30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اِس رِوایت میں اِس طرف بھی تنبیہ ہے کہ نابینا کی خدمت کرنے،اس کی ضروری حاجات پوری کرنے اور اسے عبادت کی جگہ لے جانے اور اسے سمتِ قبلہ وغیرہ بتانے کا بہت عظیم اَجر و ثواب ہے۔ اللہ پاک کا فرمان ہے:
وَ تَعَاوَنُوْا عَلَى الْبِرِّ وَ التَّقْوٰى ۪- (1)
رِوایت میں ہے کہ جواپنے بھائی کی مدد کرتاہے اللہ پاک اس کی مدد کرتاہے۔(2) اور بھلائی پر راہ نمائی کرنے والا بھلائی کرنے والے کی طرح ہے۔ (3)
73 مغفرتیں اور 72 دَرَجات کس کے لیے؟
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے رِوایت ہے کہ جس نے کسی مظلوم یا محتاج کی مدد کی اللہ پاک اس کے لئے 73 مغفرتیں لکھ دیتاہے، جن میں سے ایک اُس کے تمام مُعاملات کا سلجھ جانا ہے،جبکہ قیامت کے دِن اسے 72 دَرَجات عطا فرمائے گا۔ (4)صحیح رِوایت میں ہے کہ ہر بھلائی صدقہ ہے۔ (5)
حضرت براء رضی اللہ عنہ سے رِوایت ہے کہ رَسُولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا: جو دودھ کا جانور عاریۃً دے یا چاندی قرضہ دے یا کسی کو راستہ بتائے تو اسے غلام آزاد کرنے کا ثواب ہے۔ (6)
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً رِوایت ہے کہ نابینا یا مصیبت زدہ کو سلام کرنا ترک کر دینا خیانت ہے۔ (7)
1…… پ6، المائدة:2۔ اور نیکی اور پرہیزگاری پر ایک دوسرے کی مدد کرو۔
2……مسلم، ص 1110، حدیث:6853۔
3 …… ترمذی،4/305، حدیث:2679۔
4 …… شعب الایمان ،6/120، حدیث:7670۔
5 …… بخاری، 4/105، حدیث:6021۔
6 …… مسند امام احمد،6/408،حدیث:18541۔
7 …… مسند الفردوس ،2/69، حدیث:2394۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع