30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
فرمائش کرتے ہیں۔ بہرحال حالات کی اِس قدر اَبتری کے باوجود بھی 100 فیصد مسلمانوں کو گناہگار نہیں کہہ سکتے ، اِس لیے کہ ہر دور مىں اَولىائے کِرامرَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہم اور صالحین یعنی نىک بندے بھى ہوتے ہىں ، موجودہ دور میں بھی یقیناً ہیں لیکن ان کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے۔
موجودہ دور میں نىک نظرآنے والے بھی عموماً نیک ہوتے نہیں۔ بظاہر نمازی بھی ہوں گے ، پىشانى پر سجدے کا نشان بھى ہو گا ، باتیں بھی ایسی مىٹھى کرىں گے گویا حُسنِ اَخلاق اور وِلایت کے تمام دَرَجات طے کر چکے ہیں لىکن جب ان کے مزاج کے خلاف کوئی بات ہوگی تو ایسے سیخ پا ہوں گے کہ ان کى پرہىزگارى اور حُسنِ اَخلاق کا پول کھل جائے گا۔ اس وقت پتا چلے گا کہ یہ شرىفوں کے ساتھ شرىف اور بَدمعاشوں کے ساتھ بَدمعاش ہىں۔ غصے میں زبان تلوار بن کر ایسے چلے گی کہ کئی اَفراد کے دِل کاٹ کر رکھ دے گی۔ غیبت ، چغلی اور بہتان وغیرہ گناہوں سے بچنے کا بالکل بھی ذہن نہیں ہوتا۔ ایسے مذہبی اَشخاص کی بَداَخلاقی دیکھ کر کئی لوگ دِین سے دور ہوجاتے ہیں۔ بہرحال یہ میں نے ایک عُمُومی تجزیہ کیا ہے ، اِسے بنیاد بنا کر کسی نیک نظر آنے والے پر بَدگمانی کرنے کی اِجازت نہیں کہ یہ بھی ایسا ہی ہو گا ۔ ہمیں مسلمانوں کے ساتھ حُسنِ ظن رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ کسی کے عُیُوب تلاش کرنے کے لیے ٹوہ میں پڑنا جائز نہیں۔
(نگرانِ شُوریٰ نے فرمایا : ) ہمارے بعض ذِمَّہ داران بھی بظاہر تو بااَخلاق ہوتے ہیں لیکن حقیقت میں نہیں۔ اپنے نگران کے سامنے بڑی عاجزی واِنکساری والا رَویہ اپنائیں گے بلکہ اگر نگران نے کوئی کڑوی بات بھی کہہ دی تب بھی ہنسی خوشی بَرداشت کر لیں گے لیکن جب یہی ذِمَّہ دار اپنے ماتحت سے گفتگو کرتے ہیں تو ان کا رَویہ تَحَکُّمَانہ (یعنی حکم کرنے والا) ہوتا ہے۔ رُعب ، دَبدبے کا عُنصر نمایاں ہوتا ہے ایسا ہرگز نہیں ہونا چاہیے۔ جب اچھے اَخلاق سے اللہ پاک کی رضا مقصود ہوتو اب ماتحت سے بھی وہی عاجزی و اِنکساری والا رَویہ ہونا چاہیے جو نگران کے ساتھ تھا۔
موجودہ دور میں بگاڑ کا بنیادی سبب
سُوال : موجودہ دور میں اِس قدر بگاڑ کا بنیادی سبب کیا ہے؟ ([1])
جواب : موجودہ دور میں بگاڑ زیادہ ہونے کا بنیادی سبب رُشد و ہدایت کا مضبوط نظام نہ ہونا ہے۔ رُشد و ہدایت کے روحانی مَراکز یعنی مَشائخِ کِرام رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِم کے اکثر آستانوں میں اب باطن کی صفائی کا سلسلہ کمزور پڑگیا ہے۔ محافل تو خوب جمتی ہیں لیکن ان میں نعت خوانی اور شُعلہ بیانی پر ہی اِکتفا ہوتا ہے۔ حاضرین کو اَخلاق ، کِردار اور اَعمال کو سُدھارنے پر ذہن بہت کم دیا جاتا ہے۔ نیکی کی دعوت اور بُرائی سے روکنا برائے نام ہوتا ہے۔ بیانات میں ایسے عنوانات کا بہت کم اِنتخاب کیا جاتا ہے جن کی وجہ سے دِل کی صفائی کا کوئی اِنتظام ہو۔ بیان سُن کر لوگ نمازی بنیں ، نفلی عبادات مثلاً تہجد ادا کرنے کا ذہن بنے ، جھوٹ ، غىبت ، چغلی ، گالم گلوچ اور حرام کمانے کھانے وغیرہ وغیرہ گناہوں سے نفرت پىدا ہو ، زبان اور دِیگر اَعضا کو اللہ پاک کی نافرمانی سے بچانے کا ذہن بنےایسا بہت کم ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج گھر گھر لڑائی جھگڑے اور ناچاقیاں ہیں۔ نیک صحبتیں میسر نہیں اور جہاں میسر ہیں تو ان سے رُشدوہدایت اور باطن کی صفائی نہیں ملتی۔ بَدقسمتی سے آج کل کی محافل اور آستانوں کے عُمُومی حالات ایسے ہی ہیں۔ وہ صحبتیں اور نظریں اب نہ رہیں جو ہمارے اَسلاف کى ہوا کرتى تھىں۔ پہلے بزرگ نگاہوں سے تقدىر بدل دیتے تھے ، ان کى صحبت بلکہ صرف زىارت گناہوں سے توبہ کروا دیتی تھی۔ اللہ کرىم ہم سب کے حال پر رحم فرمائے ، یقیناً ہمیں اِصلاح کى بہت ضَرورت ہے ، اور کوئی بھی خوفِ خُدا رکھنے والا میری اِن باتوں پر اِعتراض نہیں کر سکتا ، اِس لیے کہ ہم لوگ گناہوں سے مَعصوم یا محفوظ نہىں ہىں۔ مَعصوم صرف اَنبىائے کِرام و فرشتے عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام ہیں اور محفوظ اَولیائے کِرام رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہم ہوتے ہیں۔ ([2]) ہم میں سے ہر ایک کو قدم قدم پر اِصلاح کی حاجت ہے لہٰذا تمام مَشائخ ، پیشوا اور رَہنما اپنے اپنے حلقۂ اَحباب میں رُشدو ہدایت کا نظام مضبوط کریں اور اپنے متعلقین کی اِصلاح کے لیے وَعظ ونصیحت کرتے رہیں۔ اِجتماعی یا اِنفرادی طور پر باطن کی صفائی اور اَخلاق کو سُدھارنے کا بھرپور اِنتظام ہونا چاہیے۔ دوسروں کی اِصلاح کے ساتھ ساتھ اپنے ظاہر وباطن کو بھی سُدھارنے کی طرف توجہ ہو۔ میری اِن باتوں کو قبول کرنے کے بجائے اگر کوئی ناراض ہوتا ہے تو پھر اس کی مثال اس شخص کی سی ہے جس کے متعلق کسی شاعر نے کہا :
ناصحا! مَت کرنصیحت دِل مِرا گھبرائے ہے
اس کو دُشمن جانتا ہوں جو مجھے سمجھائے ہے
وَعظ ونصیحت کا یہ سلسلہ عام لوگوں میں بھی ہونا چاہیے کیونکہ یہ ذِمَّہ داری ہر کلمہ گو مسلمان کی ہے جیساکہ رَسولِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے اِرشاد فرمایا : بَلِّغُوْا عَنِّیْ وَلَوْ
[1] یہ سُوال شعبہ “ ملفوظاتِ امیرِ اہلِ سنَّت “ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیر اہلِ سنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا فرمودہ ہی ہے۔ (شعبہ ملفوظاتِ امیر اہلِ سنَّت)
[2] صَدرُالشَّریعہ ، بَدرُالطَّریقہ حضرتِ علّامہ مولانامفتی محمد امجد علی اعظمی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِفرماتے ہیں : نبی کا مَعْصوم ہونا ضَروری ہے اور یہ عِصْمت نبی اور مَلَک(فرشتہ)کا خاصہ ہے کہ نبی اور فِرِشتہ کے سِوا کوئی معصوم نہیں ، اِماموں کو اَنبیاء کی طرح مَعصوم سمجھنا گمراہی و بد دِینی ہے۔ عِصمتِ اَنبیاء کے یہ معنیٰ ہیں کہ ان کے لئے حِفظِ اِلٰہی کا وعدہ ہو لیا ، جس کے سَبَب ان سے صُدورِ گناہ شرعاً محال ہے ، بخلاف ائمہ و اکابر اَولیاء کے کہ اللہ انہیں محفوظ رکھتا ہے ، ان سے گناہ ہوتا نہیں مگر ہو تو شرعاً محال بھی نہیں۔ (بہارِ شریعت ، ۱ / ۳۸ ، حصہ : ۱)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع