دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Nabina Afrad ke Sharai Ahkaam | نابینا افراد کے شرعی احکام

book_icon
نابینا افراد کے شرعی احکام
            
سونگھنے سے جیسے زمین ،مکان، درخت، لونڈی غلام وہاں اُ س چیز کے اوصاف بیان کرنے ہوں گے جو اوصاف بیان کردیے گئے مبیع اُن کے مطابق ہے تو فسخ نہیں کرسکتا ورنہ فسخ کرسکتا ہے۔ اندھا مشتری یہ بھی کرسکتا ہے کہ کسی کو قبضہ یا خریدنے کے لیے وکیل کردے وکیل کا دیکھ لینا اُس کے قائم مقام ہوجائے گا۔(1) خیار عیب: عیب دار چیز ، عیب ظاہر کیے بغیر بیچی پھر اس پر مطلع ہوا تو اس کو اختیار ہے چاہے مبیع رکھے یا واپس کرے اس کو خیار عیب کہتے ہیں ، جیسا کہ بہار شریعت میں صدر الشریعہ علیہ الرحمہ ( متوفی 1367 ھ ) فرماتے ہیں ’’ مبیع میں عیب ہوتواُس کا ظاہرکردینا بائع پر واجب ہے، چھپانا حرام و گناہ کبیرہ ہے۔ یوہیں ثمن کا عیب مشتری پر ظاہر کر دینا واجب ہے اگر بغیر عیب ظاہر کیے چیز بیع کردی تو معلوم ہونے کے بعدواپس کرسکتے ہیں اس کو خیار عیب کہتے ہیں۔(2) حکم : یہ خیار بائع و مشتری دونوں کو حاصل ہوتا ہے چاہے وہ نابینا ہو یا اکھیارا ہو، یعنی اگر بائع نے مبیع عیب دار دی تو جب مشتری عیب پر مطلع ہوگا تو اس کو واپس کرنے کا اختیار ہو گا اور مشتری اگر ثمن عیبدار دیگا تو جب بائع اس پر مطلع ہوگا تو اس کو واپس کرنے کا اختیار ہوگا ، جیسا کہ نہر الفائق میں علامہ عمر بن نجیم مصری علیہ الرحمہ (متوفی 1005 ھ) فرماتے ہیں ’’لا فرق فی ذالک بین المبیع والثمن‘‘ ترجمہ : اس (عیب ) کے معاملے میں مبیع اور ثمن کے درمیان کوئی فرق نہیں۔(3)
[1] … بہار شریعت ، 2 / 671، حصہ 11 [2] … بہار شریعت ، 2 / 673 ، حصہ 11 [3] … النہر الفائق ، 3 /389

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن