دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Nabina Afrad ke Sharai Ahkaam | نابینا افراد کے شرعی احکام

book_icon
نابینا افراد کے شرعی احکام
            
(1) ایسا نابینا جس کو آنے جانے میں تکلیف وحرج لاز م آتا ہو ،اگر چہ کوئی ساتھ لے جانے والا موجود ہو، اُس پر جمعہ فرض نہیں۔ جیسا کہ فتح باب العنایہ میں علامہ ملا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ ( متوفی 1014 ھ ) فرماتے ہیں: ’’ لا تجب علی الاعمی سواء وجد قائدا یوصلہ الی الجامع أو لا یعنی نابینا پر جمعہ فرض نہیں چاہے اُسے جامع مسجد تک لے جانے والا موجود ہو یا نہ ہو ۔“ (1) ( 2) ایسا نابینا جو پہلے سے ہی مسجد میں با وضو ہو کر بیٹھا ہو، ایسے نابینا پر جمعہ فرض ہے، جیسا کہ سید شریف ابو سعود حسنی رحمۃ اللہ علیہ ( متوفی 1172 ھ ) فرماتے ہیں: ’’ اذا اقیمت الجمعۃ و ھو حاضر فی المسجد ھل تجب علیہ لعد الحرج أو لا قال البرجندی: الظاھر الوجوب کما یؤخذ من کلام الشارح یعنی الزیلعی ترجمہ : جب جمعہ قائم کیا گیا اور نابینا مسجد میں موجود ہے تو اس پر حرج کے نہ ہونے کی وجہ سے جمعہ واجب ہے یا نہیں توعلامہ برجندی نے کہا: ظاہر یہ ہے کہ واجب ہے جیسا کہ شارح یعنی علامہ زیلعی کے کلام سے لیا گیا ہے ۔“ (2) اسی طرح بہار شریعت میں مفتی امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ ( متوفی 1367 ھ ) فرماتے ہیں: ’’ جو اندھا مسجد میں اذان کے وقت باوضو ہو اس پر جمعہ فرض ہے ۔“(3) (3) ایسا نابینا جو بِلا تکلف بازاروں گلیوں میں گھومتا پھرتا ہو اور کسی بھی مسجد میں آجا سکتا ہو، اُس نابینا پر بھی جمعہ فرض ہے، جیسا کہ فتاویٰ شامی میں علامہ ابنِ عابدین شامی رحمۃ اللہ علیہ ( متوفی 1252 ھ ) فرماتے ہیں: ” أقول: بل يظهر لي وجوبها
[1] … فتح باب العنایہ ، 2 / 6 [2] … ضوء المصباح شرح نور الایضاح ، 2 / 576 [3] … بہارِ شریعت ، 1 / 772 ،حصہ 4

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن