30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
{37} وسعتِ رزق
’’ یَا مُسَبِّبَ الْاَسْبَابِ ‘‘ پانچ سو بار اول وآخر درود شریف 11،11بار، بعد نما زعشاقبلہ رو باوضو ننگے سر ایسی جگہ کہ سراورآسمان کے درمیان کوئی چیز حائل نہ ہو،یہاں تک کہ سر پر ٹوپی بھی نہ ہو پڑھا کریں ۔ (مدنی پنج سورہ ص۲۳۱)
{38} بالغ مرد و عورت کے جنازہ کی دعا
اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِحَیِّنَا وَ مَیِّتِنَا وَ شَاھِدِنَا وَ غَآئِبِنَا وَ صَغِیْرِنَا وَ کَبِیْرِنَا وَ ذَکَرِنَا وَ اُنْثٰـنَا ط اَللّٰھُمَّ مَنْ اَحْیَیْتَـہٗ مِنَّا فَاَحْیِہٖ عَلَی الْاِسْـلَامِ وَ مَنْ تَوَفَّیْتَہٗ مِنَّا فَتَوَفَّہٗ عَلَی الْاِیْمَانِ
ترجمہ: الٰہی! بخش دے ہمارے ہرزندہ کو اور ہمارے ہرفوت شدہ کو اور ہمارے ہر حاضر کو اور ہمارے ہر غائب کو اور ہمارے ہر چھوٹے کو اور ہمارے ہر بڑے کو اور ہمارے ہر مرد کو اور ہماری ہر عورت کو ۔ الٰہی! توہم میں سے جس کو زندہ رکھے تو اس کو اسلام پر زندہ رکھ اور ہم میں سے جس کو موت دے تو اس کو ایمان پر موت دے۔ (سنن الترمذی ج۲ ص۳۱۴ حدیث۱۰۲۶)
{39} نابالغ لڑکے کے جنازہ کی دعا
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْہُ لَنَا فَرَطًا وَّ اجْعَلْہُ لَـنَـآ اَجْرًا وَّ ذُخْرًا وَّ اجْعَلْہُ لَنَا شَافِعًا وَّ مُشَفَّعًا
ترجمہ: الٰہی! عَزَّوَجَلَّ اس(لڑکے) کوہمارے لئے آگے پہنچ کر سامان کرنے والا بنادے اور اس کو ہمارے لئے اجر(کا مو جِب)اوروقت پر کام آنے والا بنادے اور اس کو ہماری سفارش کرنے والا بنا دے اور وہ جس کی سفارش منظور ہوجائے۔( فتاویٰ عالمگیری ج۱ ص۱۶۴)
{40} نابالغ لڑکی کے جنازہ کی دعا
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْہَا لَنَا فَرَطًا وَّ اجْعَلْہَا لَـنَـآ اَجْرًا وَّ ذُخْرًا وَّ اجْعَلْہَا لَنَا شَافِعۃً وَّ مُشَفَّعَۃً
ترجمہ: الٰہی! عَزَّوَجَلَّ اس (لڑکی) کوہمارے لئے آگے پہنچ کر سامان کرنے والی بنادے اور اس کو ہمارے لئے اجر(کی مو جِب)اوروقت پر کام آنے والی بنادے اور اس کو ہمارے لئے سفارش کرنے والی بنا دے اور وہ جسکی سفارش منظور ہوجائے۔ (فتاویٰ عالمگیری ج۱ص۱۶۴ماخوذاً)
{41} ایمانِ مُفَصَّل
اٰمَنْتُ بِ اللہ وَمَلٰئِکَتِہٖ وَ کُتُبِہٖ وَرُسُلِہٖ وَالْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَالْقَدْرِ خَیْرِہٖ وَشَرِّہٖ مِنَ اللہ تَعَالٰی وَالْبَعْثِ بَعْدَالْمَوْتِ ؕ
ترجمہ : میں ایمان لایا اللہ پر اوراس کے فرشتوں پر اوراسکی کتابوں پراوراسکے رسولوں پر اور قیامت کے دن پر اوراس پرکہ اچھی اوربری تقدیر اللہ کی طرف سے ہے اورموت کے بعد اٹھائے جانے پر۔
{42} ایمانِ مُجْمَل
اٰمَنْتُ بِاللّٰہِ کَمَا ھُوَ بِاَسْمَآئِہٖ وَ صِفَاتِہٖ وَ قَبِلْتُ جَمِیْعَ اَحْکَامِہٖ اِقْرَارٌم بِاللِّسَانِ وَ تَصْدِیْقٌم بِالْقَلْبِ
ترجمہ : میں ایمان لایا اللہ عَزَّ وَجَلَّ پر جیسا کہ وہ اپنے ناموں اوراپنی صفتوں کے ساتھ ہے اورمیں نے اسکے تمام احکام قبول کئے زبان سے اقرارکرتے ہوئے اوردل سے تصدیق کرتے ہوئے ۔
شَش ۶ کلمے
{43} اوّل کلمہ طَیِّب
لَآ اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ
ترجمہ : اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں محمد(صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ) اللہ کے رسول ہیں ۔
{44} دوسرا کلمہ شہادت
اَشْھَدُ اَنْ لَّا ٓاِلٰـہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ وَ اَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَ رَسُوْلُـہٗ
ترجمہ : میں گواہی دیتاہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اور میں گواہی دیتاہوں کہ بیشک محمد (صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ) اللہ کے بندے اور رسول ہیں ۔
{45} تیسرا کلمہ تمجید
سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ الْحَمْدُ لِلّٰہِ وَ لَآ اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ وَ اللّٰہُ اَکْبَرُ وَ لَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ
ترجمہ : اللہ پاک ہے اورسب خوبیاں اللہ کے لیے ہیں اور اللہ کے سواکوئی معبود نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے ، گناہوں سے بچنے کی طاقت اورنیکی کرنے کی توفیق نہیں مگر اللہ کی طرف سے جو سب سے بلندعظمت والا ہے ۔
{46} چوتھا کلمہ توحید
لَآ اِلٰـہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَـہٗ لَـہُ الْمُلْکُ وَ لَـہُ الْحَمْدُیُحْیٖ وَ یُمِیْتُ وَ ھُوَ حَیٌّ لَّا یَمُوْتُ اَبَدًا اَبَدًا ط ذُو الْجَلَالِ
وَ الْاِکْرَامِ ط بِیَدِہِ الْخَیْرُ ط وَ ھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ ۵ ط
ترجمہ : اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اسی کیلئے ہے بادشاہی اوراسی کے لئے حمد ہے وہی زندہ کرتا اورمارتاہے اوروہ زندہ ہے اس کو ہرگز کبھی موت نہیں آئےگی ۔ بڑے جلال اوربزرگی والا ہے ۔ اس کے ہاتھ میں بھلائی ہے اوروہ ہر چیز پر قادر ہے ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع