دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Naik Bannay aur Bananay kay Tariqay | نیک بننے اور بنانے کے طریقے

book_icon
نیک بننے اور بنانے کے طریقے

93

بادشاہوں کی ہڈیاں

 

 

 (اپ ڈیٹ: 20دسمبر2016ئ) 

 { مکتب مدنی انعامات}

اجتماعی فکرِ مدینہ کرنے کا طریقہ

(72مدنی انعامات)

            (۱)کیا آج آپ نے اچھی اچھی نیتیں کیں ؟ (۲)پانچوں نمازیں تکبیرِ اولیٰ کے ساتھ پہلی صف میں باجماعت اداکیں ؟ (۳)ہر نماز کے بعدآیۃ الکرسی، تسبیح فاطمہ(رضی اللّٰہ تعالٰی عنہا)، سورۂ اخلاص اور رات میں سورۂ ملک پڑھی؟  (۴)اذان و اقامت کا جواب دیا؟ (۵)شجرے کے کچھ نہ کچھ اوراد اور313بار درودِپاک پڑھے؟ (۶)مسلمانوں کو سلام کیا؟ (۷)آپ اور جی سے گفتگو کی؟  (۸)جائز بات کے ارادے پر اِنْ شَائَ اللّٰہ، نعمت دیکھ کر مَاشَائَ اللّٰہ کہا؟  (۹)سلام اور چھینکنے والے کی حمد کہنے پر جواب دیا؟ (۱۰)دعوتِ اسلامی کی اصطلاحات استعمال کیں نیز تلفظ کی درستی کی کوشش کی؟  (۱۱)پردے میں پردہ کئے مٹی کے برتن میں بھوک سے کم کھانے کی کوشش کی؟ (۱۲)دو درس دئیے یا سنے؟  (۱۳)مدرسۃ المدینہ بالغان میں پڑھا یا پڑھایا؟ (۱۴) 12منٹ مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کسی اصلاحی کتاب اورفیضان سنت سے 4صفحات پڑھے؟ (۱۵)فکرِ مدینہ کی؟ (۱۶)صلوۃُ التوبہ ادا کی ؟ (۱۷)چٹائی پر سوئے،سرہانے سنت بکس رکھا؟  (۱۸)سنتِ قبلیہ اور فرضوں کے بعد والے نوافل ادا کئے؟ (۱۹)تہجد، اشراق و چاشت اور اوابین کی نماز ادا کی ؟  ( ۲۰)تحیۃ الوضواور تحیۃ المسجد ادا کی؟ (۲۱)کنز الایمان سے تین آیات مع ترجمہ وتفسیرپڑھیں ؟ (۲۲) انفرادی کوشش کرتے ہوئے کم ازکم دو کو مدنی قافلے اور مدنی انعامات کی ترغیب دلائی ؟  (۲۳)دو گھنٹے مدنی کاموں پر صرف کئے؟ (۲۴)اپنے نگران کی اطاعت کی؟ (۲۵)دوسروں سے چیزیں مانگ کر استعمال تو نہیں کیں ؟ (۲۶)کسی سے برائی صادر ہوتو تحریری طور پر یا براہِ راست اصلاح کی کوشش کی، بلااجازتِ شرعی اس کا کسی پر اظہار تو نہیں کیا؟  (۲۷)پردے میں پردہ کیا،بیٹھنے میں قبلہ کی سمت رخ کیا؟ (۲۸) غصہ کا علاج کرتے ہوئے درگزر سے کام لیا؟ (۲۹)فضول سوالات تو نہیں کئے؟  (۳۰)نامحرم رشتے داروں سے پردہ کیا؟  (۳۱)فلمیں ، ڈرامے، گانے باجوں سے بچے؟ (۳۲)گھر میں مدنی ماحول بنانے کے لئے 19مدنی پھولوں پر عمل کیا؟  (۳۳)تہمت، گالی گلوچ تو نہیں کی؟  (۳۴)دوسروں کی بات کاٹ کر اپنی بات تو شروع نہیں کی؟ (۳۵)صدائے مدینہ لگائی؟ (۳۶) نگاہیں نیچی رکھتے ہوئے چلنے کی کوشش کی؟ (۳۷)دوسروں کے گھروں کے اندر جھانکنے سے بچے ؟  (۳۸)جھوٹ، غیبت، چغلی، حسد، تکبر، وعدہ خلافی سے بچے؟  (۳۹)اکثر دن کا حصہ باوضو رہے؟  (۴۰) مخاطب کے چہرے پر نگاہیں تو نہیں گاڑیں ؟ (۴۱) وقت پر قرض ادا کیا؟ (۴۲)مسلمانوں کے عیوب کی پردہ پوشی کی؟  (۴۳)یکساں تعلقات رکھے؟ (۴۴)نماز اور دعا میں خشوع وخضوع پیدا کیا؟ (۴۵)عاجزی کے ایسے الفاظ تو نہیں بولے جن سے جھوٹ اور ریاکاری کا ارتکاب ہو؟  (۴۶)زبان کا قفلِ مدینہ لگاتے ہوئے اشارے اور چار بار لکھ کر گفتگو کی؟  (۴۷)ایک بیان، مدنی مذاکرہ یا مدنی چینل دیکھا؟ (۴۸)مذاق مسخری، طنز ،  دل آزاری اور قہقہہ سے بچے؟ (۴۹)ضروری گفتگو کم سے کم الفاظ میں کی؟  (۵۰)سارا دن عمامہ، زلفیں ،  سربند، داڑھی، کرتا، مسواک اورٹخنوں سے اونچے پائنچے رکھے؟

لکھ کر بات کرنے کی عادت بنانے کا طریقہ

            روزانہ بعدِ مغرب یا کسی بھی وقتِ مقررہ پر فکرِ مدینہ کرنے کے بعد یہ چار جملے لکھنے کا معمول بنالیجئے۔

۱۲ ربیع الاول ۱۴۳۶ھ4جنوری2015ء بروز اتوار

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم             صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

یا مرشد پاک کرم فرمائیے            صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

 {1} کیاآج آپ نے فکر مدینہ کرلی؟  {2} کیا ہر دوسرے دن تحریری گفتگو کیلئے تاریخ لکھ لیتے ہیں ؟  {3} کم از کم چار بار لکھ کر گفتگو کی؟  {4} اگر نہیں تو فوراً ترکیب بنالیجئے۔ {5} ۔۔۔۔۔

٭٭٭٭٭٭٭

 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن