30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
{1} دومسلمانوں کابوقتِ ملاقات سلام کر کے دونوں ہاتھوں سے مُصافَحَہکرنا یعنی دونوں ہاتھ ملانا سنّت ہے۔
{2} رخصت ہوتے وَقت بھی سلام کیجئے اورہاتھ بھی ملا سکتے ہیں ۔
{3} نبی مُکَرَّمصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا ارشادِ معظَّم ہے: ’’ جب دو مسلمان ملاقات کرتے ہوئے مُصافَحہکرتے ہیں اور ایک دوسرے سے خیریت دریافت کرتے ہیں تو اللہ عَزَّوَجَلَّان کے درمیان سو رحمتیں نازل فرماتاہے جن میں سے ننانوے رحمتیں زیادہ پرتپاک طریقے سے ملنے والے اور اچھے طریقے سے اپنے بھائی سے خیریت دریافت کرنے والے کے لئے ہوتی ہیں ۔ ‘‘ ( اَلْمُعْجَمُ الْاَ وْسَط لِلطَّبَرَانِیّج۵ ص ۳۸۰ رقم ۷۶۷۲)
{4} ’’ جب دودو ست آپس میں ملتے ہیں اور مُصافَحَہ کرتے ہیں اور نبی(صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ) پردُرُود پاک پڑھتے ہیں تو ان دونوں کے جدا ہونے سے پہلے پہلے دونوں کے اگلے پچھلے گناہ بخش دیئے جاتے ہیں ۔ ‘‘ (شعب الایمان للبیھقی،حدیث:۸۹۴۴،ج۶،ص۴۷۱)
{5} ہاتھ ملاتے وقت درود شریف پڑھ کر ہو سکے تو یہ دعا بھی پڑھ لیجئے: ’’ یَغْفِرُ اللّٰہُ لَنَاوَلَکُم ‘‘ ( یعنی اللہ عَزَّوَجَلَّہماری اور تمہاری مغفِرت فرمائے) ۔
{6} دو مسلمان ہاتھ ملانے کے دَوران جو دعا مانگیں گے اللہ عَزَّوَجَلَّ قَبول ہوگی، ہاتھ جدا ہونے سے پہلے پہلے دونوں کی مغفرت ہو جائے گی۔ (مُسنَد اِمام احمد بن حَنبل ج۴ ص۲۸۶ حدیث ۱۲۴۵۴)
{7} آپس میں ہاتھ ملانے سے دُشمنی دُور ہوتی ہے ۔
{8} فرمانِ مصطَفٰیصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہے:جو مسلمان اپنے بھائی سے مُصافَحہ کرے اورکسی کے دل میں دوسرے سے عداوت نہ ہو تو ہاتھ جدا ہونے سے پہلے اللّٰہ تعالٰی دونوں کے گزَشتہ گناہوں کو بخش دے گا اورجو کوئی اپنے مسلمان
بھائی کی طرف مَحَبَّت بھری نظر سے دیکھے اور اُس کے دل یا سینے میں عداوت نہ ہو تو نگاہ لوٹنے سے پہلے دونوں کے پچھلے گناہ بخش دیئے جائیں گے ۔ (کَنْزُ الْعُمّال ج۹ص۵۷حدیث:۲۵۳۵۸)
{9} جتنی بار ملاقات ہو ہر بار ہاتھ ملا سکتے ہیں ۔
{10} دونوں طرف سے ایک ایک ہاتھ ملانا سنّت نہیں مصافحہ دو ہاتھ (ردالمحتار،ج۹،ص۶۲۹)
{11} بعض لوگ صِرف اُنگلیاں ہی آپس میں ٹکڑا دیتے ہیں یہ بھی سنت نہیں ۔
{12} ہاتھ ملانے کے بعد خود اپنا ہی ہاتھ چوم لینا مکروہ ہے۔ ہاتھ ملانے کےبعد اپنی ہتھیلی چوم لینے والے اسلامی بھائی اپنی عادت نکالیں ۔ (بہارِ شریعت ، جلدسوم ، حصّہ ۱۶ ص۴۷۲ مُلَخَّصاً)
{13} اگر اَمرَد ( یعنی خوبصورت لڑکے) سے ہاتھ ملانے میں شہوت آتی ہو تو اس سے ہاتھ ملانا جائز نہیں بلکہ اگر دیکھنے سے شہوت آتی ہو تو اب دیکھنا بھی گناہ ہے۔ (دُرِّمُختارج۲ ص۹۸ )
{14} مُصافَحَہ کرتے (یعنی ہاتھ ملاتے) وقت سنّت یہ ہے کہ ہاتھ میں رومال وغیرہ حائل نہ ہو، دونوں ہتھیلیاں خالی ہوں اور ہتھیلی سے ہتھیلی ملنی چاہئے۔(ردالمحتارج۹،ص۶۲۹)
سنّتوں کی تربیّت کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مدنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرا سفر بھی ہے۔
سیکھنے سنّتیں قافلے میں چلو لُوٹنے رَحمتیں قافلے میں چلو
ہو ں گی حل مشکلیں قافلے میں چلو پاؤ گے بَرَکتیں قافلے میں چلو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
اے ہمارے پیارے اللہ ! ہمیں اخلاص او رخوش دلی کے ساتھ ہر مسلمان کو سلام کرنے اور ان کے ساتھ خندہ پیشانی کے ساتھ مصافحہ کرنے کی تو فیق رفیق مرحمت فرما ۔ ‘‘ اٰمِین بِجاہِ النَّبِیِّ الْامین صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ
٭٭٭٭٭٭
بات چیت کرنے کی سنتیں اورآداب
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!
اس زندگی میں ہمیں ہر وقت بات چیت کرنے کی ضرورت پڑتی رہتی ہے ۔ بلکہ ہم لوگ بلا ضرور ت بھی ہر وقت بولتے رہتے ہیں حالانکہ یہ بلا ضرو رت بولنا بہت ہی نقصا ن دہ ہے غیر ضروری گفتگو کرنے سے خاموش رہنا افضل ہے ۔لہٰذا ہمارے پیارے مدنی آقا صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بات چیت کے سلسلے میں سنتیں اور آداب اور خاموشی کے فضائل وغیرہ یہاں پر بیان کئے جاتے ہیں ۔
٭ سر کارمدینہصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ گفتگو اس طر ح دلنشین انداز میں ٹھہرٹھہر کر فرماتے کہ سننے والا آسانی سے یاد کرلیتا چنانچہاُم المومنین حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْھا فرماتی ہیں کہ سرکار دو عالمصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ صاف صاف اورجدا جدا کلام فرماتے تھے، ہر سننے والا اس کو یا دکرلیتا تھا۔(المسند للامام احمد بن حنبل، مسند عائشہ،الحدیث ۲۶۲۶۹،ج۱۰،ص۱۱۵)
٭کسی سے جب بات چیت کی جائے تو اس کا کوئی صحیح مقصدبھی ہونا چاہیے۔
اور ہمیشہ مخاطب کے ظرف اور اس کی نفسیات کے مطابق بات کی جائے۔ جیسا کہ کہا جاتا ہے ، ’’ کَلِّمُواالنَّاسَعَلٰی قَدْرِ عُقُوْلِھِمْ ‘‘ (یعنی لوگو ں سے ان کی عقلوں کے مطابق کلام کرو)یعنی اس
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع