30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دیکھتے نہیں کہ یہ پیشاب کرتاہے، اس میں کسی تنگی اور مشکل کا شکار نہیں، یہ بھی اللہ پاک کی نعمت ہے۔(1) اِس بات میں کوئی شک نہیں کہ واقعی بسہولت حاجاتِ طبعیہ سے فراغت پانا بھی اللہ پاک کی بڑی نعمت ہے، اللہ پاک فرماتا ہے:
وَ اِنْ تَعُدُّوْا نِعْمَةَ اللّٰهِ لَا تُحْصُوْهَاؕ-اِنَّ اللّٰهَ لَغَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ(۱۸) (2)
یعنی تم انہیں یوں شمار نہیں کر سکتے کہ ساتھ ان کا شکر بھی کرو۔
حدیثِ پاک میں ہے:رَسُولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم جب بیت الخلا سے باہر آتے تو یہ دُعا کرتے: اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ أَذْهَبَ عَنِّيْ مَا يُؤْذِيْنِيْ،وَأَبْقٰى عَلٰي مَا يَنْفَعُنِيْ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے اِیذا دینے والی چیز کو مجھ سے دور کیا اور فائدہ دینے والی کو میرے پاس باقی رکھا۔ (3) پتا چلا کہ یہ بھی اللہ پاک کی دو عظیم نعمتیں ہیں، بہت کم لوگ ہیں جو ان کی قدر پہچانتے اور ان پر اللہ پاک کا شکر ادا کرتے ہیں۔عوام تو بس اسی کی لذت کو جانتے ہیں جو کھانا ان کے پیٹوں میں جاتاہے،اِحسان اور اِنعام کے مقام میں یہ لوگ جانوروں سے بھی بُرے ہیں۔ حدیثِ پاک میں ہے:ابنِ آدم کے بد ن میں 360 جوڑ ہیں، ان میں سے بعض ساکن اور بعض متحرک، اگر کوئی متحرک ساکن ہو جائے یا ساکن حرکت کرنے لگے تو بندے پر دُنیا تنگ ہو جائے۔
(27) امن اور ہدایت والے لوگ
حضرت سخبرۃ رضی اللہ عنہ سے رِوایت ہےکہ رَسُولِ كریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا: جس نے مصیبت پر صبر کیا، نعمت ملنے پر شکر کیا، ظلم ہونے پر معاف کیا اور گناہ ہونے پر
1……کنزالعمال،الجزء: 3، 2/301، حدیث: 86650۔
2…… پ 14، النحل:18۔ اور اگر اللہ کی نعمتیں گنو تو انہیں شمار نہ کرسکو گے۔
3……کتبِ حدیث میں یہ دُعا بطورِ فرمانِ نبی اِن اَلفاظ کے ساتھ ملی ہے:إِذَا خَرَجَ أَحَدُكُمْ مِنَ الْخَلَاءِ فَلْيَقُلِ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَذْهَبَ عَنِّيْ مَا يُؤْذِيْنِي، وَأَمْسَكَ عَلَيَّ مَا يَنْفَعُنِيْ۔(مصنف ابن ابی شیبہ،1/12، حدیث:6)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع