tariqay | نیک بننے اور بنانے کے طریقے

book_icon
نیک بننے اور بنانے کے طریقے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب               صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

   میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!  درود و سلام کی عادت بنانے کیلئے تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ،  دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے ہر دم وابَستہ رہئے۔  اچھی صحبت کی برکتوں سے ہمیں نہ صرف دُرودِ پاک پڑھنے کی کثرت کا جذبہ نصیب ہوگا بلکہ اگر کرم ہوگیا تو ہم بھی اپنے میٹھے میٹھے غمخوار آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰیعَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سُنّتوں پر عمل کرتے ہوئے زندگی گزارنے والے بن جائیں گے اور دونوں جہاں میں اپنا بیڑا پار ہوگا ۔   اِنْ شَآءَ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ۔

            اس ضمن میں دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مَکْتَبَۃُ الْمَدِیْنَہ کی مطبوعہ 1548 صَفحات پر مشتمل کتاب  ’’  فیضانِ سنّت ‘‘  صَفْحَہ 802 پر شیخِ طریقت امیر ِاہلسنّت بانی ٔدعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمدالیاس عطّار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ تحریر فرماتے ہیں :

اچھی صحبت اچھی موت

            خربوزے کودیکھ کر خربوزہ رنگ پکڑتا ہے ،  تِل کو گلاب کے پھول میں رکھ دو تو اُس کی صُحبت میں رَہ کر گلابی ہو جاتا ہے، اِسی طرح تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابَستہ ہو کر عاشِقانِ رسول کی صُحبت میں رہنے والا اللہ    عَزَّوَجَلَّ  اور اس کے رسول صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی مہربانی سے بے وَقعت پتّھر بھی انمول ہیرا بن جاتا، خوب جگمگاتا اور ایسی شان سے پَیکِ اَجَل کو لَبَّیْکَ کہتا ہے کہ دیکھنے، سننے والا اُس پر رشک کرتا اور ایسی ہی موت کی آرزو کرنے لگتا ہے۔

       چُنانچِہ ٹنڈو  اللّٰہ  یار (سندھ)کے ایک شخص نے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے مُتَأَثِّر ہو کر عاشقانِ رسول کی صُحبت کی بَرَکت سے پانچوں وقت کی نَماز کی پابندی شروع کردی اور رمضان المبارک کے آخِری عَشرہ میں دعوتِ اسلامی کے تَحْت ہونے والے سنّتوں بھرے اعتکِاف میں عاشقانِ رسول کے ساتھ بیٹھ گئے، دس دن میں قرآنِ پاک کی چند سورتیں ،  دعائیں اور سنّتیں یاد کرلیں چِہرے پر ایک مُشت داڑھی اور سر پرسبز سبز عمامے کا تاج سجانے کی نیّت کے ساتھ ساتھ ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتِماع میں شرکت اور مدنی قافِلوں میں سفر کیلئے بھی نام لکھوایا اَلْغَرَض زندگی میں مدنی انقِلاب برپاہو گیا، عاشقانِ رسول کی صُحبت رنگ لائی ،  گناہوں سے توبہ کرکے سنّتوں بھری زندگی گزارنے لگے۔

            ایک دن کپڑوں میں آگ لگنے کے سبب بے چارے بُری طرح جُھلَس گئے، اَسپتال لے جایا گیا ،  ڈاکٹروں نے بتایاکہ ان کا جسم 80% فیصد جل چکا ہے۔ مگر دیکھنے والے حیرت زدہ تھے کہ تکلیف کا اظہار کرنے کے بجائے وہ ذِکْر و دُرُود میں مشغول تھے، اعتکاف کے دَوران عاشقانِ رسول کی صحبت میں رہ کر جو سُورتیں اور دُعائیں یاد کی تھیں انہیں وہ پڑھے جا رہے تھے۔ کم و بیش 48گھنٹے تک وقتاً فوقتاً قراٰنِ پاک کی سُورَتیں اور دعائیں وغیرہ پڑھتے رہے اور صُبح اذانِ فَجْر کے وقت بُلند آواز سے لَآ اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  پڑھااو ر ان کی روح قَفَسِ عُنْصُری سے پرواز کرگئی۔

                                                 اللہ   عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحْمت ہو اور ان کے صدقے ہماری مغفِرت ہو۔ (فیضانِ سنّت،باب سوم،ج۱،ص۸۰۲)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب                   صَلَّی اللّٰہُ  تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!  بیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سنّت کی فضیلت اور چند سنّتیں اور آداب بیان کرنے کی سعادت حاصِل کرتا ہوں ۔

            تاجدارِ رسالت، شَہَنْشاہِ نُبُوَّت، مصطفی جانِ رحمت، شمعِ بزمِ ہدایت ،نوشۂ بزمِ جنّت صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا فرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سنّت سے مَحَبَّتکی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔ ( تاریخ مدینۃ دمشق لابن عساکر، انس بن مالک ،  ج۹ ،  ص۳۴۳ )

          لہٰذا چھینک کے آداب کے 17مدنی پھول قبول فرمائیے،(اس کتاب کے صفحہ نمبر586سے بیان کیجئے)

٭٭٭٭٭

جنّت کے مَحَلَّات حاصل کرنے کا نسخہ

          حضرت ِ سیِّدُنا سعید بن مُسَیَّب رَضِیَ  اللہ  تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے کہنبی کریم صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا فرمانِ عالی شان ہے: جس نے قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌۚ(۱) (پوری سورت ) کو 10 بار پڑھا اللّٰہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں مَحَل بناتا ہے جس نے 20 بار پڑھا اس کے لئے دو مَحَل بناتا ہے جس نے30 بار پڑھا اس کیلئے تین مَحَل  بناتا ہے۔ حضرت ِ سیِّدُنا عمر بن خطّاب رَضِیَ  اللہ  تَعَالٰی عَنْہُ نے عرض کی:  یارسولَ اللّٰہ!  صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اُس وَقت ہمارے بَہُت سے مَحَلَّات ہوں گے ؟  ارشاد فرمایا: اللّٰہ تعالیٰ کا فضل اس سے بھی زیادہ وسیع ہے۔ ( سنن الدارمی،ج۲،ص۵۵۱،حدیث: ۳۴۲۹) 

بیان نمبر7:

فیضانِ بِسْمِ اللّٰہ

           شیخ ِطریقت، امیر ِاہل ِسنت، بانیء دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن