30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
درس و بیان سیکھنے کا حلقہ :(۱۹ منٹ)
اِس حلقے میں امیر قافلہ شرکاء میں سے جو درس نہیں دے سکتے اُن کو درس اور جن کو بیان کرنا نہیں آتا اُن کو بیان کرنا سکھائے۔
دُعاؤ ں کا حلقہ :(۱۹ منٹ)
گرمیوں میں یہ حلقہ اسی وقت اور سردیوں میں عشاء کے بعد ہوگا۔
حلقوں کے بعد عصر تک وقفۂ آرام۔
(۱۲ منٹ) نیکی کی دعوت کے فضائل پر بیان ہو۔(عصر کے بیانات صفحہ 328پر ملاحظہ کریں )
علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت :
علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت عصر کے بعد ہی کیا جائے۔
اِس دوران فیضان سنت (تخریج شدہ )اور بیاناتِ عطاریہ وغیرہ سے درس کیاجائے۔ آخرمیں چند منٹ سنتیں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایاجائے۔
مغرب کے بعد بیان کسی اچھے مبلغ سے کروایا جائے، اس کے بعد انفرادی کوشش (۱۲ منٹ) کی جائے۔
پہلے دن مدنی قافلوں کی نیت، اور راہِ خدا میں سفر کی اہمیت اور نیت کے فضائل پر بیان ہو۔
دوسرے دن نام لکھوانے کی ترغیب دلائیں اور نام لکھے جائیں اور تیسرے دن بزرگانِ دین رحمہم اللّٰہ تعالٰی کی دین کی خاطر قربانیاں بتاکر سفر کی ترغیب دلائیں اور ہاتھوں ہاتھ سفر کی ترکیب بنائیں ۔(مغرب کے بیانات صفحہ379پرملاحظہ کریں )
مغرب تا عشاء کھاناکھائیں ۔
(۷منٹ ) فیضانِ سنت (تخریج شدہ) سے مدنی درس دیا جائے۔
کیسٹ بیان شروع کر نے سے پہلے (۷ منٹ) باہر جا کرانفرادی کوشش کریں اور پھر کیسٹ بیان کی ترکیب بنائیں ، اگر کیسٹ بیان میسر نہ ہو تو 26 منٹ امیر اہلسنّت دامَتْ بَرکاتُھُمُ العالیَۃ کے رسائل میں سے کوئی رسالہ سنایا جائے۔
آج پورے دن میں جو کچھ سیکھا ہے امیرِقافلہ خود ہی اِس کی دہرائی کرے اور اگر کوئی بخوشی سنانا چاہے تو سُنے اور حوصلہ افزائی بھی کرے۔
سونے سے قبل اوربیدارہونے کے بعدکے معمولات:
اجتماعی فکرِ مدینہ کرنے،([1]) صلوٰۃ التوبہ پڑھنے، سورئہ ملک سننے کے بعد وقفۂ آرام ہو اور صبح صادق سے(۱۹منٹ)قبل بیدارہوکرنماز ِتہجد اداکی جائے۔ جواسلامی بھائی قریب کی مسجدوں میں درس کیلئے جائیں گے اذان فجرسے قبل روانہ ہوجائیں ۔اذانِ فجر کے بعد صدائے مدینہ لگائی جائے۔
۷ منٹ سے ۱۲ منٹ تک ، ان موضوعات ، ذِکرُاللّٰہ ، بِسْمِ اللّٰہ شریف، تلاوتِ قرآن اور درود شریف کے فضائل، میں سے کسی ایک پر بیان کیا جائے۔
امیر قافلہ فجرکے بیان کے بعد شرکاء کو حلقے کی صورت میں بٹھا کر کنزالایمان سے 3آیات تلاوت مع ترجمہ تفسیر اور فیضان سنت سے چار صفحات سنانے کے بعدشرکاء کے ساتھ مل کرشجرہ پڑھے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع