دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Naik Bannay aur Bananay kay Tariqay | نیک بننے اور بنانے کے طریقے

book_icon
نیک بننے اور بنانے کے طریقے

{7}         لباس پہنتے وقت کی دعا

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ کَسَانِیْ ھٰذَا وَ رَزَقَنِیْہِ مِنْ غَیْرِ حَوْلٍ مِّنِّیْ وَ لَا قُوَّۃٍ

ترجمہ: تمام خوبیاں اللّٰہ تعالٰی کے لئے جس نے مجھے یہ (کپڑا) پہنایا اور بغیر میری قوت و طاقت کے مجھے یہ عطاکیا۔  (سنن ابی داود ج۴ص۵۹حدیث۴۰۲۳)

 {8}   سرمہ لگاتے وقت کی دعا

اَللّٰھُمَّ مَتِّعْنِیْ بِالسَّمْعِ وَالْبَصَرِ

 ترجمہ: یا الٰہی!  مجھے سننے اور دیکھنے سے بہرہ مند(فائدہ اٹھانے والا) کر۔  (ہمارا اسلام حصہ اول ص۴۰)

 {9}   مسلمان کو ہنستا دیکھ کر پڑھنے کی دعا

اَضْحَکَ اللّٰہُ سِنَّکَ

ترجمہ: اللّٰہ تعالٰی تجھے ہنستارکھے۔  (الحصن الحصین  ص۱۰۴)

 {10}        عطر لگا کر دینے کی دعا

عَطَّرَ اللّٰہُ اَیَّامَکَ

ترجمہ:اللّٰہ تعالٰی تیری زندگی کومُعَطَّر کرے۔

 {11}        آبِ زم زم پیتے وقت کی دعا

اَللّٰھُمَّ  اَسْئَـلُکَ عِلْمًا نَّافِعًا وَّ رِزْقًا وَّاسِعًا وَّ شِفَآئً مِّنْ کُلِّ دَآئٍ

ترجمہ: اے  اللہ  ! عَزَّوَجَلَّ میں تجھ سے علمِ نافع کااوررزق کی کشادگی کااورہر بیماری سے شفایابی کاسوال کرتاہوں ۔                (المستدرک للحاکم   ج۲ ص۱۳۲حدیث۱۷۸۲)

 {12}          مسجدمیں داخل ہونے کی دعا

اَللّٰہُمَّ افْتَحْ لِیْٓ اَبْوَابَ رَحْمَتِکَ

ترجمہ: اے  اللہ  ! عَزَّوَجَلَّ  مجھ پر اپنے رحمت کے دروازے کھول دے۔     (الحصن الحصین  ص۵۴)

 {13} مسجد سے نکلتے وقت کی دعا

بِسْمِ اللّٰہِ وَ السَّـلَامُ عَلٰی رَسُوْلِ اللّٰہ

ترجمہ:  اللہ  عَزَّوَجَلَّ  کے نام سے( نکلتاہوں ) اور رسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم  پر سلام ہو۔                                      (الحصن الحصین  ص۵۵)

اَللّٰھُمَّ اِنِّیْٓ اَسْئَـلُکَ مِنْ فَضْلِکَ

  ترجمہ: اے  اللہ  ! عَزَّوَجَلَّ  میں تجھ سے تیرے فضل کا سوال کرتاہوں ۔    (الحصن الحصین  ص۵۴)

 {14} مجلس کے اختتام پر پڑھنے والی دعا

      حضرتِ  سیدنا عبد اللّٰہ بن عَمْرو بن عاص رَضِیَ  اللہ  تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں : جو یہ دعا کسی مجلس سے اُٹھتے وقت تین مرتبہ پڑھے تو اسکی خطائیں مٹا دی جاتی ہیں اور جو مجلسِ خیر و مجلسِ ذِکْر میں پڑھے تو اُس کیلئے خیر(یعنی بھلائی) پر مُہر لگا دی جائے گی۔وہ دعا یہ ہے:

سُبْحٰنَکَ اللّٰہُمَّ وَ بِحَمْدِکَ لَآ اِلٰـہَ اِلَّا ٓ اَنْتَ اَسْتَغْفِرُکَ وَ اَتُوْبُ ِالَیْکَ

  ترجمہ:تیری ذات پاک ہے اور اے اللّٰہ! عَزَّوَجَلَّ تیرے ہی لئے تمام خوبیاں ہیں ،  تیرے سوا کوئی معبود نہیں ،  تجھ سے بخشش چاہتا ہوں اور تیری طرف توبہ کرتا ہوں ۔(سنن ابی داود ج۴ص۳۴۷حدیث۴۸۵۷)

 {15}   بازار میں داخل ہوتے وقت کی دعا

لَآ اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَ لَہُ الْحَمْدُ یُحْیٖ وَ یُمِیْتُ وَ ھُوَ حَیٌّ لَّا یَمُوْتُ بِیَدِہِ الْخَیْرُ وَ ھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ

ترجمہ: اللّٰہ عزَّوَجَلَّ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں اسی کے لئے بادشاہی اور اسی کے لئے حمد ہے وہی زندہ کرتا اور مارتا ہے اور وہ زندہ ہے جسے موت نہیں ،  تمام بھلائیاں اسی کے دستِ قدرت میں ہیں اور وہ ہر شے پر قادر ہے۔  (سنن الترمذی  ج۵ ص۲۷۱حدیث ۳۴۳۹)

              اللہ عَزَّوَجَلَّ اس (دعا کے پڑھنے والے) کیلئے دس لاکھ نیکیاں لکھتا ہے اور اس کے دس لاکھ گناہ مٹاتا ہے اور اس کے دس لاکھ درجے بلند کرتا ہے اور اس کے لئے جنت میں گھر بناتا ہے ۔                    (مراٰۃ المناجیح  ج۴  ص۳۹)

 {16}  بازارمیں نقصان نہ ہو بلکہ فائدہ ہو

بازار جائیں تو یہ دعا پڑھیں :

بِسْمِ اللّٰہِ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْٓ اَسْئَـلُکَ خَیْرَ ھٰذِہِ السُّوْقِ وَ خَیْرَ مَا فِیْھَاوَ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّھَا وَ شَرِّ مَا فِیْھَا اَللّٰھُمَّ اِنِّیْٓ اَعُوْذُ بِکَ اَنْ

اُصِیْبَ فِیْہَا یَمِیْنًا فَاجِرَۃً اَوْ صَفْقَۃً خَاسِرَۃً

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن