30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(4) جن کے لئے میزان نہیں لگے گا
حضرت اَنس بن مالک رضی اللہ عنہ سے رِوایت کرتے ہیں کہ رَسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا: اللہ پاک فرماتاہے:جب میں اپنے بندوں میں سے کسی بندے کے بدن یا اس کی اَولاد یا مال کی طرف کوئی مصیبت بھیجتا ہوں تو اگر وہ صبرجمیل کے ساتھ اس کا سامنا کرتا ہے تو مجھے حیا آتی ہے کہ اس کے لئے قیامت کے دِن میزان لگاؤں یا اس کا نامۂ اعمال کھلواؤں۔(1)
(5) حقیقی نابینا کون؟
حضرت عبدُ اللہ بن جراد رضی اللہ عنہ سے رِوایت ہے کہ رَسُولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا:اندھا وہ نہیں جس کی آنکھوں کی بصارت چلی جائے ، اندھا تو وہ ہے جو بصیرت سے اندھا ہو۔(2)اِس حدیثِ پاک کی تائید اِس آیتِ کریمہ سے بھی ہوتی ہے:
فَاِنَّهَا لَا تَعْمَى الْاَبْصَارُ وَ لٰكِنْ تَعْمَى الْقُلُوْبُ الَّتِیْ فِی الصُّدُوْرِ(۴۶) (3)
حضرت عبدُاللہ ابنِ عباس رضی اللہ عنہ م ا اَشعار کی صورت میں فرماتے ہیں: محبت کرنے والے کا دِل نورِ الٰہی سے بھرا ہوا ہے، پس میرے دِل میں بھی نور ہے، اس کے علاوہ تو جہالت کا اندھیرا چھایا ہوا ہے، مصیبتیں عذابِ جہنم سے عافیت دِلاتی ہیں،اگر اللہ پاک نے میری آنکھوں کا نور لے لیا تو کیا ہوا، (اس پر صبر کی بدولت ملنے والی ) جنَّتُ الفردوس کے آگے ہر نعمت حقیر ہے۔(4)
1…… نوادر الاصول ، 4/277، حدیث: 962۔
2…… شعب الایمان ،2/126،حدیث:1372۔ نوادر الاصول ،1/371، حدیث: 239۔
3…… پ17، الحج:46۔ تو یہ کہ آنکھیں اندھی نہیں ہوتیں بلکہ وہ دل اندھے ہوتے ہیں جو سینوں میں ہیں۔
4…… حضرت ابن عباس رضی اللہُ عنہما کے دو اَشعار سیر اعلام النبلاء اور الاستیعاب میں منقول ہیں وہ ان کے علاوہ ہیں۔(الاستیعاب، 3/70، رقم: 1606)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع