30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مصیبت کو لایا جائے گا، ان کے نامۂ اعمال کھولے جائیں گے اور نہ ہی ان کے لئے میزان نصب ہو گا، انہیں خوب اجر دیا جائے گا، پھر رَسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی:
اِنَّمَا یُوَفَّى الصّٰبِرُوْنَ اَجْرَهُمْ بِغَیْرِ حِسَابٍ(۱۰) (1) (2) -
یہ40 اَحادیثِ مبارکہ ہیں جو بلاؤں پر صبر، نعمتوں پر شکر، تنگی و وُسعت ہر حال میں قضائے الٰہی پر راضی رہنے کو متضمن اور اہلِ بلا اور اِطاعت گزار اَنبیا و اَولیا کے اَوصاف پر مشتمل ہیں۔ خوشخبری ہے اس کے لئے جو ہدایت پائے اور ان کی راہ چلے۔
ایک شبہ:
اگر کوئی کہے کہ جب یہ سب ثواب مبتلائے آزمائش ہونے پر ہے تو رَسُولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے بیماریوں وغیرہ سے پناہ کیوں مانگی، جیسا کہ رَسُولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی دُعاؤں میں اس کا ذِکر ہے کہ آپ نے یہ دُعا فرمائی: ا َللّٰهُمَّ عَافِنِيْ فِيْ بَدَنِيْ،اَللّٰهُمَّ عَافِنِيْ فِيْ سَمْعِيْ،اَللّٰهُمَّ عَافِنِيْ فِيْ بَصَرِيْ (3) اَللّٰهُمَّ مَتِّعْنِيْ بِسَمْعِيْ وَبَصَرِيْ وَاجْعَلْهُمَا الْوَارِثَ مِنِّيْ اے اللہ ! میرے جسم اور میری سماعت وبصارت کو عافیت عطا فرما، اے اللہ ! مجھے میری سماعت و بصارت کے ذریعے فائدہ عطا فرما اور انہیں میرے لئے باقی رکھ۔ (4) اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا یہ دُعا فرمانا: أَسْأَلُكَ أَنْ تُبَارِكَ لِي فِيْ سَمْعِيْ وَفِيْ بَصَرِيْ (اے اللہ ! )میں تجھ سے اپنی سماعت اور بصارت میں برکت کا سوال کرتاہوں۔(5)اور آپ
1…… پ23، الزمر:10۔ صابروں ہی کو ان کا ثواب بھرپور دیا جائے گا بے گنتی۔
2…… معجم کبیر،3/92، حدیث:2760۔
3…… ابو داؤد،4/419 ، حدیث:5090۔
4……ترمذی،5/349،حدیث:3622۔
5…… مستدرک ،2/214، حدیث:1977 مفہوماً۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع