30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تقدیم
اللہ پاک نے لوگوں کو مختلف اَحوال پر پیدا فرمایا، کوئی غریب ہے تو کوئی امیر،کوئی تندرست ہے تو کوئی بیمار،کوئی عاجز ہے تو کوئی متکبر، کوئی صحیحُ الاعضاء ہے تو کوئی معذور، اَلغرض اللہ پاک نے اپنی حکمتِ کاملہ سے ہر کسی کو اُس کے مناسب حال پر رکھا۔ اب بندہ اللہ پاک کی رضا پر راضی رہے گا تو اَجر پائے گا اور اگر شِکوہ وشکایت کرے گا تو محرومی اس کا مقدر بنے گی۔ اللہ پاک کا فرمانِ عالیشان ہے:
لَا یُكَلِّفُ اللّٰهُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَهَاؕ- (1)
ترجَمۂ کنز الایمان :” اللہ کسی جان پر بوجھ نہیں ڈالتا مگر اس کی طاقت بھر۔“
یہ الگ بات ہے کہ بندہ اپنی طاقت وقوت اور صَلاحیات کا اَندازہ کرنے اور انہیں بروئے کار لانے کے بجائے بےصبری کی راہ چل دے تو نقصان اُٹھاتاہے۔ یہ بات واضح ہے کہ جو بےچارہ کسی مصیبت کا شکار ہوتا ہے اصل دَرد و پریشانی وہی جانتا ہے، ہم اسے اللہ پاک اور اس کے پیارے رَسُول صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی رضا پر راضی رہنے،صبر کرنے اور صبر پر ملنے والے اَجر کی آیات و رِوایات تو بیان کر سکتے ہیں لیکن ہم اس کے اصل دَرد کا اَندازہ نہیں لگا سکتے۔
اللہ پاک کی بارگاہ میں مَصائب سے عافیت ہی مانگنی چاہئے۔حضرت انس رضی اللہ عنہ سے رِوایت ہے کہ رَسُولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا: كَادَ الْفَقْرُ اَنْ يَّكُوْنَ كُفْرًا قریب ہے کہ فقر کُفر ہو جائے۔(2)اِس حدیثِ پاک کے تحت حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں: فقیر آدمی کبھی اللہ تعالیٰ پر اِعتراض کر دیتا ہے کہ تو نے مجھ پر ظلم کیا کہ فقیر کر دیا،کبھی لوگوں سے اللہ کی شکایت کرتا ہے،کبھی مال حاصل
1…… پ3،البقرة:286۔ اِس رِسالے میں تمام آیاتِ مبارکہ کا ترجَمہ کنز الایمان سے لیا گیا ہے ۔
2…… شعب الایمان ،5/267، حدیث:6612۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع