دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Naik Bannay aur Bananay kay Tariqay | نیک بننے اور بنانے کے طریقے

book_icon
نیک بننے اور بنانے کے طریقے

ہیں ، ان سے بھی صاف کر لینا بلا کراہت جائز ہے(بہتر یہ ہے کہ پھٹا کپڑا یا درزی کی بے قیمت کترن سوتی (COTTON) ہوتاکہ جلد جذب کر لے) ٭ ہڈّی اور کھانے اور گوبر اور پکّی اینٹ اور ٹھیکری اور شیشہ اور کوئلے اور جانور کے چارے سے اور ایسی چیز سے جس کی کچھ قیمت ہو، اگرچِہ ایک آدھ پیسہ سہی ، ان چیزوں سے اِستِنجا کرنا مکروہ ہے ٭ کاغذ سے اِستِنجا منع ہے ، اگرچِہ اُس پر کچھ لکھا نہ ہو، یا ابو جہل ایسے کافِر کا نام لکھا ہو٭  .8داہنے.8(یعنی سیدھے).8 ہاتھ سے اِستِنجا.8کرنا مکروہ ہے، اگر کسی کا بایاں ہاتھ.8 .8بیکار ہو گیا، تو .8اسے دہنے .8(یعنی سیدھے).8 .8ہاتھ سے جائز ہے ٭ جس ڈَھیلے سے ایک باراِستِنجاکر لیا اسے دوبارہ کام میں لانا مکروہ ہے، مگر دوسری کروٹ اس کی صاف ہو تو اس سے کر سکتے ہیں ٭ مرد کیلئے پیچھے کے مقام کے لیے ڈھیلوں کے استعمال کا طر یقہ یہ ہے کہ گرمی کے موسِم میں پہلا ڈَھیلا آ گے سے پیچھے کو لے جائیں ،  دوسرا پیچھے سے آگے کو اورتیسرا آگے سے پیچھے کو،سردیوں میں پہلا ڈھیلا پیچھے سے آگے، دوسر ا آگے سے پیچھے کو اور تیسرا پیچھے سے آگے کو لے جائیں ٭ پاک ڈھیلے دا   ہنی .8( یعنی سیدھی )  جانب رکھنا اور بعدکام میں لانے کے، بائیں .8(الٹے ہاتھ کی) طرف ڈال دینا، اس طرح پر کہ جس رُخ میں نَجاست لگی ہو نیچے ہو، مُستَحَب

ہے(بہارِشریعت ج۱ص۴۱۰ تا۴۱۲،عالمگیری ج۱ص ۴۸۔۵۰)  ٭ ٹائلٹ پَیپر کے استِعمال کی عُلَماء نے اجازت دی ہے کیوں کہ یہ اِسی مقصد کیلئے بنایا گیا ہے اور لکھنے میں کام نہیں آتا ۔ البتّہ بہتر مِٹّی کا ڈَھیلا ہے۔

            استنجاء کے بارے مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ  ’’ بہار شریعت ‘‘  ج1 حصہ دومصفحہ405تا413 اور شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنَّت دامَتْ بَرکاتُھم العالِیَہ کا رسالہ  ’’ استنجاء کا طریقہ  ‘‘ ملاحظہ فرمایئے۔

            اے ہمارے پیارے  اللہ    عَزَّوَجَلَّ!  ہمیں سنت وآداب کے مطابق استنجاء کرنے کے ساتھ سا تھ اپنے باطن کو بھی ہر قسم کی آلودگیوں سے پاک رکھنے کی توفیق عطا فرما۔اٰمِین بِجاہِ النَّبِیِّ الْامین صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   

الہی یہ مقبول میری دعا ہو

مِری ہر ادا سُنتِّ مُصطفی ہو

مہمان نوازی کی سُنتیں اور آداب

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

          مہمان نوازی کرناسنت ِمبارکہ ہے ، احادیث مبارکہ میں اس کے بہت سے فضائل بیان کئے گئے ہیں بلکہ یہاں تک فرمایاکہ مہمان باعث ِخیروبرکت ہے ۔ایک دفعہ سرکار مدینہصَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے یہاں مہمان حاضر ہوا تو آپصَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے قرض لے کر اس کی مہمان نوازی فرمائی۔

            چنانچہ تاجدار ِمدینہصَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کے غلام ابو رافع  رَضِیَ  اللہ  تَعَالٰی عَنْہُ کہتے ہیں کہ سرکارِ مدینہصَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے مجھ سے فرمایا:  ’’ فلاں یہودی سے کہو کہ مجھے آٹا قرض دے۔ ‘‘  میں رجب شریف کے مہینے میں ادا کردوں گا( کیونکہ ایک مہمان میرے پاس آیا ہوا ہے) یہودی نے کہا، جب تک کچھ گروی نہیں رکھو گے، نہ دوں گا۔ حضرت سیدنا ابو رافع رَضِیَ  اللہ  تَعَالٰی عَنْہُ کہتے ہیں کہ میں واپس آیا اور تاجدار مدینہصَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خدمت میں اس کا جواب عرض کیا۔ آپصَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا:  ’’  واللّٰہ !  میں آسمان میں بھی امین ہوں اور زمین میں بھی امین ہوں ،  اگروہ دے دیتا تو میں ادا کر دیتا۔ ‘‘   ( اب میری وہ زرہ لے جا اور گروی رکھ آ۔ میں لے گیا اور زرہ گروی رکھ کر لایا) (المعجم الکبیر، الحدیث ۹۸۹، ج۱، ص۳۳۱)

مہمان باعث خیرو برکت ہے :

            حضرت سیدنا انس رَضِیَ  اللہ  تَعَالٰی عَنْہُ کا بیان ہے کہ تاجدارِ مدینہصَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:  ’’  جس گھر میں مہمان ہو اس گھر میں خیرو برکت اسی طرح دوڑتی ہے جیسے اونٹ کی کوہان سے چھری(تیزی سے گرتی ہے )، بلکہ اس سے بھی تیز۔  ‘‘  (سنن ابن ماجہ،کتاب الاطعمۃ، باب الضیافۃ، الحدیث:۳۳۵۶،ج۴،ص۵۱)

            پیارے اسلامی بھائیو ! چھری اونٹ کے کوہان پر رکھ دیں تو فوراً لڑھک کر نیچے کی طرف آجاتی ہے، مہمان کی وجہ سے خیرو برکت اس سے بھی زیادہ تیزی کے ساتھ نازل ہوتی ہے ۔

مہمان میزبان کے گناہ معاف ہونے کا سبب ہوتا ہے :

            سرکار مدینہصَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمان عالیشان ہے:  ’’  جب کوئی مہمان کسی کے یہاں آتا ہے تو اپنا رزق لے کر آتا ہے اور جب اس کے یہاں سے جاتا ہے تو صاحب خانہ کے گناہ بخشے جانے کا سبب ہوتا ہے ۔ ‘‘  (کشف الخفا، حرف الضاد المعجمۃ، الحدیث ۱۶۴۱، ج۲، ص۳۳)

 دس۱۰ فرشتے سال بھر تک گھر میں رحمت لٹاتے ہیں :

            حضرت سیدنا انس رَضِیَ  اللہ  تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ نبی کریمصَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے حضرت سیدنابراء بن مالک    رَضِیَ  اللہ  تَعَالٰی عَنْہُ سے فرمایا:  ’’ اے برائی!  آدمی جب اپنے بھائی کی  اللہ    عَزَّوَجَلَّکے لئے مہمان نوازی کرتا ہے اور اس  کی کوئی جزاء اور شکریہ نہیں چاہتا تو   اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کے گھر میں دس۱۰ فرشتوں کو بھیج دیتا ہے جو پورے ایک سال تک  اللہ   عَزَّوَجَلَّکی تسبیح و تہلیل اور تکبیر پڑھتے اور اس کے لئے مغفرت کی دعا کرتے رہتے ہیں اورجب سال پورا ہوجاتا ہے تو ان فرشتوں کی پورے سال کی عبادت کے برابر اس کے نامۂ   اعمال میں عبادت لکھ دی جاتی ہے اور  اللہ   عَزَّوَجَلَّکے ذمہ کرم پر ہے کہ اس کو جنت کی لذیذ غذائیں جَنَّۃُ الْخُلْداور نہ فنا ہونے والی بادشاہی میں کھلائے ۔  ‘‘ (کنزالعمال، کتاب الضیافۃ، قسم

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن