30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(13) صَدمۂ اوّل پر صبر کا اَجر
حضرت ابو اُمامہ رضی اللہ عنہ سے رِوایت ہے کہ رَسُولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا: اللہ پاک فرماتاہے:ابنِ آدم! جب میں تیری آنکھیں لے لوں اور تو اس پر صبر کرے اور پہلے صدمے پر ہی ثواب کا طلبگار ہو تو میں تیرے لئے جنت سے کم اَجر پر راضی نہیں ہوتا۔(1)
(14) بصارت جانے پر صبر کرنے کا اَجر
حضرت ابو اُمامہ رضی اللہ عنہ سے رِوایت ہے کہ رَسُولِ كريم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا: اللہ پاک فرماتاہے:اے ابنِ آدم!بے شک اگر میں تیری آنکھیں لے لوں اور تو اس پر صبر کرے اور پہلے صدمے پر ہی ثواب کا طلبگار ہو تو میں تیرے لئے جنَّت سے کم اَجر پر راضی نہیں ہوتا۔(2)
(15) گناہوں سے پاک ہوکر اللہ پاک سے ملاقات
حضرت اَنس رضی اللہ عنہ سے رِوایت ہے كہ رَسُولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے (زید بن اَرقم رضی اللہ عنہ سے)فرمایا:اگر تمہاری آنکھوں کو کوئی آزمائش پہنچی اور تو نے صبر کرتے ہوئے ثواب کی طلب رکھی تو اللہ پاک سے گناہوں سے پاک ہو کر ملے گا۔(3)
(16) رِضائے اِلٰہی پر راضی رہنے کا ثواب
حضرت اَنس رضی اللہ عنہ سے رِوایت ہے کہ اللہ پاک فرماتاہے:جب میں اپنے
1…… مسند امام احمد،8/288، حدیث:22291۔
2…… معجم کبیر،8/191، حدیث:7788بالفاظ مختلفۃ ۔
3…… مسند امام احمد،4/312، حدیث:12587۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع