30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میں ضَرور سفر کرے۔
اے ہمارے پیارے اللہ عَزَّوَجَلَّ! ہمیں جب کبھی سفر در پیش ہوتو پوراسفر سنتوں کے مطابق کرنے کی تو فیق عطا فرما اور ہمیں باربار حرمین طیبین کا مبارک سفر نیز عاشقانِ رسول کے مدنی قافلوں میں سفر نصیب فرما۔ اٰمِین بِجاہِ النَّبِیِّ الْامین صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ
٭٭٭٭٭
(کلام : شیخ طریقت امیرِاہلسنت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی مدظلہ العالی)
لوٹنے رحمتیں قافلے میں چلو سیکھنے سُنتیں قافلے میں چلو
چاہو گر برکتیں قافلے میں چلو پاؤگے عظمتیں قافلے میں چلو
ہوں گی حل مشکلیں قافلے میں چلو ختم ہوں شامتیں قافلے میں چلو
طیبہ کی جستجو حج کی گر آرزو ہے بتا دوں تمہیں قافلے میں چلو
گر مدینے کا غم چاہیئے چشمِ نم لینے یہ نعمتیں قافلے میں چلو
دکھ کا درماں ملے آئیں گے دن بھلے ختم ہوں گردشیں قافلے میں چلو
دیتے ہیں فیض عام اولیاءے کرام لوٹنے سب چلیں قافلے میں چلو
اولیاء کا کرم تم پہ ہو لاجَرم خوب جلوے ملیں قافلے میں چلو
ماں جو بیمار ہو قرض کا بار ہو رنج و غم مت کریں قافلے میں چلو
رب کے در پر جھکیں التجائیں کریں بابِ رحمت کُھلیں قافلے میں چلو
دِل کی کالک دُھلے مرضِ عصیاں ٹلے آؤ سب چل پڑیں قافلے میں چلو
قرض ہو گا ادا آکے مانگو دُعاء پاؤ گے برکتیں قافلے میں چلو
دکھ کا درماں ملے آئیں گے دِن بھلے ختم ہوں گردشیں قافلے میں چلو
غم کے بادل چھٹیں خوب خوشیاں ملیں دل کی کلیاں کھلیں قافلے میں چلو
ہو قوی حافظہ ٹھیک ہو ہاضمہ کام سارے بنیں قافلے میں چلو
علم حاصل کرو جہل زائل کرو پاؤ گے راحتیں قافلے میں چلو
گو قرضدار ہو یا کہ بیمار ہو چاہو گر راحتیں قافلے میں چلو
گرچہ ہوں گرمیاں یا کہ ہوں سردیاں چاہے ہوں بارشیں قافلے میں چلو
کوندیں گر بجلیاں یا چلیں آندھیاں چاہے اولے پڑیں قافلے میں چلو
بارہ ماہ کے لیے تیس دن کیلئے بارہ دِن دے ہی دیں قافلے میں چلو
سُنتیں سیکھنے تین دِن کے لیے ہر مہینے چلیں قافلے میں چلو
اے میرے بھائیو! رٹ لگاتے رہو قافلے میں چلیں قافلے میں چلو
فون پر بات ہو یا ملاقات ہو سب سے کہتے رہیں قافلے میں چلو
آپ بازار میں ہوں یا دفتر میں ہوں سب سے کہتے رہیں قافلے میں چلو
دَرس دیں یا سُنیں یا بیان جو کریں اس میں یہ بھی کہیں قافلے میں چلو
عاشقانِ رسول ان سے ہم مدنی پھول آؤ لینے چلیں قافلے میں چلو
عاشقانِ رسول آئے لینے دُعا آؤ مل کر چلیں قافلے میں چلو
عاشقانِ رسول آئے ہیں مرحبا خیر خواہی کریں قافلے میں چلو
عاشقانِ رسول لائیں جب قافلہ خیر خواہی کریں قافلے میں چلو
کھانا لے کر چلیں ٹھنڈا شربت بھی لیں خیر خواہی کریں قافلے میں چلو
ان پہ ہوں رحمتیں قافلے کا سُنیں خیر خواہی کریں قافلے میں چلو
بخش دے میرے مولیٰ تو ان کو کہ جو خیر خواہی کریں قافلے میں چلو
یا خدا ہر گھڑی رَٹ ہو عطارؔ کی قافلے میں چلیں قافلے میں چلو
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع