دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Naik Bannay aur Bananay kay Tariqay | نیک بننے اور بنانے کے طریقے

book_icon
نیک بننے اور بنانے کے طریقے

نَفْع نَظَر آئے حالانکہ اس میں سراسر نقصان ہے ۔صِرْف یہی نہیں بلکہ صحیح معنوں میں سُدھر نے کیلئے تمام جائِز اُمُور میں بھی نَفْس سے حِساب طَلَب کرنا چاہیے ۔ اگر اِس میں ہمیں نَفْس کا قُصور نظر آئے تو اُس سے سختی کے ساتھ کمی پوری کروانی چاہیے ۔

        حضرتِ  سَیِّدُنا امام حسن بصری رَحْمَۃُ  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں :  ’’  جلدی کرو!  جلدی کرو!  تمہاری زندگی کیا ہے ؟  یہ سانسیں ہی تو ہیں کہ اگر یہ رُک جائیں تو تمہارے اُن اَعمال کا سلسلہ مُنْقَطع ہوجائے جن سے تم  اللہ عَزَّوَجَلَّکا  قُرْب حاصِل کرتے ہو۔

             اللہ عَزَّوَجَلَّرحم فرمائے اُس شَخْص پر جس نے اپنے اَعْمال کا جائِزہ لیا اور اپنے گناہوں پر کچھ آنسو بہائے۔  ‘‘  ( اِحیا ء علوم الدین،کتاب ذکر الموت، الباب الثانی فی طول الامل،ج۵،ص۲۰۵)

غور کیجئے کہ ہم تو سرتاپاگناہوں میں ڈوبے ہیں ،  آخِر کونسا گناہ ایسا ہے جو ہم نہیں کرتے ؟ نیکیاں ہم سے نہیں ہوپاتیں اور اگرہو بھی جائیں تو اِخلاص کا دور دور تک کوئی پتا نہیں ہوتا، لوگوں کواپنے نیک اَعمال سنا کر رِیا کاری کا شکار ہوجاتے ہیں ، ہمارا نامۂ اعمال نیکیوں سے خالی اور گناہوں سے پُر ہوتا جارہا ہے ۔ لیکن افسوس !  ہمیں اس کے بُرے نتائِج اور خود کو سُدھارنے کا کوئی اِحساس نہیں ۔

            لہٰذا ہمیں جہنَّم سے اپنے آپ کو بچانے اور جَنَّتُ الْفِرْدَوسمیں داخِلہ پانے کیلئے یہ ذہن بنانا ہوگاکہ  ’’  میں سُدھرنا چاہتا ہوں  ‘‘  اور اس کیلئے اپنے اندر خوفِ خدا و عشقِ مصطَفٰی  پیدا کرنے کی بھر پورکوشش کرنی ہوگی۔

             اللہ عَزَّوَجَلّکی عنایت سے ہم گناہوں سے بچیں گے نَمازوں اور سنتوں کی پابندی کریں گے، مدنی قافِلوں میں سفر کریں گے ،  روزانہ رات  ’’ فکرِمدینہ  ‘‘  کرتے ہوئے  ’’ مدنی انعامات  ‘‘  کا رسالہ پُر کریں گے اور پھرہر ماہ اپنے یہاں کے  ’’ ذمّہ دار  ‘‘  کو جمع کروائیں گے تو بفضلِ خدا عَزَّوَجَلَّبوسیلۂ مصطَفٰی صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  جہنَّم سے بچ کر داخلِ جنت ہو ں گے جو کہ      اصل کامیابی ہے ۔

               اللہ عَزَّوَجَلَّآپ کا اورہمارا، سب کا ایمان سلامت رکھے ،  ہمیں بار  بار حج نصیب فرمائے ، ہمیشہ گنبدخضرا کے سائے میں رکھے، مُخلِص عاشقِ رسول بنائے ۔ہمت کیجئے اور آج سے طے کر لیجئے  ’’ میں سُدھرنا چاہتا ہوں ۔ ‘‘  

لہٰذا آج کے بعد میری کوئی نَماز قضا نہیں ہوگی۔۔۔۔ اِنْ شَاءَ  اللہ عَزَّ وَجَلَّ ، رَمَضانُ المبارَک کا کوئی روزہ قَضا نہیں ہوگا۔۔۔۔ اِنْ شَاءَ  اللہ عَزَّ وَجَلَّ ،  فلمیں ڈِرامے نہیں دیکھوں گا۔۔۔۔ اِنْ شَاءَ  اللہ عَزَّ وَجَلَّ ،   گانے باجے نہیں سُنوں گا ۔۔۔۔ اِنْ شَاءَ  اللہ عَزَّ وَجَلَّ ، دعوتِ اسلامی کے سنّتو ں کی تربیَّت کے مدنی قافِلوں میں ہر ماہ تین دن سفر کیا کروں گا۔۔۔۔ اِنْ شَاءَ  اللہ عَزَّ وَجَلَّ ، ہرماہ مدنی انعامات کا رسالہ اپنے ذمہ دار کو جمع کروایا کروں گا ۔۔۔۔ اِنْ شَاءَ  اللہ عَزَّ وَجَلَّ ،

الٰہی رَحم فرما میں سُدھرناچاہتا ہوں اب

نبی کا تجھ کو صَدْقہ میں سُدھرنا چاہتا ہوں اب

            میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!  یاد رکھیے ابھی ہم نے جو نیک بننے اور اپنے آپ کو سدھارنے کی نیت کی ہے اس پر اخلاص کے ساتھ عمل اورنیک بننے پر استقامت پانے کے لئے مدنی قافلوں میں سفر کومعمول بنانا ہوگااور  اللہ عزَّوَجَلَّ کے کروڑ ہا کروڑ احسان کہ اس نے آج ہمیں راہِ خدامیں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں کی تربیت کی خاطر مدنی قافلے میں سفر کے لئے یہاں جمع ہونے کی سعادت عطافرمائی ہے ۔

            اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّمدنی قافلے میں سفر بے شمار نیکیاں حاصل کرنے اور ان پر استقامت پانے کا بہترین ذریعہ ہے۔بلکہ راہِ خدا میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کی عظمت کے تو کیا کہنے،کہ جہاں خوش نصیب عاشقانِ رسول پرراہِ خدامیں سفر کرنے پر قدم قدم پراللّٰہ تعالٰی کی رحمتوں کی چھما چھم برسات ہورہی ہے وہیں انبیاء کرامعلیہم السلام کی سنّت ، صحابہ کرام علیہم الرضوان کی سنّت اوربزرگانِ دین رحمھم اللّٰہ تعالٰیکے مقدس طریقے پر چلنے کی سعادت حاصل ہو رہی ہے۔

                        اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ علمِ دین حاصل کرنے کے بہت سے فضائل ہیں : حضرتِ  سیدناحسن بصری علیہ رحمۃ اللّٰہ الولیسے مرسلاً روایت ہے کہ نبی کریم علیہ الصلاۃ والتَّسْلِیْم نے ارشادفرمایا : ’’ جسے اس حالت میں موت آئے کہ وہ اسلام کی سربلندی کے لئے علم سیکھ رہا ہو تو جنت میں اس کے اور انبیاء علیہم السلام کے درمیان ایک درجہ ہو گا۔ (یعنی وہ ان کا قُرب پائے گا )

( سنن دارمی، المقدمۃ،باب فی فضل العلم والعالم، الحدیث:۳۵۴،ج۱، ص۱۱۲)

            حضرتِ  صفوان بن عَسَّال المُرادی  رَضِیَ  اللہ  تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ میں رسولُ اللّٰہصَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ  صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  مسجد میں اپنے (دھاری دار)سرخ کمبلسے ٹیک لگائے تشریف فرماتھے، میں نے عرض کیا،    یارسولَ اللّٰہ  صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  ! میں علم حاصل  کرنے آیا ہوں تو آپ    صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشادفرمایا: ’’  طالبُ العلم کو خوش آمدید، بیشک طالبُ العلم کو ملائکہ اپنے پروں سے ڈھانپ لیتے ہیں پھران میں بعض ملائکہ دیگر بعض ملائکہ پر سواری کرتے ہوئے طلب علم کی وجہ سے طالبُ العلم کی محبت میں آسمان دنیا تک پہنچ جاتے ہیں ۔ ‘‘ (الترغیب والترھیب ، کتاب العلم،الترغیب فی العلم وطلبہ، الحدیث:۱۰۹،ج۱،ص۶۶)

            میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے مدنی قافلے میں سفر کی برکت سے نہ صرف بے شمار نیکیاں حاصل ہوتی ہیں بلکہ راہ ِ خدامیں سفر کرنے والے کے لئے جہنم سے آزادی اور جنت کی بشارت بھی احادیث میں موجود ہے ،  لہٰذاپہلے تو شیطان کوشش کرتا ہے کہ کسی کومدنی انعامات پر استقامت پانے کے لئے مدنی قافلے میں سفر کرنے ہی نہ دے پھر اگر کوئی  اللہ عزَّوَجَلَّ کے فضل و کرم سے مدنی قافلے میں سفر کرنے میں کامیاب ہو بھی جا ئے تو پھر شیطان اس کوشش میں لگ جاتا ہے کہ کسی طریقے سے مدنی قافلے میں ایسے کام کروائے جس کی وجہ سے ثواب کے بجائے گناہوں کا انبار جمع ہوجائے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن