دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Naik Bannay aur Bananay kay Tariqay | نیک بننے اور بنانے کے طریقے

book_icon
نیک بننے اور بنانے کے طریقے

            نوٹ: مذکورہ دعائیں آئندہ صفحات(نمبر511)میں ملاحظہ کیجئے۔ پانچواں اور چھٹا کلمہ شریف دو نشستوں میں یاد کروایا جائے۔

وقفۂ   آرام:حلقوں کے بعداذانِ عصر تک وقفۂ اِسْتِرا   حَت۔

بعد نمازِعصر: علاقائی دورہ کا اعلان دُعا سے پہلے کر لیجئے۔ (امیرِ قافلہ کو چاہئے کہ قافلہ پہنچتے ہی امامِ مسجد/خطیب / کمیٹی وغیرہ سے اعلانات کی اجازت کی ترکیب بنالے، اعلان کرنے والے کو چاہئے کہ نمازِعصر اقامت کہنے والے کے دائیں جانب ادا کرے اور وہیں قبلہ رُو کھڑے ہوکراعلان کرے ، اعلان اتنی آواز سے ہو کہ تمام نمازی باآسانی سُن سکیں ) دُعا کے بعد نیکی کی دعوت کے فضائل پر (۱۲منٹ )بیان ہو،حاضرین کوعلاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کیلئے تیار کیا جائے۔پھرمدنی مرکز کے دیئے ہوئے طریقے کے مطابق عصر کے بعدہی  {12} علاقائی دورہ کیجئے اورمختصر نیکی کی دعوت کا ذیل میں دیا ہوا مضمون (زبانی یاد کر کے ) پیش کیجئے۔

نیکی کی دعوت (مختصر)

         ہم اللہ عَزَّوَجَلَّ پاک کے گناہ گاربندے اور اُس کے پیارے حبیب صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکے غلام ہیں ۔ یقینا زِندَگی مختصر ہے ، ہم ہر وَقت موت کے قریب ہوتے جارہے ہیں ۔ ہمیں جَلدہی اندھیری قبر میں اُتار دیا جائے گا۔ نَجات تمام جہانوں کے پالنے والے  اللہ   العٰلمین عزَّوَجَلَّ پاک کا حُکم ماننے اور رسولِ کریم صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سنّتوں پر عمل کرنے میں ہے۔

             ’’ دعوتِ اسلامی ‘‘  کا ایک مدنی قا فِلہ …… شہر سے آپ کے عَلاقے کی…… مسجِد میں آیا ہوا ہے ۔ ہم  ’’ نیکی کی دعوت ‘‘ دینے کیلئے حاضر ہوئے ہیں ۔ مسجِد میں ابھی دَرْس جاری ہے، دَرْس میں شِرکت کرنے کیلئے مہربانی فرما کرابھی تشریف لے چلئے، ہم آپ کو لینے کیلئے آئے ہیں ،  آیئے!  تشریف لے چلئے!  (اگر وہ تیّار نہ ہوں تو کہیں کہ)اگر ابھی نہیں آسکتے تو نَمازِمغرِب وَ ہِیْں ادا فرمالیجئے۔ نَماز کے بعداِنْ شَآءَ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ سُنّتوں بھرا بیان ہوگا۔ آپ سے درخواست ہے کہ بیان ضَرور سُنئے گا۔  اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں اور آپ کو دونوں جہانوں کی بھلائیاں نصیب فرمائے، اٰمِین۔

علاقائی دورہ (برائے نیکی کی دعوت) عصر تا مغرب ہی کیا جائے۔

 عصرتامغرب مسجد میں درس کی ترکیب کچھ اس طرح ہوگی:

        اِس دوران فیضان سنت (تخریج شدہ )اور بیاناتِ عطاریہ وغیرہ سے درس کیاجائے۔ آخرمیں چند منٹ سنتیں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایاجائے۔

 ’’ 3 د ن ‘‘  کے مد نی قافلے میں ترتیب کچھ اس طرح ہوگی:

3دن کے مدنی قافلے میں صرف فیضان سنت (تخریج شدہ)کے باب آداب طعام سے ترکیب کی جائے ۔تفصیل درجِ ذیل ہے:

(1)فیضان سنت (تخریج شدہ)کے نیچے دیئے ہوئے ۔  (صفحہ نمبر۱۷۷ تا  ۲۰۹ تک)

(2)فیضان سنت (تخریج شدہ)کے نیچے دیئے ہوئے ۔ (صفحہ نمبر۲۱۰ تا  ۲۴۲ تک)

(3)فیضان سنت (تخریج شدہ)کے نیچے دیئے ہوئے ۔ ( صفحہ نمبر۲۴۳ تا  ۲۷۶ تک)

٭ہرماہ کے تین دن کے مدنی قافلے میں مختلف مقامات سے درس کی ترکیب بنائیے

’’ 12دن ‘‘  کے مدنی قافلے میں ترتیب کچھ اس طرح ہوگی:

12دن کے مدنی قافلے میں فیضان سنت (تخریج شدہ)کے باب  فیضانِ بِسْمِاللّٰہ ،  آداب طعام اور پیٹ کا قفل مدینہ سے ترکیب کی جائے۔تفصیل درجِ ذیل ہے:

پہلے3 دن فیضانِ سنت(تخریج شدہ) کے باب آداب طعام سے ترکیب کچھ اس طرح ہوگی:

(1)فیضانِ سنت (تخریج شدہ) ( نیچے دیئے ہوئے صفحہ نمبر:  ۱۷۷ تا  ۲۰۹ تک)

(2)فیضانِ سنت (تخریج شدہ) ( نیچے دیئے ہوئے صفحہ نمبر:  ۲۱۰ تا  ۲۴۲ تک)

(3)فیضانِ سنت (تخریج شدہ) ( نیچے دیئے ہوئے صفحہ نمبر:  ۲۴۳ تا  ۲۷۶ تک)

دوسرے 3دن فیضانِ سنت(تخریج شدہ)کے باب فیضانِ بِسْمِ اللّٰہ سے ترکیب کچھ اس طرح ہوگی:

 (4)فیضانِ سنت (تخریج شدہ)( نیچے دیئے ہوئے صفحہ نمبر:  ۱ تا ۳۵  شعرتک)

 (5)فیضانِ سنت (تخریج شدہ) ( نیچے دیئے ہوئے صفحہ نمبر:  ۳۵ تا۷۰ تک)

 (6)فیضانِ سنت (تخریج شدہ) ( نیچے دیئے ہوئے صفحہ نمبر:۷۱ تا  ۱۰۴تک)

تیسرے 3دن فیضانِ سنت(تخریج شدہ)کے باب پیٹ کا قفل مدینہ  سے ترکیب کچھ اس طرح ہوگی:

(7)فیضانِ سنت (تخریج شدہ) ( نیچے دیئے ہوئے صفحہ نمبر:   ۶۴۳ تا  ۶۷۵ شعرتک)

(8)فیضانِ سنت (تخریج شدہ) ( نیچے دیئے ہوئے صفحہ نمبر:  ۶۷۶ تا  ۷۰۹ تک)

 (9)فیضانِ سنت (تخریج شدہ) ( نیچے دیئے ہوئے صفحہ نمبر:  ۷۱۰ تا  ۷۵۱ تک)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن