30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اللّٰہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں آنے سے قبل بدقسمتی سے میں گناہوں کی تاریک وادیوں میں بھٹک رہا تھا۔ آہ!فیشن پرستی میرا معمول بن چکی تھی۔ بُرے دوستوں کی صحبت نے میرے اَخلاق وکردار کو دیمک کی طرح چاٹ لیاتھا۔’’ آپ جناب‘‘ سے بات کرنا تو سیکھا ہی نہیںتھا۔ آخرکار میرے خزاں رسیدہ گلشن میں بھی بہار آ گئی، ہوا کچھ یوں کہ ہمارے گھرکے قریب تبلیغِ قراٰن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے حفظ وناظرہ کے شعبہ ’’مدرسۃُالمدینہ‘‘ کا آغاز ہوا اور خوش قسمتی سے میں نے بھی مدرسۃُالمدینہ میں داخلہ لے لیا۔ مدرستہُ المدینہ کے مدنی ماحول کی برکت اور قاری صاحب کی تربیت سے میں نے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی، وہاں کے روح پرور مناظر دیکھے تو دل کو بڑی فرحت ملی اسکے بعد سے اجتماع میں شرکت میرا معمول بن گیا جس سے میرے دل میں دین کی محبت بڑھنے لگی اور میں اپنے تمام سابقہ گناہوں اور بری عادات سے تائب ہو کر مدنی ماحول سے وابستہ ہو گیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ تادمِ تحریر حلقہ مشاورت کے خادم(نگران)کی حیثیت سے سنّتوں کی خدمت کے لیے کوشاں ہوں ۔
اللّٰہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
(16)عشقِ مجازی کا نشہ ہرن ہوگیا
گلزارِطیبہ(سرگودھا، پنجاب )کے مقیم اسلامی بھائی کی تحریرکا خلاصہ ہے : برے دوستوں کی صحبت، فضول مشاغل اوربدنگاہی کی عادتِ بدکے سبب میں ایک لڑکی کے عشق میں گرفتارہوگیا، دل ودماغ ہروقت اس کے خیالات میں مگن رہتے ۔ معاشرے میں اس سلسلے میں جوگناہ ہوتے ہیں میں بھی ان میں مصروف رہتا جن کی وجہ سے میری عزت خاک میں مل گئی ، لوگ مجھ سے نفرت کرنے لگے۔ میری ان حرکتوں پر والدین اوردوست احباب بھی نالاں تھے، بارہا سمجھانے کے باوجود مجھ پرکوئی بات اثرنہ کرتی یہاں تک کہ والدین نے مجھ سے بیزاری کا اظہارکرتے ہوئے گھر سے نکالنے کی دھمکی دی ، مجھ پر تو عشق کابھوت سوار تھا اس لیے ان کی کسی بات کوبھی خاطر میں نہ لاتا حتی کہ میری حرکتوں کے سبب مجھے گھرسے نکال دیاگیا۔میری بہنوں نے رو رو کر والدین سے التجائیں کیں کہ بھائی کوواپس بلالیں ، چنانچہ مجھے گھر واپسی کی اجازت مل گئی۔کچھ دنوں بعد خوش قسمتی سے میری ملاقات ایک مبلغِ دعوتِ اسلامی سے ہوگئی جوکہ ہمارے شہر مشاورت کے ذمہ دارتھے۔ انھوں نے مجھے بڑی شفقت اورمحبت سے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی ان کی انفرادی کوشش کی بَرَکت سے میں ہاتھوں ہاتھ اجتماع کے لئے تیار ہو گیا۔ اجتماع میں ہونے والاسنتوں بھرابیان میری زندگی میں تبدیلی کاسبب بنا۔ خوف ِخدا اور عشقِ مصطفٰی سے لبریز بیان سن کر میری آنکھوں سے ندامت وشرمندگی کا سیلاب آنسوؤں کی صورت میں اُمنڈآیا عشقِ مجازی کانشہ ہرن ہو گیا میں گناہوں بھری زندگی سے تائب ہوکر نیکیوں کے راستے پرگامزن ہو گیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اب میں داڑھی مبارکہ اور عمامہ شریف کی سنت پربھی عمل پیرا ہوں اور علاقائی مشاورت کے خادم (نگران) کی حیثیت سے سنّتوں کی ترویج و اشاعت میں کوشاں ہوں ۔ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ مجھے دعوتِ اسلامی کے مشکبارمدنی ماحول میں استقامت عطافرمائے ۔
اللّٰہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
آپ بھی مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے
خربوزے کودیکھ کرخربوزہ رنگ پکڑتاہے، تِل کوگلاب کے پھول میں رکھ دو تو اُس کی صُحبت میں رَہ کرگلابی ہوجاتاہے ۔اِسی طرح تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہو کر عاشقانِ رسول کی صُحبت میں رہنے والا بے وَقعت پتّھر بھی اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کے رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مہربانی سے انمول ہیرابن جاتا، خوب جگمگاتا اور ایسی شان سے پَیکِ اَجَل کولَبَّیْک کہتاہے کہ دیکھنے سننے والا اس پر رَشک کرتا اور ایسی ہی موت کی آرزوکرنے لگتا ہے۔ آپ بھی تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے۔ اپنے شہر میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اِجتماع میں شرکت اور راہِ خدا میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کے مَدَنی قافلوں میں سفر کیجئے اورشیخِ طریقت امیرِاہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطاکردہ مَدَنی انعامات پر عمل کیجئے، اِن شآء اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ آپ کو دونوں جہاں کی ڈھیروں بھلائیاں نصیب ہونگی۔
مقبول جہاں بھر میں ہودعوتِ اسلامی
صدْقہ تجھے اے ربِّ غفّارمدینے کا
غورسے پڑھ کریہ فارم پُرکرکے تفصیل لکھ دیجئے
جواسلامی بھائی فیضانِ سنّت یاامیرِاہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دیگرکُتُب و رسائل سن یاپڑھ کر، بیان کی کیسٹ سن کریاہفتہ وار، صوبائی وبَین الاقوامی اجتماعات میں شرکت یا مَدَنی قافِلوں میں سفریادعوتِ اسلامی کے کسی بھی مَدَنی کام میں شمولیت کی بَرَکت سے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوئے، زندگی میں مَدَنی انقلاب برپاہوا، نمازی بن گئے، داڑھی، عمامہ وغیرہ سج گیا ، آپ کو یا کسی عزیزکوحیرت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع