دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Nadan Aashiq | نادان عاشق

book_icon
نادان عاشق

دیکھنا، گانے باجے سننا، بدنگاہی کرنا، والدین کی نافرمانی کرنا، بات بات پرہرکسی کو جھاڑ دینا اوردن بھرآوارہ گردی کرتے رہنا میرا پسندیدہ مشغلہ تھا۔ ایک روز میرے ایک کلاس فیلو نے مجھے تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا کہ ’’یہ عشقِ رسول کی شمع تھامے راہِ شریعت پر گامزن ایک ایسی تحریک ہے جس سے وابستہ اکثرو بیشتر افراد سر تا پا اتباعِ سنّت کا نمونہ  ہیں ۔ ہر جمعرات کو مغرب کی نمازکے بعد دعوتِ اسلامی کاہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع ہوتا ہے آپ بھی سنّتوں کی تربیت کیلئے اس اجتماع  میں  شرکت فرمایا کریں ۔‘‘  میں  نے سوچا ایک بار شرکت کرنے  میں  کیا حرج ہے! لہٰذا ایک دن  میں  بھی اجتماع  میں  شریک ہو گیا۔ جب وہاں کے روح پرور مناظر دیکھے تو دل کوبڑی فرحت ملی خصوصاً اجتماع کے بعداسلامی بھائیوں کی آپس  میں  ملاقات کے انداز نے تو مجھے حیران کر دیا کہ نہ توآپس  میں  کوئی جان پہچان، نہ ہی کوئی رشتہ داری اس کے باوجود ایک دوسرے سے کیسے پرجوش انداز  میں  مسکرا کر مصافحہ و معانقہ کر رہے  ہیں اس کا مجھ پر گہرا اثر پڑا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  میں  پابندی سے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع  میں  شریک ہونے لگااور امیرِاہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہسے بیعت ہوکرآپ کی نگاہِ فیض اثر سے نہ صرف گناہوں بھری زندگی سے تائب ہو گیا بلکہ ۱۴۱۹؁ھ بمطابق 1999ء  میں  اپنے والدین سے اجازت لے کرپنجاب سے باب المدینہ (کراچی ) آگیا اور دعوتِ اسلامی کے تعلیمی ادارے ’’جامعۃ المدینہ‘‘  میں  داخلہ لے کرحصولِ علمِ دین  میں  مشغول ہو گیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ شوال المکرم ۱۴۲۷؁ھ بمطابق نومبر 2006ء  میں  عالم کورس مکمل کرلیااور میری خوش نصیبی کہ امیرِاہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے مبارک ہاتھوں سے میرے سرپردستارِفضیلت سجائی۔ اس وقت  میں  دیگر مدنی کاموں کے ساتھ ساتھ جامعۃ المدینہ  میں  تدریسی خدمات بھی سرانجام دے رہا ہوں ۔

اللّٰہ  عَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت  پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!     صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

(10)گانوں کی سی ڈیزنذرِآتش کردیں

       مرکزالاولیاء (لاہور)کے ایک اسلامی بھائی کی تحریرکا خلاصہ ہے :   دعوتِ اسلامی سے وابستگی سے قبل  میں  تقریباً 22سال تک گناہوں بھری زندگی بسر کرتا رہا۔ ۱۴۲۸ھ بمطابق 2007ء  میں  مجھے سرکاری محکمے کی طرف سے ٹریننگ کے لیے باب المدینہ(کراچی)بھیج دیا گیا۔ٹرینگ سینٹر میں  ایک دن ایک اسلامی بھائی میرے پاس تشریف لائے اورنرمی کے ساتھ مجھے دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ(محلہ سوداگران پرانی سبزی منڈی)  میں  ہونے والے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع کی دعوت دی اور مجھے اپنے ساتھ فیضانِ مدینہ لے گئے مجھے وہاں ایساروحانی سکون ملاکہ اس کے بعد  میں  وقتاً فوقتاً فیضانِ مدینہ جاتا رہا۔ دن گزرتے چلے گئے اور وہ دن بھی آئے کہ رمضان المبارک کابابَرَکت مہینہ اپنی برکتیں لٹاتاہوارخصت ہورہاتھاہ میں  عیدکی چھٹیاں مل چکی تھیں اور 27 رمضان المبارک کومجھے گھرکے لیے روانہ ہونا تھا، گھر جانے سے ایک دن پہلے  میں  عالمی مَدَنی مرکزفیضانِ مدینہ  میں  ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع  میں  شریک ہوا۔میری زندگی کی وہ سب سے مبارک شب تھی کیونکہ اس شب مجھے پہلی مرتبہ شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت حضرت علامہ مولاناابوبلال محمد الیاس عطّارقادری رضوی دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کادیدارنصیب ہوا اورجب  میں  نے ان کاخوفِ خدا اورعشق مصطفیٰ سے لبریزبیان سناتومیری آنکھوں سے سیلِ اشک رواں ہو گیا اورمجھ پرایک عجیب کیفیت طاری ہوگئی۔  میں  نے اُسی دن اپنے گناہوں سے سچی توبہ کی اوراگلے دن گھر پہنچتے ہی فلموں ، گانوں کی سی ڈیز اور کیسٹوں کو نذرِآتش کر دیا اور اسکی جگہ اپنے کمپیوٹر  میں  امیرِاہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے بیانات اورنعتیں محفوظ کر لیں ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ  میں  نے چہرے پر داڑھی اورسرپرسبز عمامہ کا تاج سجا لیا۔ تادمِ تحریر میں  خودبھی دعوتِ اسلامی سے وابستہ ہوں اورمیرے گھر والے بھی سنّتوں کے سانچے  میں  ڈھل کر نہ صرف صوم و صلوٰۃ کے پابندبن گئے  ہیں بلکہ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ   امیرِ اہلسنّتدَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مریدوں  میں  بھی شامل ہو گئے  ہیں ۔

اللّٰہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت  پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!    صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

(11)امیرِاہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کاتبَرُّک

       واہ کینٹ(پنجاب) میں  مقیم ایک اسلامی بھائی کے بیان کاخلاصہ ہے :   میں  اپنے علاقے کی مشہورمارکیٹ  میں  ایک دوکان پر کام کیا کرتا تھا عورتوں سے بے جا اختلاط کی وجہ سے گناہوں  میں  اس قدر ڈوبا ہوا تھا کہ جس کا کوئی تصور بھی  نہیں کر سکتا۔ بدنگاہی کرنا، برے دوستوں کی صحبت  میں  رہنا اور فل میں  ڈرامے دیکھنا میرا شوق تھا، نمازوں سے اس قدرغافل کہ صرف عیدکی نماز پڑھتا الغرض  میں  غفلت سے بھرپورزندگی گزاررہاتھا۔ایک روز میں  یونہی بیٹھا ہوا تھاکہ مجھے ایک اسلامی بھائی ملے جن کاتعلق مدینۃ الاولیاء (ملتان )سے تھاوہ ہمارے شہر میں  ملازمت کے سلسلے  میں  آئے تھے، ان کے لیے یہ علاقہ اجنبی تھا اس لیے انھوں نے مجھ سے ایک مقام کاپتاپوچھا میں  نے ان کی رہنمائی کی اور یوں ہماراباہم تعارف ہو گیا۔ ایک دن انھوں نے مجھ سے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے بارے  میں  پوچھا،  میں  ان کی رہنمائی کرتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع  میں  لے گیا۔ یوں  میں  نے اجتماع  میں  ہونے والے سنّتوں بھرا بیان سننے کی سعادت حاصل کی اور پھر اجتماع کے آخر  میں  ہونے والے ذکرو دعا نے تومیرے دل کی کیفیت ہی بدل دی اورمجھ پر بہت گہرا اثر ہوا۔ اس روحانی ماحول کی بَرَکت سے  میں  نے اسی وقت نیت کی کہ سب برے کام چھوڑ دوں گا لیکن جب گھرواپس آیا تو بدستور گناہوں  میں  مشغول ہو گیا۔ جب آئندہ جمعرات کا دن آیاتووہی اسلامی بھائی مجھے اجتما ع  میں  شرکت کی دعوت دینے کے لئے تشریف لائے ان کی ملنساری سے  میں  پہلے ہی متأثر تھا چنانچہ انکارنہ کرسکا اور ایک مرتبہ پھر ان کی دعوت پراجتماع  میں  شریک ہو گیا۔ اس کے بعدوہ ہر ہفتے انفرادی کوشش کر کے مجھے اجتماع  میں  لے جاتے، ان کی انفرادی کوشش اور اجتماع کی برکات سے میرے اندرتبدیلی آنے لگی۔ ایک بار ہفتہ واراجتماع  میں  دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن بیان کرنے تشریف لائے۔ بیان کے اختتام پر انہوں نے شرکائے اجتماع کو امیرِاہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکا مرید ہونے کی ترغیب دلائی تو میں  بھی مرید ہو گیا اور ہاتھوں ہاتھ داڑھی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن