30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پہلے اِسےپڑھئے
بچہ ہو یا بڑا، جوان ہو یا بوڑھا، مرد ہو یا عورت ، تندرست ہو یا معذور اِسلام نے ہر فرد کی دِینی ودُنیاوی رہنمائی فرمائی ہے۔ کسی شخص کو جسمانی معذوری میں مبتلا کرنے میں اللہ پاک کی بے شمار حکمتیں پوشیدہ ہیں، کبھی بندے کو معذوری کے بدلے درجات کی بلندی دی جاتی ہے ، کبھی اُس کے گناہ بخشے جاتے ہیں،کبھی آزمائش وامتحان ہوتا ہے، کبھی چھوٹی یا عارضی معذور ی دے کربڑی یا مستقل معذوری سے بچا لیا جاتا ہے۔
نابینا ئی بھی معذوری کی ایک قسم ہے۔نابینا بھی معاشرے کا ایک فرد ہے اور مسلمان نابینا پر شرعی احکام بھی لاگو ہوتے ہیں ۔ عبادات ہوں یا معاملات اسلام نے نابینا افراد کے لیے خصوصی احکام جاری فرمائے ہیں اور ان کی معذوری کے پیش نظر انہیں بہت سی رعایتوں سے نوازا ہے۔ چونکہ ہر مسلمان کی طرح نابینا مسلمان پربھی اُس کی موجودہ حالت کے مطابق مسائل واحکام سیکھنا فرض ہے اور خاص وہ احکام جو نابینائی سے تعلق رکھتے ہیں وہ تو نابینا افراد کو لازمی سیکھنے چاہئیں۔ لہٰذا ضرورت تھی کہ ایسی کوئی مستقل تصنیف ہوتی۔
اردو زبان میں نا بینا افراد کی شرعی رہنمائی کے لیے کوئی مستقل کتاب یا رسالہ موجود نہ تھا۔ اللہ پاک جزائے خیر اور اجرعظیم عطا فرمائے مولاناخواجہ ڈاکٹر ارشد علی عطاری مدنی (لیکچرار کراچی یونیورسٹی) اورمولانا ڈاکٹر بلاول مگسی عطاری مدنی(لیکچرار ٹیکنیکل یونیورسٹی خیرپور میرس سندھ) کو، دونوں احباب نے اِس ضرورت کو پورا کیا۔دونوں عالِمِ دین ہیں، PHD اسکالر ہیں اوریونیورسٹی کے لیکچرار ہیں۔ اَوَّلُ الذِکر اسکالرومحقق اگرچہ بصارت سے محروم ہوگئے لیکن بصیرت خوب روشن ہے، نورِ علم سے منوّراور زیورِعلم سے آراستہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع